دی مریکل
بھلا ہو کے کرش والوں کا اس ڈرامے کے ٹوٹے دکھا دیئے۔ہوگئ دلچسپی۔ ڈھونڈا ملا 12 قسطیں سوچا ایک ایک کر کے دیکھ لوں گی مگر بیٹھ کر پورا سیزن ہی دیکھ ڈالا۔ کیوں کیا مزاحیہ بہت تھا؟ آنیو۔۔ 12 سے 15 منٹ کی ایک قسط تھی بھئ۔ کہانی سادی ہے دو جڑواں بہنیں تھیں ایک آئڈل دوسری موٹی ٹھلی ۔ آئڈل کا سلوک نہایت ہی برا اپنی بہن کے ساتھ ۔ بہن دکھی ہو کر ایک ٹیرو کارڈ ریڈر کی زندگی بچا لیتی ہے جو اسے ایک لاکٹ دے کر خواہش کرنے کو کہتی ہے جو بھی خواہش لاکٹ پہن کر کرو پوری۔۔
اب یہ موٹی عقل کی بھی موٹی تھی بجائے یہ خواہش کرتی کہ میں دبلی ہو جائوں خواہش کر ڈالتی ہے میں اپنی بہن بن جائوں۔۔ مطلب کیا کوئی کبھی ایسی احمقانہ خواہش بھی کرتا یعنی جو آپ سے نفرت کرے آپ وہ بن جائیں۔ یہ تو ایسی ہی خواہش ہے کہ اوبامہ کہے میں اسامہ بن لادن بن جائوں ، مودی خواہش کرے حریت رہنما بننے کی ، شائستہ واحدی نادیہ خان بننے کی خواہش کرے یا بلاول عمران خان بننے کی خواہش کر ڈالے۔ خیر اوپر سے خواہش پوری ہو بھی گئ۔۔ موٹی کی روح دبلی میں چلی گئ دبلی کی موٹی میں۔ پھر وہی ہوا۔۔ موٹی بلیوں اچھلتی پھری اور دبلی پاگلوں کی طرح موٹی میں کھانا ٹھونستی پھری آخر میں دونوں کی روحیں واپس اپنے اپنے جسموں میں واپس آگئیں ڈرامہ ختم۔۔ مطلب ختم نا ہوتا تو شائد میں نے ڈرامے میں گھس کر دونوں بہنوں کو ختم کر دینا تھا۔۔ اخیر غیر منطقی کہانی۔ اوپر سے وہ بھی سیدھی سیدھی۔۔
اسباق۔۔
موٹی لڑکیوں کیلئے۔
بہن دبلی ہو جائو۔ کسی طرح بھی کچھ کر کے بھی کیونکہ اگر کبھئ ایسے روح بدل بھی گئ تو اگلی نے ڈائٹ کرکے تمہیں جسم پتلا کرکے واپس نہیں کرنا الٹا ڈائٹنگ سے جان چھٹی سوچ کر ٹھونس ٹھونس کر اور موٹا کر چھوڑنا ہے ۔اور موٹی لڑکیوں کو لڑکے لفٹ بھی نہیں کرواتے نہیں سوچھتے اس ڈھول میں دل چھٹانک بھر کا ہو سکتا ہے نازک ہو سکتا ہے پھر کیوٹ سی نا ہو تو دل ول بھاڑ میں گیا اگلے نے منہ پر مزاق اڑانا ہے بھینس کہہ کر چھیڑنا ہے اپنی دبلی سہیلیوں سے پٹوانا ہے اور اور اور۔۔ اس ڈرامے میں موٹے لوگوں کی گت بنانے کے 100 نسخے بتائے ہیں تو اگر موٹی ہو تو خود بے شک دیکھو لو ڈرامہ اپنے دوستوں رشتے داروں اور گردو نواح کے لوگوں کو یہ ڈرامہ دیکھنے مت دینا ورنہ پچھتائو گی
دبلی لڑکیوں کیلئے۔۔
اے وطن کی سجیلی لڑکیوں میرے نغمے تمہارے لیئے ہیں کے مصدق تم اچھلو کودو بھاگو دوڑو مزے کرو زندگی میں ہر چیز ہر کامیابی تمہارے لیئے ہے اور اپنی موٹی بہن کو خوب چھیڑو نفرت کرو تنگ کرو کیا پتہ مکافات عمل کی لپیٹ میں آکر تمہاری روح اسی سے بدل جائے اور تمہیں پیٹ و دل بھر کر کھانے کا موقع مل جائے۔ سودا برا نہیں
