Taxi driver season 2
روہت شیٹی اگر کے ڈرامہ بنائے تو کیا ہوگا؟ ڈھیر ساری بللیاں ہوں گی کہانی میں ہیرو دیومالائی طاقتیں رکھنے والا عام انسان ہوگا مہنگی مہنگی گاڑیاں ہوں گی اور انکا انجر پنجر ڈھیلا کردیا جائے گا ہیرو مار مار کر بھرکس نکالتا رہے گا ایک ہی پچاس پر بھاری ہوگا ایسے ایسے کرتب ہوں گے کہ عقل دنگ رہ جائے گی مگر کہانی اتنی پھسپھسی سی ہوگی کہ ختم ہونے کے بعد آپ سوچیں گے یہ مجھے کیا دکھا دیا۔ میں تو اپنے ماں پیو کا لاڈلا ہوں آخر اس ڈرامے وچ کی پادیا۔۔۔۔
ٹیکسی ڈرائیور سیزن ٹو دیکھ کر مجھے یقین ہو چلا ہے کہ ویتنام نے اسکو اسپانسر کیا اور انڈینز نے بنایا ہے۔ ایسا کام کورین کر ہی نہیں سکتے ۔۔ ہک ہا۔ کرلیاہے۔
کہانی شروع ہوتئ ہے پہلے سیزن میں کام مکمل کرکے الگ الگ ہو کر زندگی گزارنے والے ٹیکسی ڈرائیور ٹیم کے ارکان سے۔ سب اپنی پرانی بونگیاں یاد کر رہے ہیں اور پچھلے سیزن کے انکل نے سب الزام پولیس کے سامنے خود پر لیکر باقئ سب کو بچالیا۔معجزاتی طور پر جلد واپس آکر وہیں سے وہی کام شروع کیا جس کی وجہ سے جیل ہوئئ۔ زیرو قسط بنی ہوئی ہے دیکھنی ہے تو دیکھ لو میں نے تو سیدھا سیزن 2 پر ہی چھلانگ ماری۔ ہیرو اور اسکی ٹیم نے بللیاں مار کر پولیس سے کچھ قیدی چھڑا کر انکو بھگا کر پولیس کی گاڑی توڑ کر بچایا ہے تاکہ انکو ذیادہ سزا دلوا سکے اسکے بعد سیدھا 2 سال قبل پہنچے اور ایک عدد کیس کا تیا پانچہ کرنے لگے کیس ہے ایک آدمی کے جواں سال بیٹے کا جو پڑھائی کا بہانہ کرکے ویتنام گیا ہے اور وہاں نوکری کا جھانسہ لیکر ایک خرکار گروہ کے ہتھے چڑھ گیا ہے۔ یہ گروہ انجینئر لڑکوں پر ظلم و جبر کرتا یے حالانکہ یہ کام انجینئرنگ کرکے وہ خود اپنے اوپر کر چکے ہیں پھر بھئ۔ اب انکو پڑھایا جاتا ہے۔ سچی کمپیوٹر پروگرامنگ پڑھا کر ان سے غیر قانونی جوے کی آن لائن گیمز بنوائئ جاتی ہیں جو کہ آسانی سے کوریا میں رہ کر بھی کام ہو سکتا تھا مگر یقینا ویتنام کی سیاحت نے ان کو اسپانسر کیا ہے۔ خیر ہیرو اسے بچانے پہنچے کلم کلے اور انکے پیچھے ٹیم کے دو احمق ارکنان۔ ہیرئون صاحبہ کوریا میں بیٹھی ویتنام کے کمپیوٹر ہیک کر رہی ہیں مطلب ویتنام کی تو کوئی عزت ہی نہیں رہی ایسے ڈبہ لوگ۔ ہیرو کی عینک میں کیمرہ ہے جسے اسے پیٹتے وقت نہایت احتیاط سے میز پر رکھا گیا اور بعد میں ہیرو پہن کر بھئ پھرا۔ پورے ویتنام میں گھومتا پھرا سب کو پیٹتا پھرا دوسری قسط کے آخر میں جب ولن گولئ مار کر اسکا قصہ تمام کرنے لگا تو ولن کے ہی ساتھی نے ولن کو گولئ مار کر بچا لیا ہیرو کو حالانکہ جب ہیرو مرنے لگا تھا تو اپنے ساتھی کو ہی بچا لیتے مگر نہ جی۔ کہا نا روہیت شیٹی نے بنایا ہے یہ ڈرامہ۔
ٹیکسی ڈرائیور ون کی بہت تعریفیں سنیں اور ٹو دیکھنے بیٹھی مجھے لگتا ہے کچھ ذیادہ پسند کیا گیا ہے جبھی اسکو اوور بجٹ کردیا۔ اتنا پیسہ لگایا ہے اس میں پاکستانی درجن ڈرامے بن جاتے۔ اوپر سے ہیرو ایسے پکے تاثرات سے گھورتا ہے کہ پہلے منظر میں ہی پکڑا جانا چاہیئے تھا کہ یہ بندہ کوئی اور چیز یے مگر چونکہ انہوں نے پورا سیزن چلانا ہے تو جانے دیا۔
مسنگ دا ادر سائیڈ کا سیزن ٹو پہلے سے زیادہ مزے کا تھا او ریہ والا پہلا تو دیکھا نہیں مگر اس نے مایوس کیا ہے ۔ یوں لگتا ہے نمرہ احمد کی کہانی اسٹیون اسپیل برگ ہدایات دینے بیٹھ گیا ہے بھارت میں ریلیز کرنے کیلئے۔
Desi kimchi ratings : 2/5
سوائے ہیرو کے کچھ اچھا نہیں لگا اور ہیرو کا ہیروپن اس سے بھی ذیادہ پسند نہیں آیا۔