Desi Kimchi |desi kdrama fans|

Believer 2018 korean action movie urdu review

Believer 

بیلیور 2 میں ہے جی میری پسندیدہ ترین ہیروئن ہان ہیو جو اور جلد ہی نیٹ فلیکس پر نمائش ہوگی اسکی مگر جب دیکھا کہ یہ دوسرا حصہ ہے تو پہلا حصہ دیکھنے کی ٹھانی۔ دیکھنا شروع کی۔ اتنی دلچسپ لگی کہ 2x رفتار سے دیکھنا بھول گئ اور پوری دیکھ لی جو کافی عرصے سے میں کوئی فلم ڈرامہ پورا نہیں دیکھ رہی آگے آگے کرکے دیکھتی ہوں۔ ہیرو ہے ریپلائی 1988 کا سائیڈ ہیرو۔۔اب کہانی پر آتے ہیں۔

کہانی ہے ایک عدد پولیس افسر کی جسے ڈان کو پکڑنا ہے۔ ڈان جسکو بارہ ملکوں کی پولیس ڈھونڈ رہی ہو وہ والا نہیں اصل والا۔ ڈرائونا اور خطرناک والا۔ کورین ۔۔ تو اسکے لیئے وہ اپنے ساتھیوں کے ساتھ مشن پر جانے والا ہوتا ہے کہ بم دھماکا ہوجاتا ہے ایک عدد فیکٹری میں۔ یہ کارخانہ کوئی عام کارخانہ نہیں ہے یہاں چھپ چھپا کے منشیات بنائی جاتی ہے۔ یہاں اس وقت بورڈ آف ڈائریکٹرز کی ملاقات طے تھے۔ یوں سب لقمہ اجل بن گئے۔ رہ گیا بس مسٹر لی۔جسکا اصل دھندہ ہے۔  جب پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تو ایک انسان ایک کتا انکو مل گئے۔ کتا اخیر زخمی حالت میں اور انسان ہٹا کٹا یعنی ہیرو۔ 

اب اس ہیرو کا حدود اربع جانا تو یہ نچلی سطح کا ایک اہم ملازم تھا جس نے چینی ایکسپورٹر سے نئی ڈیل کی تھی خام مال کی ( منشیات والے ہی) سو یہ پولیس افسر پروگرام بناتا ہے کہ اب یہ ڈیل وہ کرے گا اس چینی ایکسپورٹر سے مسٹر لی کی جگہ مل کر اور مسٹر لی سے چینی ایکسپورٹر کی جگہ مل کر۔ اب یہ لڑکا چونکہ واحد اس ڈیل کے بارے میں جانتا تھا سو اسی کو ساتھ رکھنا مجبوری تھی۔ آخری منظر تک شدید تجسس مار دھاڑ ایسا سماء باندھ کر رکھا کہ مزا آگیا۔آگے کچھ سپائلر ہو سکتے ہیں تو اپنی صوابدید پر پڑھو۔ 

کہانی سے سبق ملتے ہیں۔

کم عمر بچوں کیلئے۔ 

بھئ تم لوگوں کو کیا پتہ ہے منشیات بنانے والوں کی فیکٹری کہاں ہوتی ہے؟ اگر نہیں تو پتہ کرو۔ بجائے منشیات میں لگ کر اپنی چند سو کی پاکٹ منی بھی سیگریٹ پھونکنے میں ضائع کرنے کے تم لوگ ایسی فیکٹری میں ملازمت کرلو منشیات بنائو سالانہ کی لاکھوں کی آمدنی پائو۔ اور سونگھنے کا دل کرے تو سامنے مفت مواقع۔۔ 

سچ مچ مت کرنا نا ہی مجھ پر شک کرنا مسٹر لی کی فیکٹری کہاں ہے مجھے نہیں پتہ بھئ۔ معصوم لڑکی ہوں میں۔

 

پولیس افسران کیلئے۔ 

بھئ اگر تو مرنے کا شوق ہے تو ایسی فلموں میں سائیڈ کردار کرلو۔ کیونکہ سائیڈ کے کردار ہی دھڑا دھڑ ایک گولی ایک دھماکے سے مرے اور اہم کردار سر پر بم بھی پھوٹ گیا تو ثابت سالم ایک حصے میں پولیس افسر کے ساتھ گھومتے رہے۔ ایک اور مرنے بھی لگا تو پتہ چلا جیکٹ پہنی وی نیچے مگر ماننے والی بات ہے اداکاری کمال کی کی۔ 

