Party girl dananeer mubeen’s hillarious claim and netizens are not comming slow
دنا نیر مبین پارٹی گرل سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی خبروں میں رہنے کا ہنر جانتی ہیں۔ حال ہی میں اپنی انسٹا گرام اسٹوری پر انہوں کچھ ایسا لکھا کہ لوگ حیرت کے مارے دنگ رہ گئے ۔ حیرت کے جھٹکے کا اثر ختم ہوتے ہی لوگوں کی حس ظرافت پھڑک اٹھی اور وہ دنانیر مبین کا مزاق اڑائے بنا نہ رہ سکے۔
دنا نیر مبین نے اپنی انسٹا اسٹوری پر حالیہ فلسطین اسرائیل تنازعے کے پس منظر فلسطین کیلئے اپنی حمایت ظاہر کرنے کی نیت سے یہ جملے لکھے
The amount of work I hav lost because of standing with Falasteen and have zero regrets.
فلسطین کے ساتھ کھڑے ہونے کی وجہ سے میں نے جتنا کام کھویا ہے اور مجھے کوئی پچھتاوا نہیں ہے۔
انکے اس دعوے پر انٹرنیٹ صارفین انکے بارے میں لطیف جملے ثبت کرتے ہوئے ٹویٹ کر رہے ہیں۔ کسی نے انہیں عشنا شاہ کا نیا ورژن قرار دیا تو کسی نے اس بات پر مضحکہ اڑایا کہ وہ کس بین القوامی پراجیکٹ کا حصہ رہی ہیں جس پر انکی فلسطین کیلئے حمایت نے کوئی منفی اثر ڈالا ہو اور وہ انہیں چھوڑنا پڑا ہو۔
اسٹینڈ اپ نامی ٹوئٹر اکائونٹ نے مزاق اڑاتے ہوئے کہا کہ انسٹا گرام کی با اثر شخصیت دنا نیر مبین نے ملین ڈالرز کھو دیئے ” رنگ رلیاں بیوٹی کریم اور فوڈ پانڈا کی طرف سے فلسطین کی حمایت کرنے پر جس پر انہیں کوئی پچھتاوا بھی نہیں
ایک اور ٹوئٹر صارف کہتے ہیں
یہ غریب قوم دنانیر کا احسان کیسے اتارے گی۔
مزید ٹوئٹر صارفین کے طنزیہ ٹویٹ ذیل ہیں
“دنا نیر بیٹا آپکو اسلام آباد سے باہر کوئی جانتا تک نہیں”
” دنانیر نے Dior کھودیا “
” جائو Chanel جو کرنا ہے کر لو اب دنا نیر تمہاری مشہوری نہیں کرے گی”
“مشہور “پاوری لڑکی” دانییر کو اسٹیون اسپیلبرگ کے ایک منصوبے میں اینسل ایلگورٹ کے مقابل کاسٹ کیا جانا تھا لیکن اس کے فلسطین کے حامی موقف کی وجہ سے اسے ملٹی ملین ڈالر کے پروجیکٹ سے خارج کردیا گیا ہے۔”
جہاں کچھ صارفین مضحکہ خیز بیانات دنانیر سے منسوب کررہے تھے وہاں کچھ حمایت میں بھی ٹویٹ کرتے پائے گئے
ایک صارف نے فیضان لاکھانی کو پی سی بی کی جانب سے فلسطین کی حمایت میں بیٹ پر اسٹیکر استعمال کرنے پر میچ فیس کا 50% جرمانہ عائد کیئے جانے کے عمل کی مثال دیتے ہوئے کہا اور آپ سب دانییر کا یہ کہہ کر مذاق اڑا رہے تھے کہ اس نے معاہدہ کھو دیا۔ یہ اس طرح کرتے ہیں، اس طرح وہ کام کرتے ہیں۔
ایک صارف نے یہاں تک شک ظاہر کیا
پاوری لڑکی” دانیر مبین نے انکشاف کیا کہ فلسطین کی حمایت کی وجہ سے اس نے ملازمت کے مواقع کھو دیے ہیں۔
اسلامی جمہوریہ پاکستان میں آج کل عجیب و غریب واقعات ہو رہے ہیں۔
کیا یہ ہیرا پھیری کرنے کی برانڈزکی طاقت ہے یا ہم نے اسرائیل کو واضح طور پر تسلیم کر لیا ہے؟
بات جو بھی ہو اسرائیل اور اسرائیلی مصنوعات کا پاکستان میں جو بائکاٹ کیا جا رہا ہے اس کا کافئ مثبت اثر پڑا ہے۔ جہاں لوگ اپنے ضمیر کے آگے کم از کم مطمئن ہیں کہ وہ اسرائل سے نفرت ظاہر کر رہے ہیں وہاں برانڈز کا شدید بائکاٹ انکو کافی نقصان بھی پہنچا چکا ہے۔ پشاور میں میکڈونلڈ کی ایک شاخ بند ہوچکی تو باقی پاکستان میں بھی میکڈونلڈ پر جو رش نظر آیا کرتا تھا اس میں خاطر خواہ کمی آئی ہے اور یہ صرف ایک مثال ہےکہ پاکستانی دل سے فلسطینی عوام کی حمایت کرتے ہیں اور اسرائیل کے غاصبانہ قبضے کے خلاف کوئی نرم رائے نہیں رکھتے ۔۔
سلام دوستو۔کیا آپ سب بھی کورین فین فکشن پڑھنے میں دلچسپی رکھتے ہیں؟
کیا خیال ہے اردو فین فکشن پڑھنا چاہیں گے؟
آج آپکو بتاتی ہوں پاکستانی فین فکشن کے بارے میں۔ نام ہے
Desi Kimchi ..
دیسئ کمچی آٹھ لڑکیوں کی کہانی ہے جو کوریا میں تعلیم حاصل کرنے گئیں اور وہاں انہیں ہوا مزیدار تجربہ۔۔کوریا کی ثقافت اور بودوباش کا پاکستانی ماحول سے موازنہ اور کوریا کے سفر کی دلچسپ روداد
پڑھ کر بتائیے گا کیسا لگا۔ اگلی قسط کا لنک ہر قسط کے اختتام میں موجود یے۔۔