A good day to be a dog
یہ ڈرامہ دیکھا دو اقساط ایک ہی دن میں۔ دیکھنا تھا مجھے Cha euon woo اور lee hyun woo کی وجہ سے ہیروئن نہیں پسند ۔حالانکہ اچھی اداکاری کرتی ہے بے چاری۔
کہانی پرآتے ہیں۔ جتنی احمقانہ بونگی کہانی سمجھ سکتے ہیں اتنی ہی ہے۔ لوگ پیار میں کتا بنتے ہیں یہ کتوں کو پیار کروا رہے ہیں صحیح کتے والی کہانی ہے۔
کہانی ہے ایک عدد جوزن دور سے لعنت میں مبتلا خاندان کی جس کے خواتین و حضرات جب کسی سے بوس و کنار کرتے ہیں تو فورا کتا بن جاتے ہیں۔ جی ہے نا احمقانہ بات۔ اب یہ لعنت ان پر رہے گی وہ کتے ہی بنے رہیں گے تا وقتیکہ کتے بنے رہنے والی حالت میں ہی دوبارہ اسی انسان سے بوس و کنار کریں جس سے کرنے کے باعث کتے بنے۔ اب یہ کتاپہ مچتا کب ہے؟ رات کے بارہ بجے سے صبح چھے بجے تک کی نائٹ شفٹ کتا پن لگاتا ہے۔ صبح چھے بجے کتا انسان بن جاتا ہے۔مگر۔۔ جی مگر ہے بہت بڑا اگر اگلے سو دن کے درمیان کتے والی حالت میں اگر متعلقہ انسان بوسہ نہ دے کتے کو تو ساری زندگی کتا بن کے گزرے گی۔ جی۔۔ ہیروئن کے ماموں نے یہ غلطی کی اور چونکہ وہ ہیرو نہیں تھے اور ہیروئن ظاہر ہے ہو نہیں سکتے تھے کیونکہ ماموں تھے تو یہ اضافی کردار بن چکا ہے کتا۔ اب انکے گھر رہ کر بھونکنےاور بیمار رہنے کا اضافی کردار نبھا رہا ہے۔ اب ہیروئن کے ساتھ کیا ہوا کہ وہ ایک اسکول میں پڑھاتئ ہے جہاں دونوں ہیرو کولیگ ہیں اسکے۔ ہیروئن کو سائیڈ ہیرو شدید پسند ہائے میرالی ہیون وو۔ اور ایک دن جب یہ سب مل کر پی رہے تھے ہیروئن مدہوش ہو کر اٹھی اور سائیڈ ہیرو سمجھ کر ہیرو کو بوسہ دے دیا۔ پھر بھاگی۔ کیونکہ بوسے کے ایک منٹ کے اندر اس نے کتا بن جانا تھا۔ یہ ایک منٹ کافی طویل تھا باقی ڈرامے کے ایک منٹ کے مقابلے میں۔ اب ہیروئن روز رات کو بارہ بجے کتی بن جاتی ہے۔( اب کتا تو نہیں بن سکتی) اس نے ہیرو کو بوسہ دینا ہے مگر ہیرو کتوں سے شدید خوف کھاتا ہے۔ایک اضافی کردار ایک شاگرد کا بھی ہے جو ہیروئن کے اسکول میں پڑھتا ہے۔ یہ بہت اہم ہے کیوں؟ کیونکہ واحد یہ شاگرد دیکھ لیتا ہے ہیروئن کو انسان سے کتی میں تبدیل ہوتے ہوئے اور کیوں دیکھ لیتا وہ دوسری قسط کے آخر پانچ منٹ میں دیکھو اب ہر چیز کیا میں بتائوں۔فی الحال تو میں کہانی میں اٹکی ہوں۔
کہانی کو اگر آپ علامتی سمجھیں تو ایسا ہی ہوتا ہے نا ہر رشتے میں ایک کتا بنا جاتا ہے چاہے وہ مرد ہو یا عورت ، ایک انسان ہر دو کے رشتے میں اپنی کتے والی کرواتا رہتا ہے اور کتے والی وفا نبھاتا ہے۔ کچھ کر لو اگلے نے دم ہلانی مگر یہ کے ڈرامے ہے سو سچ مچ یہاں کتے کی بات ہو رہی ہے۔
ہیروئن اور سائیڈ ہیرو اچھی اداکاری کر رہے ہیں کہانی میں سب جلدی جلدی ہو رہا تو اگر میری طرح دیو مالائی کہانیوں کے شوقین ہو تو دیکھ لو۔میرا ارادہ ہے تیسری قسط بھی دیکھنے کا
Desi kimchi ratings: 3/5
لی ہیون وو کو ہیرو نہیں لیا اس لیئے نمبر کاٹے۔۔ لی ہیون وو مجھے بےتحاشا پسند ہے مگر جانے کیوں اسکو ہیرو نہیں لیتے۔ ایک ہی ملا اسکا ہیرو کے طو رپر ڈرامہ مورم اسکول اسکے بعد ایک طویل وقفہ اور اب سیکنڈ لیڈ۔ وجہ سمجھ نہیں آئی کہ اسکو کس وجہ سے دوسرا ہیرو رکھا گیا۔ یہ یون وو سے کم پیارا نہیں اور اداکار اس سے کہیں کہیں ذیادہ اچھا ہے۔ چھا یون وو بہت پیارا سہی مگر آپکو یہ اقساط دیکھتے کئی جگہ نظر آئے گا کہ اس سے اداکاری نہیں ہو پائی۔ ایک تو مستقل پکا سا منہ بنا کر سڑے ہوئے مکالموں والے کردار ملتے اسے اب اس ڈرامے میں اسے کتے سے ڈرنا تھا تو کوئی تاثر ہی نہیں آرہا تھا اسکے چہرے پر جبکہ اسکے پاس لی ہیون وو آیا تو کتے اور اسے دیکھنے میں دو درجن تاثرات بدل ڈالے۔ ایکدم سے چہرے پر جیسے بجلیاں دوڑ جاتئ ہیں اسکے۔ چھا یون وو بہت پیارا سہی مگر ایک تو اسکو اپنی اداکاری بہتر بنانے کی ضرورت ہے دوسرا نئی طرز کے کرداروں کو منتخب کرنے کی بھی۔ ایک جیسے ڈرامے کرتا ہے بس یہ۔