کمینے لڑکوں کیلئے۔۔
موٹی لڑکیوں کو نظر انداز ہی کرو کبھی کوئی موٹی پسند آبھی گئ تو موٹی نے فالتو نخرے دکھا کر زلیل کر کے رکھ دینا ہے کیونکہ مصنف نے ایسا ہی کچھ اسکرپٹ لکھا ہے۔ سو اپنے گرد دبلی لڑکیوں پر ہی توجہ مرکوز رکھو
نخریلے سجیلے لڑکوں کیلئے۔۔
بھئی اوقات میں رہا کرو پیاری لڑکیوں کو فالتو میں نخرے دکھائو گے بدتمیزی کروگے تو ایسا عذاب آئے گا تم پر کہ بھینس جیسی موٹی لڑکی سے محبت ہو جائے گی پھر ٹاپتے رہنا ۔ سو اگر غلطی سے شکل و صورت میں باقی بونگے لڑکوں سے کم بونگے لڑکے ہو تو بونگیاں مت مارنا کبھی۔۔ ویسے بھی لڑکوں کی شکل کون دیکھتا اور ایٹی چیوڈ تو کوئی بھی برداشت نہیں کرتا ۔۔ سو لڑکوں ملنسار بنو اوقات میں رہو تاکہ کسی حسین لڑکی کی بددعا کی زد میں نا آجائو۔
ٹیرو کارڈ ریڈر کیلئے۔۔
بھئی تم سے بڑا احمق نہیں دیکھا ۔ ایک تو ساری زندگی کی محنت سے ایسا لاکٹ بنایا جو خواہش پوری کر سکے اسے خود گلے میں پہن کر بنا بو ٹوکس جھریاں مٹوالینے کی خواہش کرنے کی بجائے ایک موٹی احمق لڑکی کو دے دیامطلب اگر بھینس پر ترس آ ہی گیا تھا تو لاکٹ پہن کر اسکے دبلے ہو جانے کی خواہش کر دیتیں کافی تھا لاکٹ ہی دے ڈالا اور اس موٹی نے دوسری خواہش ہی تمہارے مر جانے کی کر ڈالی ایسی احسان فراموش نکلی۔ مزا تو خوب آیا ہوگا حاتم طائی کی قبر پر لات مارے کا خمیازہ بھگتتے ہوئے۔ ارے اگر ایسی ہی بے نفس تھیں تو لاکٹ مجھے دے دیتیں۔ میں نے گلے میں ڈال کر ننھی ننھی خواہشیں ہی کرنی تھیں جیسے میرا کروڑوں کا پرائز بانڈ نکل آئے۔ پھر چند سو میں پیج میمبرز میں بانٹ دیتی۔۔ بے چارے میری ہر پوسٹ پڑھتے ہیں۔
نتیجہ: نتیجہ تو بس امتحان کا ہی ہوتا ہے ایسے ڈرامے آپکی حس تسکیں کا امتحان ہوتے ہیں جس کی تسکیں پاکستانی ڈراموں میں پٹتی موٹے موٹے آنسوئوں سے روتی ہیروئن نہیں کر پاتی اور ہم ایک ایسے ملک کے ایسے ڈرامے سے لینے پہنچتے ہیں جس کی زبان سمجھ نہیں آتی اور ہم ایک دوسری غیر ملکی زبان سے اس کا ترجمہ پڑھ کر سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں مطلب کیا واقعی یہ ڈرامہ اتنی محنت کے لائق تھا۔۔ میرا تو خیال ہے ہرگز نہیں مگر تم سب دیکھنا یہ ڈرامہ میں ہی کیوں آخر سب ڈرامے دیکھ کر بیٹھی ہوں بھئ۔
by Desi Kimchi #kdramas #koreancelebrities #Desikimchi #Pakistanikdramafans