Desi Kimchi |desi kdrama fans|

All of Us Are Dead Korean drama urdu review

آل آف اس آر ڈیڈ دیکھا
اتنا زبردست بھونچکا ملا ۔ اب پوچھو بھونچکا کیا؟ بھئ سرپرائز۔ اونگے بونگے سے ہیرو جو مجھے بعد میں ذیادہ اونگا بونگا لگنے لگا۔ نہیں دیکھا مگر زومبی ڈرامہ دیکھنا تو لازمئ مجھ پر سو دو دن میں بارہ اقساط مکا دیں ۔ مگر اتنا خوبصورت سرپرائز ملا کہ منظر پیچھے کرکے دوبارہ دیکھا اور وہ سرپرائز تھا پارک سولومان۔ ڈرامے کے نا ٹائٹل نہ کاسٹ کہیں بھی اسکا نام نہیں چپکے سے پچھلی ںشستوں سے جھانکتا پارک سولومان واہ دل خوش ہوا اور ہیرو اور زہر لگنے لگا۔ خیر ہیرو کی جو کتے والی ہوئی اس میں وہ پارک سولومان کے ساتھ کرتے تو میں نے کوریا جا کے رائٹر کا منہ نوچ آنا تھا۔
کہانی ہے ایک اسکول کی جس میں کمینے ترین بچے ہیں اور وہ بچوں کی زندگی حرام کر رہے ہیں مگر جس کی زندگی حرام کی وہ پہلی قسط کے پہلے حصے میں اونچائئ سے گر کر بھی مرا نہیں اسکے ابا کو اسے چوری کرکے لے جانا پڑا اور جلانا پڑا۔ اسپتال کی ایمرجنسی سے سوٹ کیس میں بند کرکے لے گئے ابا اسے کوریا کی پولیس وولیس پر شک ہی نہیں ہوتا یہ ڈرامہ مکمل طور پر تصوراتی ہے یہ یقین بھئ آجاتا ہے
خیر اس اسکول میں ہیرو ہیروئن اور پارک سولومان بھئ پڑھتے ہیں۔ اب کیا پارک سولومان ہیرو نہیں؟ کیا جلدی ہے رکو ذرا صبر تو کرو۔
ایک عدد سائنس ٹیچر نے اپنے اسی بیٹے جسکو اسکول کے طاقتور لڑکے خوب مارتے پیٹتے ہیں اس میں حوصلہ پیدا کرنے کیلئے یہ وائرس بنایا جو انسان کو حملہ کرنے پر مجبور کرتا ہے بس یہ انسان کرتے یہ رہے کہ حملہ کرنے پر بس نہیں اگلے انسان کو کاٹ کھاتے خون پی جاتے۔ اب ہوا یوں اپنے بیٹے کو ٹھکانے لگا دیا مگر چوہا جس میں یہ وائرس تھا اس کو ٹھکانے نہ لگایا۔ اب اس چوہے نے کاٹ لیا اسکول کی ایک اور لڑکی کو۔ اور وہ لڑکی دو دن تو سائنس ٹئچر کئ قید میں رہی پھر بھاگ نکلی۔ اور پہلے اسکول میں نرس کو کاٹا پھر اسپتال پہنچنے پر باقئ اسٹاف کو اب یہ وبا پورے شہر کو لپیٹ میں لے رہی ہے واہ۔
اس دوران ہیروئن نے جا کے پارک سولومان کو پرپوز کردیا۔
اب پارک سولومان کو پسند ہے کلاس کی پریزیڈنٹ لڑکی۔ تھوڑی کم پیاری ہے مگر پارک سولومان نے جو ہیروپن دکھایا اسکے لیئے تھیبا۔۔
کہانی سے سبق ملتے ہیں۔
باتھ روم بنانا آنا چاہیئے۔ ورنہ شرمندگی ہوسکتی ہے۔
چاکلیٹ بار ملے تو چپکے سے خود کھا لیں ورنہ شئیر کرنی پڑ سکتی ہے۔
ولن بنیں کمینے بنیں بڑا اسکوپ ہے۔ امر ہو سکتے ہیں۔ مر مر کے زندہ ہو سکتے ہیں۔ بس ایک آنکھ کی قربانی دینی پڑے گئ۔
