100 days with mr arrogant
یہ دیکھی آج صبح نہار منہ اور میرا مشورہ ہے کہ دیکھنی ہو تو دو صورتوں میں مت دیکھو ایک اگر کافی کچھ پہلے سے ٹھونس رکھا ہو دوئم اگر خالی پیٹ ہو دونوں صورتوں میں طبیعت خراب ہونے کی زمہ داری آپ پر خود ہو گی میں نے انتباہ کر دیا
ہاں تو کیا گندی فلم ہے توبہ توبہ مجھے گندی فلمیں دیکھنے کا شوق تو نہیں مگر سوچا کہ اگر یہ گندی فلم تھوڑی سی شروع میں گندی ہے تو کیا ہوا ہو سکتا ہے آگے سے گندی نہ ہو جیسے کہ ہم پاکستانی ہمیشہ اپنے اندازوں میں منہ کی کھاتے ہیں بھلے ورلڈ کپ لانے کے خواب دیکھنے ہو یا انڈیا کو دھول چٹانے کے خیر
کہانی ہے ایک ہائی اسکولر کی جسے بڑا ہی شوق ہے منہ کالا کروانے کا عشق لڑانے کا آنکھ لڑانے کا چھپ چھپ کر صنف قوی سے ملاقاتیں کرنے نا میرا مطلب اردو میں تو ایسے ہی جملے ہیں انگریزی میں ایک ڈیٹ کرنے کا شوق ہونا کتنا معصوم شریفانہ جملہ لگتا اور انسان سوچ بیٹھتا کہ آنکھ لڑانے منہ کالا کروانے کا تو شوق نہیں ہلکی پھلکی ڈیٹنگ تو جائز ہے خیر دفع کریں ہمارا مسلئہ یہ فلم ہے۔ یہ موصوفہ ہان جی وون صاحبہ کو اگر آپ سیکرٹ گارڈن یا مہارانی میں دیکھ کر پسند کرنے کی غلطی کر بیٹھے ہیں تو اس فلم سے دور رہیں اخیر اوور ایکٹنگ کی دکان ہے اور ایسے فالتو منہ بنائے ہیں کہ فلم کے آغاز میں وہم ہوتا کہ شائد ڈائون سنڈروم ہے یا تھوڑی سائیں سی ہے ۔موصوفہ کا دوسرے منظر میں بریک اپ ہوتا ہے اور تیسرے میں ہیرو کو زخمی کر ڈالتی ہیں خالی کین کو لات مار کر اڑاکر جو چلتی گاڑی میں آرام سے اپنا راستہ ناپتے ہیرو کے سر پر لگا ۔۔ اور وہ وہیں عقل سے پیدل ہوگیا ۔۔ فلم میں نہیں میرے خیال میں۔
اس نے ہیروئن سے اپنے سر پھٹنے کا زکر کئیے بغیر گاڑی پر آئی خراش کا ہرجانہ مانگا مگر ہیروئن غریب الغرباء معصوم کہاں سے لاتی سو سو دن لیئے اسے اپنا غلام رکھ لیا ۔۔ اور سو دن بعد ہیروئن کا خود بے دام غلام بن گیا فلم ختم
سبق ہیروئن کیلئے۔۔
بہن رج کے چھچھوری بنو آتے جاتے سڑک پر پڑی چیزوں کو لاتیں مار مار کر اڑاکر زخمی کرو کسی دن کوئی وجیہہ زخمی ہوا تو پانچوں انگلیاں گھی میں سر کڑاہی میں۔اسکی جز وقتی ملازمہ بنو اور پھر اسے مستقل ملازم بنا دو
ہیرو کیلئے۔۔
گاڑی میں بھی ہیلمٹ پہن کر بیٹھو آجکل کی آوارہ فتنہ پرور لڑکیوں کا کیا بھروسہ کس بہانے کتنا زخمی کریں اور پلے پڑ جائیں۔
معاون کرداروں کیلئے۔۔
تھوکو ۔ایک دوسرے کے منہ پر تھوکو ۔ ہیرو کے منہ پر تھوکو۔۔ اور فلم میں تو نہ تھوکا مگر سچ میں اتنی بری اداکاری کرنے پر ہان جی وون کے اوپر بھی تھوکو۔۔ ناک میں انگلیاں چلائو۔۔ اس میں سے نکلنے والے مواد کے گولے بنا بنا کر داغو ۔ اور دوسروں کے منہ۔۔ اف۔۔ لکھا بھی نہیں جا رہا یہ گندا کام خود نیچے والی حرکی تصویر میں دیکھ لو۔
نہ خود پڑھو نا پڑھنے دو اور ایسی خبطی غبی لڑکی کو پڑھانے بھی نہ بیٹھو پڑھنا تو اس نے کیا ہے تمہیں بھی پاگل کر دے گی۔
ذاتی رائے۔۔
نہار منہ دیکھی جبھی الٹی نہیں آئی فلم میں بس یہی کچھ ہوا نام سے آغاز سے جیسی خوب مزاحیہ سی ہیرو ہیروئن کی نوک جھوک والی فلم لگی تھی ہرگز بھی ایسا کچھ نہیں تھا۔ ہیرو زیادہ پیارا نہیں تھا مگر کم ازکم اداکاری کر رہا تھا ہان جی وون تو جب منہ بنا تی تودل کرتا ایک تھپڑ لگا کر منہ سیدھا کر لوں۔ یہ فلم نہ دیکھنا واقعی مت دیکھنا مطلب خدا کسی دشمن کو نہ دکھائے یہ فلم۔۔ بلکہ خدا میرے ہر دشمن کو یہ فلم دکھائے ان سب کو دکھائے جو بی ٹی ایس کی حمایت میں مجھے گالیاں کوسنے دیتی رہی ہیں۔ پوری دکھائے ۔ اور تم سب مت دیکھنا میری جانو سی پرستاروں بہت گندی ہے۔۔ نہیں یقین تو یہ ویڈیو دیکھ لو۔۔