Desi Kimchi |desi kdrama fans|

Boo movie 2023 urdu review

Boo

بوو۔

بھلا ہو ہر سٹریمنگ پلیٹ فارم کا جنہوں رفتار بڑھا کر فلمیں دیکھنے کا موقع فراہم کیا ہے ورنہ میں بھارتی فلمیں اور پاکستانی ڈرامے کبھی نہ دیکھ پاتی۔ سچی۔ مزاق ایک طرف مگر سچ مچ بھارتی فلموں کو مجھے حیرت ہے کوئی کیسے بنا آگے کیئے یا آرام آرام سے ہر منظر کو سکون سے بیٹھ کر دیکھ سکتا ہے؟ وہ بھی اگر ڈرائونی فلم ہو تو۔ کیونکہ مناظر پر ہنسی کم آتئ ہے بوریت ذیادہ ہوتی ہے۔

winter 2023 latest fashion gigs (amazon) 

خیر بو میرے سامنے انسٹا پر چھوٹی سی جھلکی کے طور پر آئی ریل میں۔ کہانی کا تھوڑا سا پس منظر دکھایا کہ ایک لڑکی اپنے گھر میں ہیلووین پارٹی رکھتی ہے اسکی تین سہیلیاں بھی آنے والی ہوتی ہیں آتی ہیں انکے ساتھ ہلا گلا کرتی ہے سوجاتی ہے صبح اٹھتی ہے تو پتہ لگتا ہے تینوں سہیلیاں تو رات کو ایک سڑک حادثے میں اسکے گھر آنے سے قبل ہی عدم سدھار گئی تھیں۔دلچسپ لگا سو دیکھنے بیٹھ گئ۔ اتفاق سے ہائی ٹی وی پر مل بھی گئ۔

لگائی۔ اور دگنی رفتار سے دیکھ بھی لی مزا آیا۔

کہانی یہی ہے مگر تھوڑا سا دلچسپ موڑ بھی ہے۔ اتنی بری نہیں لگی مجھے جتنی سمجھ رہی تھی میں ۔عجیب اس میں بس کہانی ہی ہے۔ مطلب ایک ہندوستانی لڑکی اپنے گھر کو ہیلووین کی مناسبت سے کھنڈر میں تبدیل کرکے رات بھر سہیلیوں کے ساتھ مل کر ڈرائونی فلمیں دیکھنے اوئجا بورڈ استعمال کرنے اور ڈرائونے کھیل کھیلنے کا پروگرام بناتئ ہے۔ ناممکن۔ مطلب کہانی کی تک اس کہانی کے آغاذ میں ہی نہیں بنتی۔ ہے نا۔

کہانی سے سبق ملتے ہیں۔ 

تازہ مرنے والوں کیلئے۔ 

آپ اگر کسی پارٹی میں جانے کیلئے تیار ہو کر تیز رفتار سے گاڑی بھگاتے مر جائیں تو بھی پارٹی میں پہنچ سکتے ہیں اور چکن بھی کھا سکتے ہیں۔ 

مائوں کیلئے۔ 

اپنی جوان بیٹی کو اکیلے گھر میں نہ چھوڑیں بھوت چمٹ جائیں گے بلکہ بھوتنی۔۔ 

بھوتوں کیلئے۔

بھوت بننے کیلئے مرنے کا انتظار نہ کریں۔ بلکہ زندہ لوگ بھوت بن کے گھومیں۔ نہیں زندہ لوگوں کے بھوت بن کے گھومیں۔ بلکہ بھوت ہی رہیں کچھ کرنے کی ضرورت نہیں۔

ہیلووین پارٹی کے شوقین کیلئے۔

بھائیو بہنو مجھے بھی بڑا شوق تھا شروع شروع میں ہیلو وین منانے کا بلکہ ایک عدد بھوت بن کے تصویر بھی بنائی ہے مگر یقین کیجئے بھوتون کو تصویریں بنانے کا شوق ہوتا ہے وہ آپکے ساتھ تصویریں بنانے آسکتے ہیں بنوائی بھی ہے انہوں نے میرے ہاتھوں وہ تزکرہ پھر سہی اس والے پیراگراف کا قطعی فلم سے تعلق نہیں ہےیہ میری واعظ والی حس پھڑک رہی ہے۔ ہیلو وین کیا ہے اس فلم میں ہیروئن خود بتا دیتئ ہے کہ دراصل یہ بھوتوں کی پوجا کا تہوار ہے۔ آپ گوگل کر لیں اس تہوار اور اس سے جڑی ہر معلومات میں شیطانیت ہے اس سے دور رہیئے ہر قیمت پر اللہ ہم سب کا ایمان پر خاتمہ کرے آمین 

ہیروئن کیلئے۔

بھوتوں کے بارے میں جاننے کا شوق نا پالیں ورنہ بھوت پالنے پڑ جائیں گے۔ یہ دنیا کا اصول ہے جس چیز کی طرف جستجو کرو اس کے بارے میں معلومات تفصیلات خود بخود آپکا پیچھا کریں گی۔ سو بھوتوں کو مت بلائو آ بھی جاتے ہیں۔

ذاتئ رائے۔۔

اچھی فلم ہے۔ کورین یا ہالی ووڈ کو ٹکر دینے والی نہیں۔ سچی بات ہے ذوق اتنا بڑھ گیا ہے کہ اس فلم میں ڈرانے والے جو مناظر تھے کافی غیر منطقی لگے کافی غلطیاں بھی نظر آئیں مگر کہانی میں دم تھا۔ انجام غیر متوقع تھا۔ دیکھنے میں کوئی حرج نہیں کیونکہ رکول پریت پیاری تو بہت ہے اور یہ اسی کی فلم ہے 

Desikimchi ratings : ⅘

تھری دینے لگئ تھی مگر چلو بالی ووڈ کی اچھی کوشش سمجھ کر جانے دیا۔

“>> » Home » Bollywood movies » Boo movie 2023 urdu review
Exit mobile version