Jinxed at first
یہ دیکھا دو قسطیں اکٹھی دیکھ لیں۔ کہانی انوکھی ہیرو پیارا ہیروئن ایکدم اوور ایکٹر۔ اف کوئی اندازہ لگا سکتا ہے میرا کیا حال ہوا ہوگا ڈرامہ دیکھتے ہوئے جب جب ہیروین کے منظر آئے ساتھ ساتھ الٹی آتی گئ۔۔
خیر کہانی ہے ایک عدد غیر انسانی مخلوق کی۔ کچھ بھوتنیاں جو ہیں تو انسانوں جیسی مگر جسے چھوئیں اسکے مستقبل قریب کا احوال دیکھ لیتی ہیں۔ نتیجہ گزرے وقتوں میں بادشاہ ایسی ایک آدھ عورت اپنے قبضے میں رکھتے اس سے پیشن گوئیاں کرواتے اور نسل بڑھاتے رہتے ایسی عورتوں سے جو بچیاں پیدا ہوں انکو بھی یہ صلاحیت ودیعت ہوتی رہتی ہے۔ کرتے کرتے جدید کوریا میں ایک فوجی کو ایسی خاتون ٹکریں اسکی قسمت بن گئ اس نے بنایا ایک خفیہ کمرہ اپنے عالیشان ہوٹل میں اس عورت کو وہاں قید کیا اس سے اپنی بیٹی پیدا کی مگر ان دونوں ماں بیٹی کو دنیا سے اوجھل رکھا۔ خدمت گار رکھے جو بہترین لباس و طعام فراہم کرتے اسے۔اب ویسے یقین کرو اتنے شاہانہ انداز سے رہ رہی تھی کہ آپکو حیرت ہوگی کہ اس پاگل کی بچی کو باہر نکلنے کا شوق ہوا ہی کیوں۔ خیر ایکدن اسی سیٹھ کا بیٹا اپنے دوستوں کے ہمراہ وہاں آیا ایک غریب دوست اس لڑکی کے خفیہ کمرے کی دیوار تک پہنچا لڑکی نے دیکھا بس اسکو اپنا شہزادہ مان لیا اب دم میں بندھی باہر نکل آئی۔ اب آتی ہے وہ الٹی والی بات
پہلی دفعہ دنیا دیکھی ہر چیز نئی موصوفہ سادی کی بجائے ایبنارمل ذیادہ لگیں۔ چنٹ شکل کے ساتھ معصومیت کی اداکاری اوپر سے میرا پالو سا اوپا اس پر بھی اداکاری کی حد کرتے ہوئے فدا ہو رہا ہے اور جو سیٹھ صاحب کا لڑکا اتنا اچھا خدا ترس کہ اس موٹی ایبنارمل کا ہیرو پر مرمٹنے پر دو تھپڑ لگانے کو دل کیا کہ جو خیال رکھ رہا عزت دے رہا اس سے محبت نہ ہوسکی انکو۔ ایسی محبت بھینس جیسی ہی ہوئی نا دل میں آئی مگر گوبر بھی کرگئ
دیکھ لو بھئ میں تو فینٹیسی ڈرامے سب چاٹ جاتی چاہے جتنے بکواس ہوں بس ایک آدھ ہی کچھ ذیادہ بکواس ہونے پر چھوڑے ہیں۔ ابھی پچھلے دنوں ڈرامے کی قلت کا شکار ہو کر مسٹک پاپ اپ بار بھی دیکھ لیا اب اس ہر تبصرہ پھر سہی ابھی میں تھک گئ۔
Desi kimchi ratings: 2.5/5
adha number kaat lia over acting ka.