Skip to content

Desi Kimchi |desi kdrama fans|

Kdrama urdu lovers

Menu
  • About Us
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Seoul Korea based urdu Fan fictions
Menu
MUJH MAIN HI HAY RANGOUN KI KAMI ALL EPISODES LINKS
Humzaad kia hay?
Urduz Web Digest kuch acha perho

The East Palace Netflix K‑Drama Review in Urdu

Posted on July 27, 2026July 27, 2026 by Desi Kimchi

شاہی محل کے بھوت، لعنت اور مزاح—سب کچھ ایک ہی ڈرامے میں!

The East Palace

جی کرلیا ختم اب تم لوگوں کی قسمت میں اس کا تبصرہ پڑھنا ہے۔

کہانی ہے جوزن دور کے ایک بادشاہ کی جس پر ایک کنیز نے مرتے ہوئے لعنت بھیجی تھی کہ شاہی خاندان کا ایک ایک چراغ بجھا دے گی۔ اور پھر پے در پے ایسے واقعات ہوئے کہ اس بادشاہ کے سب بھائی مرتے گئے اور وہ چونکہ ایک کنیز کی اولاد تھا شائد اسلئے بچ گیا مگر پھر یہ لعنت اسکی اولادوں پر برسی۔ سب ولی عہد شہزادے ایک ایک کرکےمرنے لگے آخری باری ایک بچے کی تھی جب بادشاہ کو خیال آیا کیوں نہ اس بھوت کا اتارا کرا لیا جائے۔ ایک بدھا کے مندر گئے وہاں کے پجاری نے کمال ہوشیاری سے خود کو بچا لیا اور ایک یتیم لڑکے کے بارے میں بتایا جو بدروحوں کو دیکھ سکتا ہے۔ بادشاہ زبردستی اس لڑکے کو اٹھا کر محل کے آیا اور دھمکی دی کہ اگر میرے بیٹے کا اتارا نہ ہوا اور وہ مرگیا تو وہ اس لڑکے کو ماردے گا ساتھ ہی اپنی بیٹی کی ذمہ داری لگائی اسکی مدد کرنے کی۔بیٹی جو بھوتوں کی آوازیں سن سکتی ہے اسی وجہ سے باپ نے اس بیٹی کی دس سال تک شکل نہ دیکھی اور اب اپنے دس گیارہ سالہ بیٹے کی جان بچانے کیلئے یہ کڑوا گھونٹ پی لیا۔ کہانی بس اتنی مختصر سی ہے کہ بادشاہ اور اس محل کا راز جس نے جان لیا وہ محل سے باہر زندہ واپس نہ جاسکا۔ یہ بات شہزادی جانتی ہے مگر اس لڑکے کی زندگی سے ذیادہ اہم اسکے باپ بھائی کی زندگی ہے۔

لڑکا بھوت دیکھ سکتا

لڑکی بھوتوں کی سن سکتی

دونوں خوبیاں ایک ہی میں ہوتیں تو ہیرو نہ ہوتا یا ہیروئن نہ ہوتی اس ڈرامے میں۔

کہانی سے سبق ملتے ہیں ۔

جھیل کی بھوتنی کیلئے۔

بہن مظلوم ترین خاتون تھیں نہ زندگی نے اچھا کیا نہ موت نے۔ ایک بدنامی نے زندگی چھین لی دوسرئ بدنامی نے موت کے بعد بھوتنی بن کے پھر نے کی آزادی۔۔

چھوٹے موٹے جادوگروں کیلئے

بھیا نے اپنےکام میں مہارت حاصل کی نہ لڑائی مار کٹائئ میں۔نتیجہ بھوتوں سے پٹے اور جن کے وفادار تھے انکے ہاتھوں جان گنوائی۔

بڑھیا ملکائوں کیلئے

ولن آنٹی پر بڑا ترس آیا جو مستقل ولن بنی پوری سیریز میں سب کی لعنتیں سمیٹتی رہیں دراصل مظلوم خاتون تھیں اور جو میسنی معصوم بنی پھری وہی اصل ولن۔یعنی میسنی بن کے پھرو کامیاب رہوگی

ویسے مظلوم آنٹی کو بس موقع نہ ملا ورنہ کام انہوں نے بھی وہی سب کرنا تھا

شہزادوں کیلئے

بھئ بادشاہ کے ہاں اگر پہلی دفعہ میں پیدا نہیں ہوئے تو مرجائو دوبارہ پیدا ہو یا کسی غریب کے ہاں پیدا ہوجائو وہاں کم ازکم خوش ہوں گے بہن بھائی تمہیں دیکھ کے ۔بادشاہ کے یہاں اگر کسی لعنت سے بچ گئے تو کوئی سلطنت پر حکمرانی کے پیچھے ماردےگا

بدروحوں کیلئے

بھئ تم لوگ اپنی دنیا میں مار دھاڑ کرو عیش کرو وہاں اپنے جیسی بدروحوں پر حکمرانی کرو یہ کیا کہ اس دنیا میں فساد مچا کر باقی بھوتوں کو بدنام کرو جو بے چارے مر کر بھی خاموشی سے پھررہے ہیں دنیا میں

