Skip to content

Desi Kimchi |desi kdrama fans|

Kdrama urdu lovers

Menu
  • About Us
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Seoul Korea based urdu Fan fictions
Menu
MUJH MAIN HI HAY RANGOUN KI KAMI ALL EPISODES LINKS
Humzaad kia hay?
Urduz Web Digest kuch acha perho

The Royal Nemesis K-Drama Review: ایک بددماغ ملکہ اور 300 سال بعد کا مستقبل

Posted on July 27, 2026July 27, 2026 by Desi Kimchi

The Royal Nemesis Review: پرانے پلاٹ کا نیا تڑکا یا تخلیق کا قتلِ عام؟

The Royal Nemesis

چونکہ دیکھ لیا تو تبصرہ بنتا ہے ۔کہانی شروع ہوتی ہے ایک ملکہ کو زہر کا پیالہ پلا کر سزائے موت دینے سے۔ موصوفہ لڑاکی طبیعت رکھتی ہیں سو خوب تہلکہ مچایا کسی کو دھکا دیا کسی کو پیٹا پیالے توڑے آخر چار کنیزوں نے پکڑ دھکڑ کر زبردستی زہر کا پیالہ پلا دیا۔ خون تھوکا مرگئیں۔ تھوڑی دیر بعد آنکھ کھلی تو پتہ لگا وہی منظر ہے مگر شوٹنگ چالو ہے۔ انکو زہر کا پیالہ پیش کیا گیا اس بار پھر انہوں نے خوب ہنگامہ مچایا اور سب کو پیٹ ڈالا لیکن اس بار انکو زبردستی زہر کا پیالہ پلانے کی بجائے شوٹنگ ہی روک دی گئ۔ زخمیوں نے کچھ حیرت کچھ نے غصے سے گھورا ہدایت کار نے سر پکڑا در اصل ملکہ صاحبہ مرنے بعد تین سو سال آگے ایک ایکسٹرا کا کردار کرنے والی انکی ہم شکل کے جسم میں جاگی ہیں۔ اب یہ حقیقت تسلیم کرنے میں کچھ مزاحیہ واقعات ڈالے گئےمگر ناکامی رہی ۔ہیرو ایک عدد امیر کبیر انسان ہے جس کا دماغ الٹا کام کرتا ہے لوگ اسے براسمجھتے برا بھلا کہتے تو اسکا ذہن بہتر کام کرتا ہے اس طرح وہ اپنی دو عدد خالائوں اور ایک ماموں کی سازشوں کا آسانی سے مقابلہ کرلیتے ہیں۔ ایکدن گاڑی میں جا رہے تھے یہی ملکہ جو تین دو سال مستقبل میں جاگی ہیں انکی گاڑی سے ٹکرائیں انکو پیٹا اور پھر انکے دفتر تک پہنچیں۔ ویسے یہ جس لڑکی کے جسم میں ہیں نہایت غریب تھئ ایک دادی اسکی ہیں جو الگ رہتی ہیں مگر خیال رکھتئ ہیں یہ خود ایک گوشی وون میں رہتی ہیں ۔ بہت جلدی حقیقت تسلیم کرکے جدید دنیا میں گھل مل گئیں۔ وہ والا ڈرامہ یاد آگیا یہ دیکھ کر جس میں ہیروئن کنوئیں میں گری تھی اور ایک ہوٹل کے سوئمنگ پول میں اٹھی تھی۔ ہیرو کو اپنا بادشاہ سمجھتی تھی وغیرہ۔ دو قسطیں دیکھی تھیں بہت بور ڈرامہ تھا اسی طرح ایک کک بھی جاگا تھا نئے دور میں وہ بھی دو قسطوں تک نہ پہنچ سکا تھا چھوڑ دیا۔ کل ملا کر یہ ایک پرانے پلاٹ کو نیا تڑکا ہے ۔ پورا ڈرامہ ہیرو کے پیچھے دیکھا کیونکہ ہیروئن مجھے زہر لگتی ہے۔ کہیں پیاری لگتی ہی نہیں۔ ہائئ سوسائٹی سے جو مجھے اس سے ناپسندیدگی محسوس ہوئی وہ اس ڈرامے میں بام پر پہنچ رہی ہے حالانکہ اداکاری ٹھیک ہی کرلیتی ہے مگر کومولیکا والا گیٹ اپ کرکے آپ پریرنا بنیں تو کیسے آپ اچھی لگ سکتی ہیں بھلا؟ بس یہی سب سے بڑا مسلئہ باقی مجھے شاپنگ والا ڈرامہ جو چل رہا سولڈ آئوٹ آن یو اس کی اور اسکی مارکیٹنگ ٹیم والے سب مناظر بالکل بہن بھائی لگے۔ دونوں ہی نیٹ فلیکس سیریز تو ہو سکتا ہے دونوں ڈرامے ایک ہی ٹیم نے بیٹھ کے لکھے ہوں کل ملا کر تخلیق کا قتل عام ہے ۔ مگر مجھے دیکھو۔ اتنی فارغ کہ دونوں ڈرامے دیکھ رہی۔ آگے آگے کرکے ہی سہی تو تم سب بھی دیکھو

Desi Kimchi ratings: 2/5

مجھے آج کسی نے یاد دلایا کہ یہ ڈرامہ پیج ہے

۔ سو اس پوسٹ کا جھگڑا وہیں چھوڑ کر دوبارہ ڈرامہ پر بات کرتے ہیں چلو آجائو سب۔

  • About Us
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Seoul Korea based urdu Fan fictions
Urduz Web digest
seoul korea based urdu web travel novel Desi Kimchi full episodes
Desi Kimchi real kdrama entertainment
Descendents of Dimchies ( urdu afsana about kdrama fans in Pakistan)
Chirya aur badal Kahani
Ek shark aur mainduck
Berdasht kahani

Our Facebook Page

subscribe us

©2026 Desi Kimchi |desi kdrama fans| | Design: Newspaperly WordPress Theme
Go to mobile version