Bherya indian film
کل بھیڑیا دیکھی۔ کیسے ؟ ہائی ٹی وی پر موجود ہے اب کے ڈرامہ کی وجہ سے یہ ایپ رکھئ ہے فون میں دیکھ لی انڈین فلم مطلب ہففف۔۔کہانی ہے ایک عدد خوب پرجوش نوجوان کی جسے ارناچل پردیش میں جہاں 80 فیصد جنگل ہے ایک عدد سڑک بنوانی ہے جنگل کے بیچ سے گزار کر او روہ اس کام پر اپنی سب جمع پونجی لگا چکا ہے اور پہنچا ہے وہاں کام کرنے۔ ساتھ اپنے چچا ذاد بھائی کو بھی لے گیا۔ جو کہ اچھا بھلا پڑھ رہا تھا۔ وہاں جا کر بجائے کما کرنے کے ایک عدد خونخوار بھیڑیئے سے کولہے پر چکی لگوا کر خود بھیڑیا بن جاتا ہے۔یہ ارتقاء عموما رات کو ہوتا ہے او ررات کو بھیڑیا بن کے وہ لوگوں کو کھانا شروع۔کردیتا ہے اور باقی سب ٹھیک۔ بس چل رہا ہے۔ کہانی سے سبق ملتے ہیں۔چچا ذادوں کیلئے۔کزن ہمیشہ کمینے ہوتے ہیں۔ خود غرض ہوتے ہیں آپکا اچھا کبھی چاہ ہی نہیں سکتے۔ مطلب اچھا بھلا پڑھائی کرتا گھر بیٹھ کر یہ کزن اٹھا کر لے گیا چین اسے میرا مطلب ہے ارناچل پردیش اور وہاں لے جا کر اس سے اپنی چڈیاں جلوا رہا ہے۔ مطلب فیل کروانے کا پورا انتظام ہے بھئ۔ دوستوں کیلئے۔دو کزنوں سے دوستی نہ کرو۔ایک ان میں سے ایک بھیڑیا بن گیا تو دوسرے کزن کو اسلیئے نہیں کھائے کا کزن کو دل سے کزن سے ذیادہ گند ہی سمجھتا ہے سو فورا الگ ہو جائو کیونکہ بھیڑیا دوست ہو سکتا ہے مگر دوست بھیڑیا ہو جائے تو دوست نہیں رہتا۔بھیڑیانماکیلئےناکام ہو زندگی میں سب دائو پر لگوا لیا ہو تو بھیا بھیڑیئے سے کولہے پر کٹوا لو۔ زندگئ تو نہیں بنے گی مسلز ضرور بن جائیں گے۔ اور اس سے زندگی کو کوئی خاص فرق بھی نہیں پڑے گا ۔ ہاں جانوروں کی ڈاکٹر مل گئ تو بلا وجہ گرل فرینڈ مل جائے گی بس گردن میں بڑا سا رومال باندھنا مت بھولنا کیونکہ چڈی سے تو دم نے نکلنا ہوتا ہے۔ افویسے ایک سبق اور ملتا یے قسمت میں لڑکی نہ ہو تو بھیڑیا بن کے لڑکی مل سکتی ہے اور انسان بن کے بھیڑیا کی مادہ بھی نہیں ملنے والی۔ کچھ نہیں تو پہاڑ سے کود کرخودکشی ہی کر لے گی مگر ملے گی نہیں۔ لڑکی کیلئے۔بہن گائوں میں سنگل مرنے سے بہتر ہے جانوروں کی ڈاکٹر بن جائو مگر تھوڑی بہت انسانوں کی فاکٹری بھی سیکھ لینا کیا پتہ کوئئ پیارا لڑکا کولہے پر کٹوا کر آجائے یا تم خود ہی کبھی۔ آہم۔ ایسکٹراز کیلئےبرے بنو مگرکسی دیو مالائی فلم میں نہیں۔ ایسی کتے والی بلکہ بھیڑیئے والی بھنبھوڑ موت ملی اسی کام پر جو خود بھیڑیا انسان بن کے کرتا ہے بلکہ انسان بھیڑیا بننے سے پہلے کرتا ہے۔ سبق یہی ہے انسان بھیڑیا بنے یا بھیڑیا انسان کٹ کھانا ہی مقدر میں ہے ایکسٹراز کےذاتی رائے۔دلچسپ ہے مکالمے برجستہ ہیں اور نامعلوم وجوہات کی بنا پر گالیاں سنسر ہوئی وی تھیں ہائی ٹی وی پر تو مجھے دوگھٹنے چودہ منٹ کی فلم کو 2× فاسٹ فارورڈ پر دیکھتے مزا آیا۔ خاص کر بھیڑیا بننے کا ارتقا بہت اچھا فلمایا ہے ہیرو نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں ہیروئن نہ بھی ہوتی تو چل جاتی فلم مگر چونکہ بالی ووڈ کی فلم تھی تو ہیروئن کا ہونا اور اسکے ہونے کی اہم وجہ ہونا بھی ضروری تھا اگر یہ نہ ہوتی تو یہ
سیاپا ہی نہ ہوتا۔ خیر مزا آیا ہنسی بھئ آئی اچھی فلم ہے۔
Desi Kimchi ratings: 4/5
صاف ستھری لگی فلم اچھی
بھی۔تم لوگ دیکھ لو اجازت ہے
سلام دوستو۔کیا آپ سب بھی کورین فین فکشن پڑھنے میں دلچسپی رکھتے ہیں؟
کیا خیال ہے اردو فین فکشن پڑھنا چاہیں گے؟
آج آپکو بتاتی ہوں پاکستانی فین فکشن کے بارے میں۔ نام ہے
Desi Kimchi ..
دیسئ کمچی آٹھ لڑکیوں کی کہانی ہے جو کوریا میں تعلیم حاصل کرنے گئیں اور وہاں انہیں ہوا مزیدار تجربہ۔۔کوریا کی ثقافت اور بودوباش کا پاکستانی ماحول سے موازنہ اور کوریا کے سفر کی دلچسپ روداد
پڑھ کر بتائیے گا کیسا لگا۔ اگلی قسط کا لنک ہر قسط کے اختتام میں موجود یے۔۔
Salam Korea is urdu fan fiction seoul korea based urdu web travel novel by desi kimchi. A story of Pakistani naive girl and a handsome korean guy