Desi Kimchi |desi kdrama fans|

The Incredible 20th Century Girl Urdu Review

20th century girl
کورین بھی پاکستانی فلموں کی نقل مارتے ہیں سوچ بھی نہیں سکتی تھی وہ بھی ہماری ستر کی دہائی کی شمیم آراء اور دوسری والی ہیروئن کا نام یاد نہیں سچ تو یہ شکل بھی یاد نہیں فلم کا نام یاد ہے فلم ہے سہیلی۔ اسکی نقل بنائی اور بالکل چربہ۔ بس ہماری فلم میں دونوں سہیلیوں کی شادی ہو جاتی ہے ایک کا شوہر مر جاتا تو اتفاق سے ان دونوں کے شوہروں کی شکل ایک جیسی تھی نامعلوم وجوہ کی بنا پر یا پہلی سہیلی نے دیکھا ہوا نہیں تھا اور وہ صدمے سے پاگل یا مرنے والی ہوتی ہے تو سہیلی سہیلی پر ترس کھا کر اس سے اپنا شوہر بانٹ لیا خود بیوہ بن گئ اور سہیلی کی اپنے شوہر سے شادی چلا دی۔حیران ہوئے نا کونسا ایسا کورین ڈرامہ ہے جس کی یہ کہانی ہے تو جواب ہے کوئی بھی نہیں۔ 🤣 تھوڑی بہت اس کہانی کی نقلیں ماریں اور بنا دی فلم 20تھ سینچری گرل۔