اور جو تم لوگ وبا سے بنا علاج اور بیماری کے مررہے تھے کیا بادشاہ نے بہتر نہ کیا تم لوگوں کو مروا کر ایویں غصہ کیا تم لوگوں نے۔۔

بادشاہ کیلئے

سب کو مروادو اور حکومت کرو۔ اس سے ذیادہ سادہ اصول بنایا ہوگا کسی نے؟

یہ خود بھی اسی اصول کے تحت مرتے مرتے بچے۔مگر آفرین ہے آخری دم تک قائم رہے۔

لابوبو کیلئے

یہ اتنا معصوم چھوٹو سا گڈا ایک دیو ہیکل بھالو میں بدل کر چیر پھاڑ سکنے کی صلاحیت رکھتا ہے تو سمجھ نہیں آئی کہ یہ معصوم بن کے کیوں پھر رہا تھا

میں نے جب انرجیز والی پوسٹ لگائی تھی تو ایسئ ہی مخلوق کا ذکر کیا تھا جن کے لیئے ہم بریانی کی دیگ ہیں اور وہ ساری زندگی ہم سے چپک کر تھوڑا تھوڑا ہمیں ڈکارتے رہتے ہیں۔یہ حقیقت میں ایسا نہیں ہوتا کہ بھوت سوار ہو کر خود اگلے بھی کہ ہاں میں کھا رہا ہوں تمہیں ۔۔

یتیم لڑکے کیلئے

ان بھائی کو اپنی روح کو جسم سے علیحدہ کرنا آتا تھا لیکن یہ جتنے اذیت ناک طریقے سے یہ کام کرتے تھے اس سے بہتر بندہ بھوت کا ترنوالہ ہی بن جائے او رہم تو آیت الکرسی پڑھ کر بھی بچ جاتے یہ بے چارے دوسری دنیا میں بھی تلواروں سے لڑتے زخم کھاتے۔۔

شہزادی کیلئے

اس سے احمق شہزادی نہ دیکھی۔ ابا بوڑھے بھائی سب لعنت کا شکار یہ باجی بجائے اسکے کہ ابا کی للو چپو کرکے انکو پٹا کر اقتدار حاصل کرتیں یتیم لڑکے پر مرمٹیں ابا سے دادی سے سوتیلی دادی سے کنیزوں سے بدروحوں سے سب سے ناراض ہوئیں سب کی باتیں سنیں اور محل سے ہی نکل گئیں ۔ شہزادیوں کی عقل کہاں گھاس چرنے گئ ہوتی ہے یا یہ سب ڈائجسٹ بہت پڑھتی تھیں کہ بس کسی طرح لڑکا آجائے زندگئ میں محل شاہانہ طرز زندگی سب بھاڑ میں جائے

ذاتی رائے:

Exuma

دیکھنے کے بعد جو میری طبیعت خراب ہوئی تھی اس ڈرامے نے بھی یہی کیا ہے میرے ساتھ اس میں جو منتر پڑھے گئے کچھ بعید نہیں ایگزوما فلم کی طرح سب اصلی ہوں کیونکہ یہ سچ مچ پورا جاپ کرتے چاہے فلم ہی کیوں نہ ہو تو۔ میں نے انگریزی میں دیکھی اور ان جاپوں کے معنی نے دماغ ہلایا بھی۔

مگر ویسے بہت دلچسپ اور ایسی تجسس سے بھرپور کہانی ہے کہ آخر میں مجھے بھی لگنے لگا ضرور اتنے قتل عام میں کہیں میں بھئ ملوث ہوں۔سو دیکھ لو مگر اوپر والی تنبیہہ نہ بھولنا

Desi kimchi ratings: 5/5

ہے تو میرا پسندیدہ موضوع ڈرائونا ڈرامہ لیکن یار لڑکی نے اداکاری ٹھیک کی ہے بلا وجہ اسکو کیوں سب برا کہہ رہے کوریا میں

“اگر آپ کو ڈراؤنی کہانیاں اور محل کی سیاست پسند ہے تو The East Palace ضرور دیکھیں، اور تبصرہ شیئر کریں۔

وہ شیطانی قوت جو دماغ جکڑتی ہے: منفی سوچیں، خودکشی پر اکسانے والے لمحات اور اسلامی حفاظتی حصار
  • About Us
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Seoul Korea based urdu Fan fictions
Urduz Web digest
seoul korea based urdu web travel novel Desi Kimchi full episodes
Desi Kimchi real kdrama entertainment
Descendents of Dimchies ( urdu afsana about kdrama fans in Pakistan)
Chirya aur badal Kahani
Ek shark aur mainduck
Berdasht kahani

Our Facebook Page

subscribe us

©2026 Desi Kimchi |desi kdrama fans| | Design: Newspaperly WordPress Theme
Go to mobile version