Desi Kimchi |desi kdrama fans|

Boys over Flowers Urdu review

بوائز اوور فلاور۔۔ اور اس سے سیکھے گئے اسباق۔۔
لڑکیوں کے لیئے۔۔ (کم جاندی کا سکھایا سبق)
اگر کوئی لڑکاوجیہہ و شکیل مگر اخیر کمینہ اور بد دماغ ہے تو اسکو خوب سارا نخرا دکھائو نفرت کرو چڑائو۔۔ دیکھنا وہ ایکدن سدھر کر تم سے محبت میں مبتلا ہو جائے گا۔۔
لڑکوں کیلیئے۔۔ (گو جون پیو کا سکھایا سبق)
لڑکی کے پیچھے کتا خواری کاٹو اللہ کرم کرےگا

سہیلوں کیلیئے۔۔(گائیول کا سکھایا سبق)
اپنی سہیلی کے سہیلے کے دوستوں پر نظر رکھو کوئی نہ کوئی تمہارے معیار پر بھی پورا اتر جائے گا۔۔
دوستوں کیلیئے۔۔ (بے چارہ سائڈ ہیرو نام بھی یاد نہیں آرہا وہی لمبے بالوں والی مظلوم مخلوق)
اپنے دوست کیلیئے قربانی دے کر اپنی پسند کی لڑکی مت چھوڑو ورنہ دھوبی کے کتے کی طرح نہ گھر کے رہو گے نا گھاٹ کے۔۔
سب کیلیئے سبق۔۔ (سب سے خوبصورت مگر اکیلا رہ جانے والا بوائز اوور فلاور کا میمبر اسکا بھی نام یاد نہیں ویسے پیارا تھا اسکا کوئی ڈرامہ آیا ہے؟ بتانا مجھے)
زیادہ دوستی کا راگ مت الاپو سب نے اپنے اپنے ساتھی ڈھونڈ کر تمہیں تنہا چھوڑ دینا ہے۔۔

Exit mobile version