Brick
کوریا جاپان چین سے ہوتے ہوئے تھائی لینڈ گئ اسکے بعد فلپین اور بشکریہ نیٹ فلیکس جرمن فلم دیکھ ڈالی یہ والی۔
کہانی ہے دو جھگڑالو میاں بیوی کی جو طلاق کے در پر ہے۔ایک دن دونوں لڑ جھگڑ کر سوئے انکےجھگڑے بھی ایسے تھے کہ رشک آگیا۔ خیر علی الصبح خاتون گھر چھوڑ کر جانے لگیں میاں روکنے میں ناکام پیچھے پیچھے آئے بیگم نے دروازہ کھولا سامنے تھی دیوار کالی سیسا پلائی دیوار ۔ یہ انکے پورے گھر بلکہ عمارت ڈھک چکی ہے اس کالی دیوار سے۔ کھڑکیاں دروازے سب بند۔انہوں نے پھر ہتھوڑے ، ڈرل مشین سب سے کھولنے کی کوشش کی ناکام رہے۔ پھر کھود ڈالی دیوار زمین سب خرگوش بن کے کھودتے عمارت کے تہہ خانے تک پہنچ گئے لیکن وہاں بھی سب بند۔ دیوار وہاں بھی۔ اب کیا کریں گے نکل پائیں گے؟ فالتو کردار کون کون سا بچے گا کون کتے کی موت مرے گا جاننے کیلئے دیکھئے مندرجہ بالا فلم۔
کہانی سے سبق ملتے ہیں۔
سائیڈ ہیرو ہیروئن کیلئے
جتنی محبت کرلو چونکہ مین لیڈ جوڑا نہیں ہوتو مروگے پکا مروگے۔
جتنے احمقانہ انداز میں مرے ہیں انکے مرنے پر دکھ نہیں غصہ آنا چاہیئے
مجھے تو آیا۔
اضافی کردار کیلئے
بھائی دیوار کو کھولنے کیلئے کوڈ توڑتے بھول گئے کہ یہ اضافی کردار ہیں ۔ سو کوڈ کھولنے کے باوجود عمارت کے اندر ہی رہ گئے
دادا جی کیلئے
اس سے قبل کہ کہانی میں ایکشن وغیرہ آئے انکو کہانی بڑھانے کیلئے سب سے پہلے مار دیا گیا۔ اس سے ذیادہ کہانی تو انکی پوتی کی تصوراتی لڑکی دوست کی ڈالی گئ تھی۔
پوتی کیلئے
دادا کو عزت سے انکے گھر میں ہی رہنے دو۔ انہوں نے دادا کی چار سانسیں جو بچی تھیں وہ بھی ورزش میں گزروا دیں
ولن کیلئے
جو پتہ ہو وہ سب کونہ بتائو یقین کسی نے کرنا نہیں ایویں تمہارا دشمن بن جانا تمہیں دشمن بن جانا۔ اس کردار کی ہر بات منطقی تھی سوائے انکے قتل عام کی۔ مطلب بھائی جو عمارت سے باہر نکلنا چاہتا ہے اسے ماردیتے حالانکہ باہر نکل کر بھی مرنا ہی تھا اگلوں نے۔
ہیرو کیلئے
بیوی ناراض ہو کر گھر سے جارہی ہو تو جانے دو۔ مت روکو۔ اور اگر سب راستے مسدود ہوں تو بھی ایسی نخریلی جھگڑالو کینہ پرور بیوی کو اسکے حال پر چھوڑدو خاص کر اگر وہ دیوار توڑنے والی ہو۔بے چارہ اتنا بیوی کیلئے پٹا ہے اگر بیوی کے ہاتھوں اسکا آدھا بھی پٹ جاتا تو انکی طلاق کی نوبت نہ آتی
ہیروئن کیلئے
میاں کو چھوڑنا ہو تو فورا چھوڑو چھے سات سال اگر چھوڑنے میں لگ گئے ہیں تو مت چھوڑو یہ بندہ اتنا برا نہیں جتنا سمجھ رہی ہو
کہانی کاروں کیلئے
میاں بیوی کے جھگڑے کی داستان لکھنی ہے توکم از کم اس میں سائنس فکںشن مت ڈالو۔یہ دیوار نہ ہوتی تو اسٹار پلس کا ڈرامہ ہی تھی یہ فلم ۔
ذاتئ رائے
نیٹ فلیکس پر ہر نئی آنے والی فلم بلا تفریق رنگ نسل ملک کے مت دیکھو جرمن ہو کر بھی یہ ایسی دیسی گھریلو جھگڑوں پر مبنی کہانی بنا سکتے اور تم نے سائنس فکشن سمجھ کر دیکھ بھی لینی ہے۔ ویسے جیسا کمینہ خبیث شوہر دکھایا گیا ہے یہ اگر کسی پاکستانی لڑکی کا ہو تو روز شکرانے کا نفل پڑھے۔ مطلب کہاں ملتا ہے ایسا شوہر جو چپ کرکے سب طعنے تشنے سنے، ابارشن کے بعد بیوی کو ایک الزام نہ دے، الٹا اسکے خیال سے اس بات کا تذکرہ بھی دوبارہ نہ کرے، اپنا ہر کام خود کرے، اوپر سے بیوی پر آنے والی ہر مصیبت خود پر لے لے اور تو اور اتنا کچھ کرنےکے بعد معزرت بھی کرے۔ کہاں ملتا ہے ایسا شوہر ؟ جرمنی میں ؟ پاکستان میں تو نہیں ملتا۔ ان جرمن ناشکری لڑکیوں کو ذرا پاکستان کی سیر کرائو۔۔
Desi Kimchi ratings:2/5
سائنس فکش پاکستانی ڈائجسٹ رائٹر سے لکھوائو تو ایسی فلم بنے گی۔
سنا ہے اریج شاہ اور دیگر انکے جیسیوں کے پیج بند کرنے کی مہم چل رہی ہے؟ جو بھئ چلا رہے بھئی میری نیک تمنائیں ہیں تم سب کے ساتھ جیتے رہو