Silent Love | Japanese Romantic movie
اسکی میرے سامنے جھلکیاں آئیں اور میں نے یوٹیوب پر ڈھونڈی دیکھی جاپانی فلم ہے اور کہانی ہے انوکھی
اندھی لڑکی کی گونگے لڑکے سے محبت کی کہانی۔۔
عجیب لگا نا۔ مزے کی بات دونوں حادثاتی طور پر گونگے اور اندھے ہوئے۔
ہوتا کچھ یوں ہے کہ ہیرو جو بے چارہ مزدور ہے ایک دن چھت پر کام کررہا ہوتا ہے ایک لڑکی دھپ دھپ سیڑھیاں چڑھتی ٹٹول ٹٹول کر چھت کی ریلنگ پر پہنچی اور جیسے ہی کودنے لگی ہیرو چونکہ گونگا ہے بہرا نہیں سو وقت پر اسکی آوازیں سن کر پہنچا بچا لیا۔ اب اس لڑکی کے پیچھے اسکی اماں خالہ وغیرہ آئیں اسے واپس لے گئیں۔ چھوڑ گئ لڑکی ایک عدد گھنٹی۔ اب ہیرو کو اسے بجانے کا شوق چڑھ آیا۔ ہیرو کوڑا کرکٹ سمیٹتا ہے ایک ادارے میں جہاں ہیروئن موسیقی پڑھتی تھی فارغ وقت میں پیانو بجاتی تھی ۔ ہیرو نے نامحسوس انداز میں اسکے سب کام کرنے شروع کر دیئے جیسے اسکے راستے میں کوئی پیارا سا ہائی اسکول جوڑا کھڑا ہو تو انہیں ہٹا دیتا ہیروئن دھکا کھا کے سمت بھول جاتی تو گھنٹئ بجا کر اسے بچا لیتا کرتے کرتے ہیروئن کو اسکی عادت ہونے لگی۔ اس نے سمجھا ہیرو بھی پیانو بجانا جانتا ہے۔ خود ہی سے اب ہیرو نے اسکی غلط فہمی دور کرنے کی بجائے ایک پیانو بجانے والے کو نوکری پر رکھا خود تین چار نوکریاں کیں اسکو تنخواہ دینے کیلئے اور بس ہیروئن کو پیانو سنانے سکھانے وقت دوسرا لڑکا ہوتا باقی وقت یہ خاموش سے پس منظر میں رہتا۔ اب کیا وہ لڑکا اس خاموش لڑکے کو کٹا کے لڑکی پٹا لے گا، خود دیکھ لینا اگر اتنا تجسس ہو
کہانی سے سبق ملتے ہیں۔
لڑکوں کیلئے۔
لڑا بھڑا کم کرو ہو سکتا ہے کسی کو چھری سے بچاتے گردن پر عین نرخرے میں چھری گھونپوالو ۔ اور خود آگے بڑھ کر اسے چھرے کو مارنے والے کے پیٹ میں گھونپ دو
یہاں تو ایسی صورت میں بندہ پھڑک جاتا مگر چونکہ یہ جاپانی فلم تھی ہیرو کی بس آواز گئ۔
سائیڈ ہیرو کیلئے
کسی گونگے کیلئے لڑکی پٹائو تو خود اپنا دل بچا کے رکھو۔ انکو دل کے ہاتھوں چھرا لگا۔ جان جاتے جاتے بچی ، بچی تو چلی ہی گئی۔
لڑکیوں کیلئے
سڑک پر ایک تو دونوں اطراف پر دیکھ کر سڑک پار نہیں کرتیں پاکستانی لڑکیاں بیچ میں پہنچ جاتی ہیں اب گاڑی والا خود ہی بچاتا پھرے انہیں یہ جاپانی ہم سے بھی دو ہاتھ آگے ہیں۔ یہ بھاگتی پھریں سڑک پر۔ وہ تو جاپانی اتنے تکنیکی طور پر جدیدہیں کہ اسکی آنکھوں کا آپریشن کردیا اور امید بھی دلادی جلد یا بدیر آنکھیں واپس آئیں گی ورنہ مجھے فکر ہوگئ تھی گونگے لڑکے سے یہ اندھی لڑکی باتیں کیسے کیا کرے گی؟
ہیرو کے دوستوں کیلئے۔
شکریہ کہانی آگے بڑھانے کا ورنہ تو میں نے سکپ کردینی تھی یہ فلم
ذاتئ رائے
جتنئ دلچسپ لگی تھی اتنی ہے نہیں۔ اتنے دھیمے سروں میں کہانی چل رہی تھی کہ اگر یوٹیوب نہ ہوتا تو میں نے پکا چھوڑ دینی تھی فلم ۔ دگنی رفتار پر آگے آگے کرکے گزاری۔ بس کانسپٹ نیا تھا اسلیئے
Desi kimchi ratings: 3/5
یار یہ جاپانی لڑکے چھوٹے کیوں ہوتے اور چلو لڑکے چھوٹے ہوتے تو لڑکیاں چھوٹی سی کیوں نہیں ہوتیں؟ قد کی بات کررہی۔۔۔۔