The Whole truth
اف ابھی ابھی یہ فلم دیکھی۔ مزا آگیا۔ پہلی غیر ملکی ڈرائونی فلم دیکھی جو منطقی تھی۔تھائی ہارر فلمز ویسے بھی کافی مشہور ہیں مگر اتنا خون خرابہ ہوتا تھا کہ دل اوب جاتا تھا یہ ایک اچھی فلم لگی مجھے سو سب دیکھو۔
کہانی ہے ایک چھوٹے سے گھرانے کی ماں اور دو بہن بھائی کی ہے۔ ایکدن ماں کی گاڑی کو حادثہ پیش آتا ہے ۔وہ اسپتال میں کومے میں ہے یہ اطلاع لیئے ان بچوں کے نانا آتے ہیں اور ان دونوں بہن بھائی کو اپنے گھر لے جاتے ہیں جب تک انکی ماں ٹھیک نہ ہو جائے۔ یہ بچے گھر آتے ہیں تو انکی ملاقات انکی نانی سے ہوتی جو تھوڑی کھسکی ہوئی ہیں۔ نانی نواسے نواسی دونوں سے پیار کرتی ہیں مگر ان نانی اماں کو اپنے نواسے کا ذیادہ خیال ہے اسے روز ایک جگ برابر گلاس میں دودھ پینے پر مجبور کرتی ہیں۔خیر اس سب کے ساتھ یہ دونوں بہن بھائی اپنے نانا کے گھر کے لائونج کی دیوار میں ایک سوراخ دیکھ لیتے ہیں۔ یہ سوراخ ان دو بہن بھائی کے سوا کسی کو نظر نہیں آتا۔اور اس سوراخ میں جھانکنے پر ان دونوں کو کچھ اور نظر آتا ہے۔ کیا دیکھو
اس ہارر مووی سے بہت سے سبق ملتے ہیں۔۔
اماں کیلئے۔
گھر جلدی پہنچو بارش میں احتیاط سے گاڑی چلائو اور اپنے راز کسی کو پتہ نہ چلنے دو۔
نانا کیلئے۔
مرنا مارنا ہر مسلئے کا حل نہیں ہوتا۔ جس حساب سے یہ انکل مارنے پیٹنے کے عادی تھے دو تین درجن قتل کر چکے ہوں گے اپنے پولیس کے اور جوانی کے دور میں۔مگر پھر بھئ بس ایک قتل انکو گلے پڑ ہی گیا۔
نانی اماں کیلئے۔
اپنے نواسے نواسیوں سے بھی پیار کریں کیونکہ آپ اپنی بیٹی سے سب سے ذیادہ پیار کرتی ہیں تو بیٹی اپنے بچوں سے سب سے ذیادہ پیار کرتئ ہے ۔
ہیرو کیلئے۔۔
کسی بھی نئے گھر جائو اسکی دیواروں میں سوراخ تلاشو اور چھپے ہوئے راز جانو۔ بڑا اسکوپ ہے۔
ہیروئن کیلئے۔
ان موصوفہ کو ہیروئن کہنا تو نہیں چاہیئے عجیب پھسڈی بونگئ ہیروئن ہے۔ کوئی اپنا مسلئہ حل نہیں کرتی ۔بس تانک جھانک کا شوق ہے اسے۔ خیر یہ شوق کام بھی آیا۔ نت نئے راز جانے اور ایک عدد بھوتنی تمام زندگی کیلئے اپنے ساتھ لگا لی
بھوتوں کیلئے۔
بڑی بہن ہونا عزاب ہے۔ مرنے کے بعد بھی بہن بھائیوں کی ذمہ داری نبھانی پڑتی یے انکا خیال رکھنا پڑتا ہے۔ اور افسوس کی بات کہ بہن بھائی ڈرتے بھی رہتے ہیں بھوتنی آپا سے۔
ابا کیلئے۔
جب بھوتنے بننے میں اتنا شاندار مستقبل ہے زندگی جینے کا نیا موقع ہے تو آپ کیوں نہ بنے۔؟ بو لو بولو انہوں نے زندگی سے اتنی بیزاری دکھائی کہ بھوت بننے کے بعد بھی واپس زندہ ہونے کا موقع کھودیا۔ یہ موت کے بعد بھٹکنے کی بجائے بس ڈرائنگ کرکے ہی وقت گزارتے ہیں
ذاتی رائے
بھئی دیکھو۔ مزے کی ہے۔ اب یہ مت کہنا میں ہر مووی کی برائی کرتی ہوں۔۔دیکھو اتنا تعریف بھرا تبصرہ کیا کبھی پہلے میں نے؟ اور جو جو ڈرامے مجھے پسند آئے ان پر بھی تبصرہ محفوظ ہی رکھا ہوا ہے بس وہی وقت کی کمی۔