تجھے چاہا میں نے میری خطا نہیں
میری خطا یہ ہے کہ تجھے پتہ نہیں۔
اتنے پیارے آغاز سے لگا تھا آگے کوئی مدھ بھری سریلی شاعری گانے میں سننے کو ملے گی مگر آگے ارجیت سنگھ آگیا۔ بے سرا اور آگے سے گانے کی زبان ہی بدل گئ۔ جب پورا گانا دوسری دھن میں پنجابی بنانا تھا تو یہ شعر کیوں ڈالا سیدھا پنجابی گانا بناتے اور جب یہ ڈال لیا تھا شعر تو دو چار اور اچھے بول بھی لکھ ڈالنے تھے کیا بگڑ جاتا؟یہ گانا بلکہ یہ بول پسند آئے اس فلم کے جس فلم کا نام ہے منجیا تو چونکہ دیکھ لی میں نے تو تبصرہ پڑھو
Munjiya Full movie review
اف اس فلم کا ٹریلر دیکھا تھا اور ٹھان لیا تھا اس کو دیکھنا ہے۔ اب کل اتفاق سے ایک غیر معروف ویب سائٹ پر مل گئ تو جھٹ دیکھ ڈالی۔
کہانی شروع ہوتی ہے ایک گیارہ بارہ سالہ بچے سے جسے ایک لڑکی پسند ہوتی ہے۔ وہ بھی اپنے سے بڑی۔ اس لڑکی کی شادی طے ہو جاتی ہے۔ یہ بچہ ماں سے پٹتا ہے ماں گنجا کروادیتی ہے کسی منڈن نامی رسم کے نام پر جس کی پوجا کی نیت یہ ہوتی ہے کہ یہ بچہ سدھر جائے مگر یہ بچہ نہایت لعین بچہ ہے۔ ایکدن اپنی بہن کو جنگل میں لے جاتا ہے وہاں سمندر پار جزیرے میں ایک آسیب ذدہ درخت میں ایک شیطان کی مورت نصب ہے یہ اسکی عبادت کرتے اپنی بہن کی قربانی دینے لگتا ہے کہ وہ لڑکی مجھے مل جائے۔ بہن جان بچا کر بھاگتی ہے یہ وہاں گر کر مرجاتاہے۔ اب اسکی راکھ کو بجائے پانی میں بہانے کے اسی درخت کی جڑ میں دفناکر دھاگے سے اسی درخت میں باندھ دیتے ہیں تاکہ اسکی بدروح باہر نہ جا سکے۔ یہ ہے منجیا۔
اب اگلئ کہانی ہے پالو لڑکے کی۔ اسکی ماں ڈاڈی عورت پنجابن ہے پارلر چلاتی ہے بیٹے کو ڈانٹ ڈانٹ کر نہایت شریف اور تھوڑا سا ڈھیلا بنادیاہے۔ایک نہایت پیار کرنے والی دادئ ہیں۔ اس لڑکے کو پسند ہے ایک عدد لڑکی جو بیرون ملک سے اپنے ساتھ بوائے فرینڈ لیکر آئی ہے۔ یہ ابھی اس صدمے سے نکلا نہیں ہوتا کہ گائوں میں اسکی کزن کی شادی طے پاتی ہے شادی میں اسے پتہ چلتا ہے اسکے ابا منجیا والا درخت کاٹنے نکلے تھے خود کٹ پھٹ گئے مطلب سمندر میں ڈوب کر مر گئے یہ جزباتی ہو کر نکلتا ہے جا کر منجیا سے لڑ پڑتا ہے۔ منجیا لگاتا ہے اسے ایک عدد تھپڑ۔ رات ہو جاتی ہے اسکی دادی بھی جذباتی ہو کر نکلتی ہیں اسے بچانے سوٹی لیکر جا کر منجیا کو مار مار کر پوتا بچا کر سمندر کنارے ابھی انکشاف کرتی ہیں منجیا دراصل انکا وہی بھائی ہے جو انکی قربانی دینے والا تھا کہ اچانک منجیا دادی کی اب قربانی دے دیتا ہے وہیں پھڑک کر دادی ختم اور منجیا اس لڑکے کے ساتھ لگ کر اپنی محبوبہ منی کو ڈھونڈنے بمبئی آجاتا ہے۔
کہانی سے سبق ملتے ہیں۔
بچوں کیلئے۔
اپنی ہم عمروں یا چھوٹیوں سے عشق لڑائو بڑیاں بڑوں نے لے جانی ہے۔
پنڈتوں کیلئے۔
درختوں پر دھاگے باندھنے سے بہتر ہے جھولے ڈال لو تاکہ بچے جھولا جھولیں مصروف رہیں۔ نا فارغ ہوں گے نا عشق معشوقی میں پھنسیں گے
دادیوں کیلئے
