Laughter in Waikiki
اس ڈرامے کو دیکھنے پر میں نے بہت ڈانٹ کھائی۔یہ ڈرامہ ہلکا پھلکا مزاحیہ ہے۔ رات کو سب کاموں سے فارغ ہو کر لحاف میں گھس کر دیکھتی تھی تب ہفتے بعد اسکی قسط آتی تھی اور دو اکٹھے قسطیں دیکھتے میں ہنس ہنس کے پاگل اور میری کھی کھی سے ساتھ سوئی بہن تنگ ہوتی تھی۔ اخیر مزاحیہ ڈرامہ ہے۔۔
کہانئ ان تین دوستوں کی ہے جو ایک ریسٹ ہائوس چلا رہے ہیں۔ جو تقریبا بند ہونے والا ہے۔ غربت میں یہ اسکول 2017والے ہیرو کی بہن بھی انکے ساتھ رہتی ہے۔ بہن اور بائیں جانب والے ہیرو دونوں کو ڈراموں میں کام کا شوق ہے مگر دونوں ماڑی قسمت رکھتے ہیں دائیں جانب والا معصوم ایک لکھاری ہے جو الگ اپنی زندگی میں ناکام ہے۔انکی زندگی میں اچانک بھونچال آتا ہے کہ ایک چند ماہ کی بچہ انکے گھر میں کوئی رکھ جاتا ہے۔ یہاں لگتا ہے وہی گھسی پٹی کہانی چلنے والی ہے جس پرکوریا میں فلم اور ہندوستان میں اسکی نقل میں ودیا بالن اور اکشے کمار والی فلم نام یاد نہیں بن چکی مگر نہیں کہانی میں دلچسپ موڑ فورا ہی آجاتا ہے جب بچی کو چھوڑ کر جانے والی ماں بھی فورا بچی واپس لینے آجاتی ہے۔اب یہ جب آئے گی تو جائے گی نہیں۔ساتھ ہی ساتھ ہیرو کی سابقہ معشوقہ بھی آجائے گی ان بے روزگاروں کی زندگی میں پے در ہے مسلئے مسائل دوڑے چلے آئیں گے اور ناظرین کے پیٹ میں ہنس ہنس کر درد ہوتا ریے گا۔
سائیڈ ہیرو کا ہر معاملے میں کین چھنا کہنا اور ہر معاملے میں کچھ بھی ٹھیک نہ ہونے کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔کہانی مزاحیہ ہے ہر قسط میں کوئی نیا بھنڈ کما کے بیٹھے ہوں گے سو اس پر مزید تبصرہ نہیں کوئی اچھی یاد گار اس ڈرامے کے حوالے سے ہے تو شئیر کرنا کمنٹ میں اور نہیں دیکھا تو جائو دیکھو بھئئ
Desi kimchi Rating: 5/5