خواتین پولیس افسران کیلئے۔

بہن ہائی ہیل پہن کر جس طرح لڑ رہی تھیں ان سے ہمدرد محسوس ہوئی۔ گو سامنے بھی باجی تھیں۔اور غنڈے بھئ ایسے تمیز دار اور خواتین کی عزت کرنے والے کہ مجال ہے اپنی ساتھی باجی کو پٹتے دیکھ کر بھی کسی نے انکی لڑائی کا حصہ بننے کی کوشش کی۔ بس یہ دونوں آدھے منٹ کا فوٹیج کھاتی رہیں  ان باجی کو جیسے بالی ووڈ ایکشن فلموں میں ہیروئن کو صرف آئیٹم نمبر کیلئے رکھا جاتا ہے ویسے ہی

ان خاتون کو منظر میں رنگینی بھرنے کیلئے رکھا ہوا تھا۔کورین فلموں میں آئیٹم سونگ نہیں ہوتے نا۔ 

چینی ولنوں کیلئے۔ 

بھیا کو مسٹر لی سے ملنے کا شوق کھا گیا۔ کونسا مسٹر لی لی من ہو تھے۔ اچھا بھلا چین میں چلتا کاروبار چھوڑ کر مسٹر لی سے ملنے مسٹر لی کے ملک پہنچا اور مسٹر لی سے ملنے کی پاداش میں جہنم واصل ہوا۔ہاہ سپائیلر دے دیا۔  یہ بھائی جان سبق دیتے ہیں اگر اصلیت جان لو اپنے دشمن کی تو انکو بٹھا کر باتیں مت بگھارو۔

پولیس افسر کیلئے۔ 

یہ جتنے غنڈے ٹائپ انکل تھے ایک تو انکل ہوکر اتنے پھرتیلے تھے اور جس طرح مسٹر لی کے دشمنوں کا صفایا کرنے میں مددگار ثابت ہوئے انکو ہی مسٹر لی ثابت کر دینا چاہیئے تھا۔ویسے تھے منحسوس جسکو پیار سے دیکھتے تھے اسکی جان جاتی تھئ۔ پہلے ہائی اسکولر بچی کھا گئے پھر ایک اپنے ہی ساتھی کا سرپھوڑ کر پیار سے دیکھا تو اگلا بم دھماکے میں پھٹ پھوٹ گیا۔ یہ اگر کسی پاکستانی گھرانے کی بہو ہوتے تو سبز قدم قرار پاتے اور فوری طلاق مل جاتی انہیں۔

مسٹر لی۔ 

ایسا ماحول دوست انسان دوست رحم دل ولن نہ دیکھا۔ مطلب اتنا خلوص دل سے اس نے پوری فلم میں اپنے ہونے نہ ہونے کہاں ہونے کا تجسس ڈالا کہ سچ مچ اگر یہ کوئی ہوتا تو منشیات کی دنیا کا دیوتا ہوتا۔ اتنا مخلص اپنے کام سے اپنے نام سے اور اتنا مہمان نواز جانور نواز انسان آپکو کسی فلم کے ولن میں نہ دکھائی دے گا۔ اسکے دشمن کی سب سے بڑی غلطی اسکو نہ مارنا تھی جبکہ اس نے اسکے علاوہ جو تین غلطیاں یاد کرائیں ان سے احساس ہوا دل کا برا نہیں ہے بس کردار کا برا ہے۔

 

ذاتئ رائے۔ 

مزے کی فلم ہے۔ سچ مچ کی ایکشن تھرلر دیکھ لو۔ میں نے تو بیلیور 2 بھی دیکھنی ہے ہان ہیو جو کے پیچھے اور ون دیکھ کر پتہ چلا کہ ون نہ بھی دیکھتی تو بھی سیدھا بیلیور 2 دیکھ سکتی تھی۔ کہانی ختم انجام ہو چکا تو پھر کاہے کو نئی فلم کو بیلیور 2 کہا کوئی اور نام دے لیتے میرے جیسے معصوم ناظرین کے جزبات سے کھیلا۔ ہان ہیو جو کو بلا وجہ ڈھونڈوایا مجھ سے ظالم کہیں کے۔ 

Desi kimchi ratings: 4.5/5

 ایویں آدھا نمبر کاٹا۔

“>> » Home » Korean movies reviews » Believer 2018 korean action movie urdu review
Exit mobile version