Desi Kimchi |desi kdrama fans|

After life of party urdu review

After life of party

ماشا اللہ سے نہایت بچکانہ موضوع اور معصومانہ انداز مگر یہ فلم بھی دیکھ ڈالی۔ دیکھنے کی وجہ وکٹوریس۔۔۔ وکٹوریس نکلوڈین کی مشہور سیریز ہے مگر قسم سے جب چلتی تھی تب اسکی ایک قسط بھی نہیں دیکھی مگر بھلا وہ فیس بک واچ کا کہ اسکے ٹوٹے دکھا دکھا کر۔مجھے اسکی پوری کاسٹ منہ زبانی یاد کرادی شکلوں سےبس نام نہیں پتہ بھئی اس سیریز میں جو وکٹوریہ تھی وہ آفٹر لائف آف پارٹی کی ہیروئن ہے۔
خیر کہانی شروع ہوتی ہے ایک شوخ و شنگ زندگی سے بھرپور لڑکی سے جسکی دوست اسکا الٹ ہے مگر دونوں بہترین دوستیں ہیں اکٹھی رہتی ہیں پیار بھی کرتی ہیں ایک دوسرے سے مگر مسلئہ یہ ہے کہ یہ زندگی سے بھرپور لڑکی شراب پی کے مدہوش ہوتی ہے دوست سے لڑائی ہوتی ہے اور بس وہ باتھ روم میں گر کر مر جاتی ہے۔
اب مرنے کے بعد اسے ایک عدد بڑھیا ملتی ہے جو اسے کچھ گھنٹوں کا وقت دیتی ہے کہ وہ اپنی زندگی کے تین ادھورے کام کرے ۔ پہلا اپنی دوست کو منائے دوسرا اپنے ابا کی شادی کرائے تیسرا اپنی اماں کی بیٹی سے مل آئے۔
یہ وہ تین کام ہیں جنہیں اس نے ڈیڑھ گھنٹے میں مر کے کیا جو زندہ رہ کر اس سے بہتر طریقے سے کیئے جا سکتے تھے مگر یہی شائد اس فلم کا سبق ہے۔
کہانی سے سبق ملتے ہیں۔
ابو کیلئے۔
امی چھوڑ جائیں تو دوسری شادی کر لو تاکہ بعد میں مرے ہوئے بچوں کو دنیا میں واپس آکر نئی امی نہ ڈھونڈنی پڑے
امی کیلئے
آپ نے بچی ہی پالنی ہے چاہے آپ اپنی بچی شوہر چھوڑ کر چلی جائیں اور دوسری شادی کر لیں۔ کیونکہ آپکی پھر بیٹی ہوجانی ہے۔ یہ سبق ہی ملا ہے واقعی۔ ان آنٹی سے ہمدردی ہوئی مجھے بے چاری بس ذمہ داری سے بھاگ رہی تھیں الٹا ایک اور گلے پڑ گئ
سہیلی کیلئے۔۔
بھئ سہیلی جتنی بھی اچھی سہی اس کو اتنا بھی یاد نہ۔کرو کہ مر جائے تو واپس بھی آجائے اور دکھائی بھی دینے لگے۔ سہیلی زندہ جتنی پیاری ہوتی ہے مر کے اتنی ڈرائونی لگتی ہے۔
پارٹی کیلئے۔
خوب مزے نہ زندگی کے زندگی ہی چھن جائے گی۔ بے چاری سیدھی سادی شراب نوش لڑکے باز لڑکی تھی بلا وجہ مار کر اس سے مری ہوئی زندگئ جیوا لی۔ جیوا کوئی۔لفظ شائد نہیں ہوتا مگر چلوتم لوگ کونسا بڑے اردو دان ہو
ذاتی رائے
دیکھ لو۔ نیٹ فلیکس پر بچوں والی فلمیں دیکھا کرو بھئ پاکستانی ویسے ہی بدنام ہوئے پڑے ہیں اپنے لیئے نہ سہی پاکستان کیلئے دیکھ لیا کرو۔۔

Exit mobile version