Desi Kimchi |desi kdrama fans|

“Bulbul Bollywood Movie Review: A Genuine and Unbiased Perspective”

بلبل دیکھی۔ہاں بلبل دیکھا تو خیر آج تک نہیں لیکن فلم دیکھ لی۔ 

جب اس فلم کے اشتہار دیکھے تھے تب ارادہ کیا تھا دیکھنے کا مگر کسی نئی فلم یا ڈرامہ دیکھ کر ڈھونڈنے کی زحمت میں صرف کورین کی ہی کرتی ۔ باقی جو برصغیر کا مواد دیکھا وہ نیٹ فلیکس کی مہربانی ہے۔ بلبل ایک بچی کی کہانی ہے جسکی شادی ہو رہی ہے اور یہ 1889 کا وقت چل رہا ہے۔ بچی بیاہ کر کسی ٹھاکر گھرانے میں آئی ہے۔ پوری بارات میں اسکاہم عمر بس ایک بچہ ہے جو اس سے خوب باتیں کرتا آیا کہ یہ سمجھی یہ اسکا دلہا ہے۔ لیکن یہ دلہا نہیں۔ دلہا دراصل ایک جوان بچی سے دگنئ تگنئ عمر کا آدمی ہے جس کا جڑواں بھائی بھی ہے جو دماغی طور پر کمزور اور شادی شدہ ہے۔ بس یہاں سے کہانی بیس سال آگے پہنچ جاتی ہے۔ یہ بچی جوان ہو کےٹھاکرائیں بن چکی ہے جسکا شوہر گھر چھوڑ کر جا چکا ہے اور دیورانی بیوہ ہو چکی ہے۔ دیورانی کے مطابق اسکے شوہر کو چڑیل کھا گئ۔ جی ہاں گائوں میں انکے چڑیل ہے جو مردوں کو کھا جاتئ ہے۔ کھا کیا جاتی ذومبی چڑیل ہے گردن پر دانت کاٹتی ہے۔ تھوڑا سا ہی خون منہ کو لگتا باقی وہیں ضائع ہوتا بندے کے ساتھ ہی۔

کہانی سے سبق ملتے ہیں۔

شوہروں کیلئے۔

پہلے تو بیوی اتنی بڑی لائو کہ اسکے بڑے ہونے کا انتظار نہ کرنا پڑے یا تب تک کسی اور کی بیوی سے گزارا کرنا پڑے۔ 

دوسرے احمق بنو مگر اتنے بھی نہیں کہ بیوی نہ پہچان سکو۔ 

بیویوں کیلئے۔

بیوہ بنو بہت فائدے ہیں ۔عزت ملے گی مار پیٹ سے نجات ملے گی ۔ سب سے بڑھ کر شوہر سے نجات ملے گی۔ اور ذیادہ شوق ہو تو ایسی بیویوں کو شوہروں سے نجات دلانے کا بیڑا اٹھانے کا موقع بھی ملے گا۔

ڈاکٹروں کیلئے۔

علاج کیجئے مگر پہلے اپنا۔ گو دل کے مرض لا علاج ہوتے ہیں ، امید نہیں ہارنی چاہیئے۔ 

دیوروں کیلئے۔

اپنے لیئے لