Barzakh An unsual Tale of a Man who wants to contact the soul of his dead fiance
ہفتے کی رات کو ذی زندگی کے یوٹیوب چینل پر پاکستانی ڈرامہ آتا ہے برزخ۔
یہ ڈرامہ جب اسکا اشتہار دیکھا تو بہت مختلف لگا یوٹیوب پر آنا تھا سو فیصلہ کیا دیکھنے کا۔ اور اندازہ ہوا کہ آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم کیلئے لکھتے ڈرامہ بناتے پاکستانی کس حد تک گر سکتے ہیں بے قابو ہو سکتے ہیں۔
کہانی شروع ہوتی ہے انیس سو کچھ سے یعنی بہت پرانے دور میں۔ایک پہاڑی علاقے کے ایک لڑکا اور ایک لڑکی ہیں جو محبت کرتے ہیں۔لڑکا پیسے کمانے کا کہہ کر شہر کمانے جاتا ہے۔ جبکہ لڑکی کے پاس ایک عجیب و غریب جادوئی کتاب ہے۔
اب موجودہ دور میں کہانی ہے۔
ایک دادا جی ہیں جو شادی کرنے لگے ہیں۔ انکی شادی میں شرکت کیلئے انکے بیٹے آرہے ہیں۔ ایک بیٹا میں نام نہیں جانتی ہم جنس پرست ہے۔ دوسرا بیٹا فواد خان ہے اسکا دس سالہ بیٹا ہے۔ دادا جی کی ایک خدمت گزار جوان لڑکی ہے جسکا ابھی دادا سے رشتہ چھوڑو دنیا سے کیا تعلق یہ بھی نہیں پتہ۔ یہ لڑکی صنم سعید ہے۔
گھر میں دادا کے بھائی بھی آگئے ہیں جو حیران کر دیتے ہیں سب کو یہ بتا کر کہ دادا جس سے شادی کرنے جا رہے ہیں وہ کب کی مر چکی ہے۔ یہ کوئی منتر ونتر کرکے اسکی روح بلانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اس بات پر دادا ان پر چیزیں اٹھا کر مارنے لگتے ہیں۔
انکی حویلی ایک عدد قبرستان کے اوپر بنی ہے جس پر علاقے کے لوگ احتجاج کر رہے ہیں۔
دادا کی بیوی کی روح بھی گھر میں پھر رہی ہے۔
بہت دلچسپ کہانی ہے مگر مجھے سمجھ نہیں آیا کہ بلاوجہ کے بالی ووڈ کو مات دیتے رومان کے مناظر اور بلا وجہ کے بے باک مکالموں اور ہم جنس پرست کردار کو ڈالنے کی کیا ضرورت تھی؟ سینماٹوگرافی، کہانی سب میں اتنا دم ہے کہ آرام سے یہ ڈرامہ جیو وغیرہ پر لگ جاتا لیکن زی زندگی کے لیئے بنایا گیا ہے تو یقینا یہ سب انکا پیسہ لگا ہوگا سمجھ آتا ہے۔ لیکن انکی توقعات پر اترنے کیلئے آپکو معیار سے گرنے کی کیا ضرورت ہے؟