ری یونائیٹڈ ورلڈ۔۔ اور اس سے سیکھے گئے اسباق۔۔
لڑکوں کیلیئے۔
بھئ مرنا ہے تو حادثے میں مرو کیا پتہ دس پندرہ سال بعد اپنے قاتل کی تلاش میں واپس آنے کا موقع مل جائے۔۔ (ہیرو)
اگر اپنی کسی جونئیر سے محبت ہو جائے تو اسکے انکار پر فورا سےپیشتر اسے نوکری سے نکال دو۔۔
ورنہ اسکے بوائے فرینڈ کو بھی نوکری دینی پڑ جائے گی۔۔(سائیڈ ہیرو)
لڑکیوں کیلیئے۔
کسی سے محبت کرو اور وہ مر جائے تو اسکے خاندان والوں سے دور رہو۔۔ کنگلا ففٹا کر دیں گے تمہیں انکے قرضے اتارتے جوانی بیت جانی تمہاری۔۔(ہیروئن)
اگر کسی سے جھگڑا ہو جائے تو اسے پیٹو۔۔ اگر مرنے لگے تو بھاگنے کی بجائے دیکھ لو مرا بھی کہ نہیں۔۔ یہ نہ ہو کھایا پیا کچھ نہیں گلاس توڑا بارہ آنے۔۔ تمہاری بجائے مارے کوئے اور اوپر سے تم الگ خود کو مورد الزام ٹھہرائو۔۔(سیکنڈ لیڈ)
والدین کیلیئے۔۔
بیٹا کسی کی مارے کوٹے اسکا یہ مطلب نہیں اسے بچانے پہنچو اور خود بھی راستے میں کسی کی جان لے لو۔۔ کیونکہ بیٹے کے باپ آپ خود موجود آپکو کون بچانے آئے گا۔۔
کے ڈرامہ پرستاروں کیلیئے۔۔
کسی ڈرامے کو شروع کرنے سے پہلے اسکی کل اقساط اور ہر قسط کا دورانیہ دیکھ لو۔۔
پھر اگر بہت زیادہ ہو تو مت دیکھو۔۔
دل کرے تو بھی ٹالو۔۔میں نے یہ غلطی کی کہ جانتے بوجھتے کود پڑی کنویں میں
اور یہ ڈرامہ۔۔
جتنا بھی ہیرو پسند آجائے مت دیکھو۔
کیونکہ دوسری قسط میں ہیروئن نے اپنی پیشانی کے بال بے ڈھنگے طریقے سے کاٹ کر آخری قسط تک کارٹون بن کے گھومنا ہے۔۔۔
reunited worlds a 2017 popular kdrama
ری یونائیٹڈ ورلڈز