Alchemy of souls
آہ یہ بھی نیٹ فلیکس پر ہے دیومالائی کہانی ہے مجھ پر فرض ہوا دیکھنا۔ چلو تبصرے کی جانب
ہاں کہانی شروع ہوتی ہے ایک درندہ نما آدمی سے جو ایک خاندان کھانے ہی والا ہے ذومبی کی طرز پر کہ ایک خدائی فوجدار آکر اس خاندان کو بچا لیتا ہے۔ واہ ہیرو ہوگا نہیں جی ۔ موصوف کوئی اور ہی ہیں۔
ذومبی ہےایک خاتون کی گندی اولاد جو مر چکی ہے مگر انہوں نے ڈیٹا ٹراسفر کر لیا ہے اپنی روح کا ایک آلتو فالتو جسم پر قبضہ کرکے اب اس جسم کی اپنی روح گئ تیل لینے اب اگر اس نئی روح سے لڑے گی تو جسم پتھر کا بن جائے گا دونوں مر جائیں گے ہے نا مزے کی بات۔
یہ ایک ایسا علاقہ ہے جہاں سب روحانی قوتوں سے مالا مال لوگ رہتے ہیں اور ایک دوسرے پر جادو ٹونے کرکے روحیں بدلنے کا کھیل کرتے ہیں مطلب مر جائو یا مرنے لگو تو روح کسی اور جسم میں ڈال کر جیو ۔ مطلب مزاق ہو رہا ہے کوئی۔۔
اب اگلا قصہ سنو اس عجیب و غریب علاقے کے بادشاہ بستر مرگ پر ہیں اپنے خاص بندے کو بلاتے ہیں جو روح کے جسم بدلنے کے علم کے ماہر ہیں ان سے درخواست کرتے ہیں کہ مجھ سے اپنی روح بدل لو بدل کر جاتے ہیں سیدھا اسی معتمد خاص کے گھر آہم آہم۔کیونکہ اسکی بیوی حسین ہے واہ۔ شاطر بادشاہ کے کام دیکھو قبر میں پائوں لٹکایے بیٹھا ہے بلکہ انکی تو قبر یں نہیں ہوتیں یہ اپنی چتا سے پائوں سینک رہا ہے ۔۔
ہاں تو پھر آہم۔ اب اس معتمد خاص کے ہاں بادشاہ کا بچہ پیدا ہوگا جو کہ ہیرو بنے گا بڑے ہوکر۔ اس ہیرو سے اس کےابا نے روحانئ قوت کا دروازہ بند کرکے سب صلاحیتیں چھین رکھی ہیں ورنہ تیس مار خان ہوتا وہ ۔۔
ہیروئن صاحبہ ایک کھڑپینچ قسم کی ماہر جادوگرنی ہیں جن کا توڑ نہیں۔ ان کو شیطانی کام میں ملوث لوگوں نے آلہ کا ربنا رکھا ہے ہیرو کے ابا کے دوست انکو مارنے لگے یہ مقابلہ کرکے بھاگ نکلیں مگر شدید زخمی ہیں سو روح بدلنی ہے انکو ٹکریں ایک بے چاری سی اندھی باجی جو اصل ہیروئن ہیں مگر بس ایک منظر کی حد تک ۔ یہ موصوفہ ان میں گھس گئیں اب ہیروئن بن کے گھوم رہی ہے جو اندھئ بھی نہیں رہی۔
خیر چار قسطوں میں کہانی نے خوب گھمن گھیریاں ماری ہیں۔ پرانے ذمانے کا ڈرامہ دکھایا ہے مگر نامعلوم وجوہات کی بنا پر ہیرو کے سوا باقی دونوں معاون ہیروئوں کے بال کٹے ہوئے سنورے ہوئے ہیں کچھ کچھ کے پاپ آئیڈل والا حلیہ ہے ایک کی شکل تو بالکل جنگ کوک سے ملتی ہے یار اسکا کیا نام پیارا ہے یہ ویسے ۔
ہاں تو ہیرو کو اپنی بند طاقتوں کا قفل کھولنا ہے ہیروئن اب ایک کمزو رجسم میں ہے سو سب طاقتیں کھو چکی ہے اسکی تلوار بادشاہ کے قبضے میں ہے اور دوسری جانب روحوں کے بدلنے کا کھیل اب سب برے لوگ کھیل کر کوئی گڑبڑ گھٹالا مچانے والے ہیں۔
چار قسطیں کہانی کے دلچسپ موڑ ہیروئن پالو سو
Desi kimchi ratings ⅘
ایک نمبر اس لیئے کاٹا کہ ہیرو بالکل جھڑوس ہے۔ ایک تو پیارا کم اوپر سے اسکے دوست رج کے پیارے رکھ لیئے اوپر سے رج کے بونگا بالوں کا انداز بنا دیا مطلب حد مچا دی۔