زندہ رہو تاکہ پوتوں کو بچاتے مر سکو۔پہلے سنا تھا اصل سے سود پیارا ہوتا جبھی دادیاں پوتوں پر جان دیتئ ہیں ۔ اپنے دو بیٹے تھے تو سکون سے ایک کو بھائی کے ہاتھوں بلی کا بکرا بننے دیا جب اس سے اگلی نسل میں اکلوتا پوتا رہ گیا تو دادی جوش میں سوٹی لیکر نکلیں۔ سو دادی اگر زندہ ہوں تو خدمت کرو کیا پتہ کل کو وہ تمہاری جان بچانے کے کام آجائیں
بڑےبیٹوں کیلئے۔
کیا اتنا برا ہوں میں ماں۔ سوٹی لیکر بچانے نہ نکلتیں بے شک دو سوٹی لگا کر منجیا کے پاس جانے سے ہی روک لیتیں؟ دادی کے سامنے انکا کیا آگے آیا ہے پکا
چھوٹے بیٹوں کیلئے
بھابھئ سے بنا کر رکھو کیونکہ اگلی نسل یعنی بھابی کے بچوں نے بکرا بنا چھوڑنا سو بہتر ہے پنگا نہ ہی لو
اتارا کرنے والوں کیلئے
طریقے بتائو اور کنارے بیٹھ کر کرتب دیکھو۔ پہلے پیرصاحب دیکھے جو اپنے جنوں بھوتوں کو مشقت میں ڈالنے کی بجائے جو ان سے مدد لینے آئے اسی کو سب دعا تعویز بتا کر بھی اتنے ہی پیسے کھرے کرتے رہے جتنے سب عمل خود کرنے میں گھسیٹنے ہوتے۔ انکا آئیڈیا اچھا تھا بھوت بھی مر جاتا اور لاٹھی بھی نہ ٹوٹتی
غیر ملکیوں کیلئے
بھئی بھارتی لڑکیوں سے دور رہو۔ کوئی پسند آجائے تو اسے اپنے ملک میں ہی رکھو واپس انڈیا جائے تو اسکے پیچھے جانے کی بجائے تعلق ہی توڑ لو۔ ان بھائی سے وفا نے ایسی بے وفائی کی ہے کہ اب محبت کے نام سے دور بھاگیں گے ۔ ایسا کیا ہوا انکے ساتھ؟ خود دیکھ لینا مجھے تو لگتا اگلا منجیا یہ خود بن کر ہیروئن کو ڈھونڈیں گے بہت بڑی قیمت چکائی ہے انہوں نے ہیروئن سے محبت کرنے کی۔
ہیروئن کیلئے۔
بہن باہر ہی رہو۔ اتنا پیارا لڑکا ملا تھا اسے لڑکا ہی نہ رہنے دیا انڈیا کے چکر میں۔ ایسے انڈیا چھوڑنا نہ چاہتی تھیں اب باہر خود پیزے اڑارہی ہیں ایک ہیرو یہاں دوسرا جانے کہاں اور کون جانے کوئی ایک آدھا وہاں بھی ہوگا جہاں یہ ہوں گی۔
ویسے جتنئ ڈرائونی یہ لگی ہے نا اگلی بار منجیا 2 کی بجائے منی 2 بنانی چاہیئے انڈیا کو۔
ہیرو کیلئے۔
لڑکی پسند آئے تو پہلے اپنا اتارا کرالو۔ ان بھائی نے جتنی محنت لڑکی کو بچانے میں کی اس سے آدھی پٹانے میں کی ہوتی تو انکی اصل میں شادی ہوچکی ہوتی ہیروئن سے نہیں تو بمبئئ میں کسی اور سے۔ بندہ ٹھیک تھا یہ ویسے
بکریوں کیلئے
میں میں کرو تاکہ انسان بننے کا موقع ملے۔ بڑا اسکوپ ہے بیٹھے بٹھائے بیوی بیٹی سب مل جائے گی۔ اور حلال بھی نہیں ہونا پڑے گا
منجیا کیلئے
بچپن میں جادو ٹونے میں نہ پڑو تاکہ بھوت بن بھی جائو تو بچہ بھوت نہ بنے رہو۔ ایک چھڑی سے ڈر کر یہ بےچارہ سالوں درخت میں قید رہا منی کو حاصل کرنے کا وسیلہ بننے ہی والا تھا کہ منی خود اسکے پاس آنے والی تھی چند برسوں میں کہ یہ اپنی بچکانہ ضد میں سب کام خراب کر بیٹھا۔ دو گھنٹے کی مووی بنانی پڑی۔
ذاتی رائے۔
اچھی فلم ہے مزا آیا دیکھ کر۔ ویسے تو ہارر کامیڈی تھی مگر نہ ہارر تھا نہ کامیڈی ( 🤣) خیر میں نے لڑکے کے پیچھے دیکھی ۔ گھنے اجڑے بال معصوم شکل اف۔۔
پہلا شعر ہیروکے لیئے ہی تھا۔ یہ ہیرو صاحب ڈرتے بہت اچھا تھے۔پیارے بھی اتنے آئے کہ میرا ان پر دل آیا۔ کون ہیں یہ؟ اسٹار کڈ تو نہیں؟ جو بھی ہیں یار انکو اور چانس دو کوئی ایک تو کم عمر ہیرو نصیب ہو بالی ووڈ کو۔
Desikimchi ratings:4/5
3
دیتی مگر لڑکا پسند آیا مجھے 4 دینے پڑے.