The story of park’s marriage contract
مائئ ڈیمن اور دا اسٹوری آف پارک میرج کانٹریکٹ کاکانٹے دار مقابلہ ہوا تھا پہلی دو اقساط کے نشر پر اور مائی ڈیمن بس تھوڑا سا ہی آگے تھا۔ مائی ڈیمن پر تازہ تبصرہ تو کر چکی سو اب اسکی باری۔۔
کہانی ہے ایک عدد زندہ دل جوزن دور کی آجکل کے دور کا مزاج رکھنے والی لڑکی جسکا واحد شوق تھا ملبوسات کی آرائش ۔ نت نئے رنگوں سے تجربے کرکے انوکھی کڑھائیاں کرکے ہنبق کو نت نئے رنگ دیئے کہ مشہور ہوگئ۔ سچی بات ہے صرف ہنبق میں الٹے سیدھے رنگوں سے بغل بنائی ہے بلائوز کی بس۔ اور ذرا اچھی نہیں لگ رہی۔ ہنبق سے ذیادہ سڑی ہوئی پیسٹری لگ رہا جوڑا۔خود سوچو اچھا بھلا سفید جھالر والا بلائوز اس میں نیلی پٹیاں اور جامنی بغل بنا دی۔ بکواس ۔۔ خیر یہ اب ستائیس سال کی ہوچکی ہے ماں باپ شادی کیلئے زور دے رہے ہیں مگر اسے جوزن دور کی ماریہ بی ، ثناء سفینہ بننا ہے۔ ایسی نا عاقبت اندیش لڑکی دیکھی کبھی۔ خیر اسی پر بس نہیں۔ موصوفہ نے جوزن دور میں شارٹ اسکرٹ متعارف کروادی۔ اب شہزادی صاحبہ نے بڑے شوق سے جوڑا بنوایا۔ پہنا پیچھے سے ابا آگئے۔ اٹھارہ سال کی بیٹی کو چھے سالہ بچی کی فراک پہنے دیکھا تو آگ بگولا ہوگئے۔اب ان کورین کو کیا خبر ایسے فیشن کرکے آرام سے اوپر سے عبایا پہن لو آج تک پاکستانی لڑکیاں یوں ہی اپنے کھڑوس ابا سے بچتی آئی ہیں۔ ، ایا کم از کم یہاں کے با کو اتنی تمیز ہے کہ بیٹی کے کمرے میں جاتے وقت دستک دے کر جائیں۔ اب ہوا کچھ یوں کہ ابا نے منادی کردی یہ جو بھی درزن ہے اسکو سخت سزا دو اور اسکے کپڑوں پر پابندی لگائو۔ ہیروئن کے ابا کو سن گن ملی جھٹ وہی کیا جو پاکستانی ابا کرتے۔ اسکی شادی طے کر ایموشنل بلیک میل کیا۔ اب بیچ میں اس کہانی کے ہیرو بھی ہے بے چارہ۔ بس اتنا مشکل سے اسکو متعارف کرایا کیونکہ کہانی میں اسکی موجودگی کی تک بن کے ہی نہیں دے رہی تھی۔اب شادی اسی ہیرو سے کروائی گئ جو کہ ہیروئن سے اس سب کہانی میں زبردستی ملا پسند بھی آگیا۔ مگر ہیروئن کسی پاکستانی لڑکی سے کم منحوس نہیں۔ شادی کی را ت ہی ہیرو لقمہ اجل بن گیا کیونکہ بیمار تھا اور ہیروئن اغوا ہوگئ عدت میں۔ اغوا کار نے جا کر پھینکا اسے کنوئیں میں اور وہ نکلی 2023 میں ایک سوئمنگ پول سے۔ کنوئیں اور سوئمنگ پول کا جو انہوں نے تانا بانا جوڑا ہے اس سے مجھے خیال آیا ہے سنا ہے قیام پاکستان کے وقت بہت سی لڑکیوں نے عزت بچانے کیلئے کنوئیں میں کود کر خودکشی کرلی تھی۔ اب کیا پتہ وہ بھی کسی سوئمنگ پول سے نکل آئی ہوں ۔کیا خیال ہے اس پر کہانی نہ لکھ ماروں؟ خبردار کسی نے میرا آئیڈیا چوری کیا۔
اچھا اچھا بتارہی ہوں۔ 2023 میں ہیرو کی شکل کا لڑکا پریشان حال کھڑا ہے جسکی ہونےوالی بیوی بھاگ گئ ہے اسکے دادا اسکی شادی میں شرکت کیلئے آنے والے ہیں سو وہ سوئمنگ پول سے اسی بیوہ کو نکال کر اس سے شادی کر لیتاہے۔ شادی کا ڈرامہ کر لیتا ہے۔ جوزن دور کی لڑکی 2023 میں ایک نئی دنیا میں آن پہنچی ہے کبھی اسے لگتا جنت میں آگئ کبھی ہیرو میں شوہر ڈھونڈ رہی ہے ٹی وی میں گھس کر واپس جانا چاہتی ہے کیونکہ جوزن دور کا ڈرامہ چل رہا ہے اس پر وغیرہ۔
بہت ذیادہ مزاحیہ کہانی بن سکتی تھی مگر اتنی بن نہ سکی۔ اوپر سے ہیروئن کوئی نئی ہوتی تو پھر اس کی اداکاری پر یقین آجاتا پر درجنوں ڈرامے کرکے احمق بنتی عجیب ہی لگ رہی نام نہیں یاد بھئ۔ لڑکا پیارا ہے۔ بیمار ہے باقی اگلی قسط میں دیکھنا پڑے گا۔
Desi kimchi ratings: ⅗
ہیرو کی شکل پر 3 دیا ورنہ 2 ہی دیتی۔