کہانی شروع ہوتی ہے ایک عدد بیمار لڑکی سے جو ایک عدد لڑکے کو دیکھ کر گرتی ہیں اسکا نام بیج پر پڑھ کر اور سہیلی کو کہتی ہیں مجھے پٹا کر دو میں تب تک امریکہ میں دل کا علاج کروا کر آتی ہوں سہیلی اتنی فرمانبردار فورا جت گئیں اس کام میں۔ موصوفہ نے تفصیل اکٹھی کی ہیرو صاحب کا ان سے لمبا پیارا دوست ہے سو اب اس کوشش میں ہیں کہ ہیرو پٹا لیں اسکے دوست کی مدد سے دوست بھی اچھا ہے مدد کرنے کو تیار۔ اب واپسی ہوئی ہیروئن کی سہیلی کی اور کہانی نے پاکستانی سہیلی والا موڑ لے لیا۔
کہانی سے سبق ملتے ہیں۔
دل کی مریضائوں کیلئے۔۔
لڑکوں سے دور رہیں خاص کر انکے سامنے گرنے پڑنے سے گریز کریں۔دل آپکا ویسے بھی قابو میں نہیں ۔ اور اگر چلو گر پڑ گئیں تو سہیلی سے مت پٹوائیں خود کوشش کریں بلکہ اگر گھر والے امریکہ بھجوا کر علاج کروا سکتے ہیں تو امریکہ میں تو آپشن ہی آپشن ہیں۔ خاص کر ڈاکٹروں میں۔ ڈاکٹر مائک کو ہی دیکھ لو ایک سے ایک وجیہہ خوبرو لڑکا مل جائے گا اپنے دیس کے لڑکے کو فٹے منہ کہہ کر وہیں کسی ڈاکٹر سے دل کا علاج کروا کر سیٹل ہوجائو۔ ورنہ باقی فلم کی کہانی میں اتنا بھی معلوم نہیں پڑنا تمہارے بارے میں کہ ہیرو کے دوست کو پٹا سکیں یا نہیں۔۔
ہیرو کے دوستوں کیلئے۔
اپنے سے ذیادہ وجیہہ دوستوں سے فوری قطع تعلق کر لو۔ بڑی کنفیوژن پھیلاتے ہیں۔ خاص کر اگر کوئی لڑکی خود سے تمہیں لائن مارے تو عین ممکن ہے اسکا مطلب ہے وہ تمہیں اپنی دوست کیلئے پسند کر رہی ہے بڑا عجیب اور احمقانہ مطلب ہے مگر یہی مطلب ہے۔ خیر پہلی فرصت میں لائن مارنے والی لڑکی کی دوستوں کو لائن مارو اسکا فائدہ ہوگا۔ اگر تو لائن مارنے والی اپنی دوست کیلئے پٹا رہی تو تم پٹ جائو گے اور اپنے لیئے پٹا رہی تو جب تم اسکی دوست سے پٹ رہے ہوگے وہ مزید لائن مارے گئ پٹانے کو پھر جس پر دل آئے اس سے پٹ جانا دو دو آپشن کسے برے لگتے۔
ہیرو کیلئے۔
کچھ نہ کرو۔ کوئی لڑکی پسند آئے اسکے آگے پیچھےبھئ نہ پھرو۔ اسے رج کے نخرے دکھائو۔۔ اسکے لیئےدوسرے لڑکے پٹائو اسکو رج رج کے لائن مارنے کی خواہش دبائو لڑکی جھک مار کے تم سے پٹے گی۔ مطلب ایسا گھونچو ہیرو کہ دوست کا دوست ہونے پر لڑکی پٹ گئ اس سے وہ بھی خود بخود ۔ایسا آٹو میٹک پٹنے کا نظام نہ کبھی دیکھا نا سنا۔خیر
ہیروئن کیلئے۔
کان صاف رکھا کرو۔ کچھ نہیں تو ہر ہفتے کانوں میں سرسوں کا تیل ڈال کر روئی ڈال کر صفائی کیا کرو۔ دماغ تیز کرنے کیلئے بادام کھائو۔ اور ہو سکے تو سہیلی کی بجائے اپنے لیئے لڑکے ڈھونڈو۔ سہیلی کو اپنے لیئے لڑکے خود پٹانے دو۔ یہی بہتر ہے ورنہ تو ایسی مزید فلمیں دیکھنی پڑ جائیں گی۔اور ہاں اپنے پہلے کرش وغیرہ پر مرو ضرور مگر زندہ بھی رہو اور ہاں وی سی آر سنبھال کے رکھو کام آئے گا۔ یہ موصوفہ درمیانی عمر تک اسکے انتظار میں رہیں اور ملاکیا؟ ایک عدد ویڈیو۔
مطلب کوئی حد ہے۔ اس ویڈیو کیلئے بیس بائیس سال کا انتظار۔۔ کوئی تک ہے بھلا۔
لکھاریوں کیلیئے۔
کہانی سوجھ نہ رہی ہو آخر کیا لکھیں کیسے لکھیں تو اپنے آپکو بیس سال پیچھے کے ماحول میں لے جائیں کچھ پرانے زمانے کے رومان کا ٹچ دیں ہیرو ہیروئن اچھے ڈالیں اب دونوں اچھے ڈال لیئے تو کہانی کیسے بڑھائیں؟ انکو حال میں واپس لے آئیں اداس ملول دل گرفتہ۔ اب اس کی وجہ کیا ڈالیں۔ بس وہی ڈالیں جو آپکے ذہن میں آرہا۔ ہاں وہی۔
ذاتی رائے۔
اب کہوگے سہیلی فلم کا کیا چوری کیا۔ مجھے تو شک کہ کورینوں نے سہیلی فلم دیکھی بھی کہ نہیں مگر یہ سو فیصد یقین انہوں نے اسی سے یہ والی فلم اخذ کی ہے۔ ایسی بونگئ سہیلیاں ہماری 70 کی دہائی کی فلموں میں ہی ہوتی تھیں۔ اور ایسے پلاٹ کے احمقانہ جھٹکے موڑ گھمن گھیریاں بھی۔ مجھے تو شک ہے یہ فلم جس کسی نے لکھی وہ پکا ہمارے فلمسازوں کا پرستار رہا ہے۔ خیر۔ اس ہونق چہرے پھٹی آنکھوں والی بونگی ہیروئن کی پہلی فلم یا ڈرامہ ہے جو پورا دیکھا۔ اور اسکی سہیلی مجھے تو گلوری والی سائیڈ ہیروئن کے بڑھاپے کا کردار ادا کرنے والی لڑکی کی چھوٹی بہن لگی ۔ ارے وہی جو منی ہائیسٹ میں شمالی کوریائی بنی تھی ارے وہی جو ہائی سوسائٹی میں ہیونگ سک کے مقابل مزید بونگی لگ رہی تھی۔ یار ایک وہی کافی تھی اسکی بہن کو بھی کیوں لے آئے ۔۔ خیر۔ دئکھ لو تم سب آخر لو الارم جیسا بونگا ڈرامہ بھی تو دیکھتے رہے ہو۔
Desi kimchi ratings: 3.5/5
0.5 اسلیئے بھئ لڑکے پیارے تھے۔ ہیرو کے تو ڈمپل بھی پڑتا ہے۔

Exit mobile version