اس ڈرامے میں جہاں جس نے دوسرے کا بھلا سوچا اسے بچانا چاہا وہ کتے کی موت مرا۔ سو خود غرض بنیں ۔۔
ہیروئن بننے کیلئے ضرورئ یے اسٹیپنی بوائے فرینڈ رکھیں تاکہ ایک آپ پر مرتے مرتے مر جائے تو دوسرا رہے۔
اگر کوئی لڑکا آپکو پسند ہو تو اسکی گرل فرینڈسے دوستی کر لیں تعلقات بڑھانے میں کام آئے گی اور بیچ میں اگر وہ لڑکی ذومبی وومبی بن گئی تو آپکو پلا پلایا بوائے فرینڈ الگ مل جائے گا۔
باقی لڑکیوں کیلئے بھی سبق یے۔ خود اتنی مضبوط بنو طاقتور کہ کسی کے بچانے کا انتظار نہ کرو ۔ اس میں جو بچیاں بنا بوائے فرینڈ کے تھیں انہوں نے اپنا بچائو نہ صرف خود کیا بلکہ دوسروں کو بچاتئ بھئ پھریں ۔ ورنہ انکے کونسا بوائے فرینڈ تھے نا بچتیں تو ماری جاتیں۔
ایک اچھا سبق یہ بھئ ہے کہ کسی بھی وبا میں لڑکے پہلے مرتے ہیں۔انکو ابا بننے کا جو شوق ہے۔ سو کسی ایمرجنسی میں لڑکوں کو آگے پیچھے رکھو مصیبت تم تک دیر سے پہنچے گی۔
اور لڑکوں کیلئے بھئ سبق ہے
ذہن اور نگاہوں سے لڑکیاں نکال دو بچ جائو گے۔ اتنے ذومبی سے خود لڑ کر لڑکے نہیں مرے جتنے لڑکیوں کو بچاتے مرے۔
محبت کرنے والوں اخیر سخت دل بنو اور اپنی محبت کے سوا کسی لڑکی کی پروا نہ کرو بھلے تمہاری محبت اسکے اوپر چڑھی اسکا خون پینے کی تیاری کر رہی ہو۔
اس ڈرامے میں اپنے ساتھ ظلم کرنے والوں سے بدلہ لینے کا طریقہ بھی سکھایا ہے۔ انکو کاٹو اور ذومبی بنا دو۔کوئی ویسے ہی خوامخواہ میں برا لگتا ہو اسکے ساتھ بھئ یہی کرو یہاں آپ۔کرونا بھی کر سکتے ہیں انہیں۔ کسی رومال میں کرونا کے مریض کی چھینک محفوظ کر لیں اور جو ناپسند اسکے منہ پر رومال باندھ دیں۔ خیال رہے اگلا ویکسیںیٹڈ نہ ہو اب مجھے دیکھ لیں ویکسین لگوا رکھی تھی معمولی نزلہ زکام ہوا کرونا کے نام پر اب ٹھیک بھی ہوگئ۔
ذاتئ رائے۔
مزے کا ڈرامہ ہے کچھ مناظر اضافئ اور بورنگ لگے جیسے کچھ ذیادہ ہی لمبئ مصیبتیں چلیں۔ تین دن بھوکے پیاسے رہے چوتھے دن بارش کا پانی ملا اور ایک چاکلیٹ وہ بھئ کچھ نے قربانئ ہی دے دی نہ کھا کے۔ کچھ ذیادتیاں بھی ہوئیں۔نہایت اعلی منظر کشی۔ بہت ذبردست عکاسی۔ کسی وبا میں بھی لوگوں کی لالچ خود غرضی کمینگی مستحکم تھی۔ اپنی فطرت سے باز نہ آرہے تھے۔ بالکل ہمارے اس دورکی نفسا نفسئ کی تفصیل۔ مطلب واقعی ایسا لگا کہ ہم اس وقت ذومبئ کے دور میں ہی جی رہے ہیں بس کچھ لوگوں کے منہ پر خون نہیں لگا ہوا ورنہ وہ آپکو نوچ نوچ کر کھانے کے ہی در پر ہیں۔۔۔
Desi Kimchi ratings 4.5/5

Exit mobile version