The secret romantic guest house
مجھ پر اچانک انکشاف ہوا کہ میں پیارے لڑکوں کے پیچھے اب مزید بکواس ڈرامہ نہیں دیکھ سکتی۔ اور یہ انکشاف ہوا مجھ پر حال ہی میں جب میں نہایت بے تابی سے نیا ڈرامہ ڈھونڈ کر دیکھنے کی کوشش کر رہی تھی کہ میرے سامنے آیا یہ ڈرامہ۔ لڑکی گلوری کی ہیروئن کا بچپن جس نے کیا تھا وہ ہے نہیں دیکھا گلوری؟ ارے میائوں دا سیکرٹ بوائے والی اور مور دین فرینڈز والئ ارے ریوینج آف ادرز والی۔ ان تینوں ڈراموں جس میں یہ ہیروئن تھی واحد جو اچھا مزے کا ڈرامہ لگا وہ ریوینج آف ادرز تھا۔ مگر شومئی قسمت اس لڑکی کو ایسی فالتو کہانیاں ہی ملتی ہیں۔ ہاں ایک ڈرامہ مزے کا تھا اسکا ہی از سائیکو میٹرک اور مجھے دیکھو ابھی یاد آیا کہ میں نے اس ڈرامے کا ریویو تو لکھا ہی نہیں مجھے یاد کرانا اچھا۔
ہاں یہ ڈرامہ شروع ہوتا ہے ایک بچہ اور بچی سے ۔ بچے کو مارنے پہنچے ہیں لوگ اور وہ بچی کے گھر میں چھپ کر بیٹھا ہے بچی دیکھ لیتی ہے بچا لیتی ہے اور دونوں اپنے اپنے ابا کے مرنے پر بھاں بھاں کرکے روتے ہیں۔اب بچہ جانے لگتا ہے بچئ نام پوچھتی ہے تو کہتا ہے پھر ملیں گے تو بتائوں گا۔اب بڑے ہوکر ایک عدد نہایت پالو لڑکا آتا ہے اسکے گائوں میں۔ لگتا ہے یہی بچہ تھا وہی والا۔ خیر اسکو ابھی یہیں کھڑا رکھتے ہیں کہانی بڑھاتے ہیں۔لڑکی ایک سرائے یعنی گیسٹ ہائوس چلاتی ہے نکمی و چالو ہے لوگوں کو جھوٹ بول کر لاتی یے وغیرہ۔اسکو قرض خواہ تنگ کرتے ہیں یہ لڑکی ٹکرتی ہے ایک عدد لڑکے سے جو خود بھی کہیں فراڈ کرکے بھاگا ہے مگر دونوں ایک دوسرے کی مدد کردیتے ہیں۔ اب وہی لڑکا جو آیا ہے شائد بڑا ہو کر کھڑوس و سخت لونڈا بن کے لڑکی سے ٹکرتا ہے۔ لڑکی اسکا بستہ چرا کر بھاگتئ ہے کہ اب اسے ہر قیمت پر سرائے میں آنا پڑے گا۔ آجاتا یے وہ سرائے میں ایک لڑکی کا بھوت بھی رہتا ہے ۔ اب جانے یہ کیا کہانی ہے۔اب دوبارہ اسی بچے کو مارنے کیلئے بادشاہ ہرکارے بھجوا رہا ہے شنید ہے کہ وہ بڑا ہو کر یہیں اسی شہر میں واپس آیا ہے۔دو قسطیں تمام میری دلچسپی بھی۔ ہیروئن کو ہیرو پر گرنے کی بیماری ہے ہیرو کو ناک چڑھانے کی۔ہیرئون کو بہت بری شکل بنا کر گھبرانے کی۔ اب وہ پہلے جس لڑکے نے مدد کی وہ والا لڑکا بھی اورہاں ایک عدد اور پیارا لڑکا بھی سرائے کا مکین ہے جو ہیروئن کا ہیرو بننے کے خواب دیکھتا ہے مگر ہیرئون نے اسے بھائئ ذونڈ کر دیا ہے۔ تین پیارے آنکھوں کے تارے لڑکے ہیرئون بھی بد شکل نہیں مگر مجال ہے کہانی میں ذرا برابر دلچسپی محسوس ہوئی ہو۔ دو قسطوں کے بعد سے میں بھاگی ہوئی ہوں اس ڈرامے سے۔ تم لوگ مگر دیکھو اور پھر بتائو مجھے کیا میرا تبصرہ ٹھیک ہے۔
Desi kimchi ratings: 2/5
لڑکوں کی وجہ سے 2 دے دیا۔۔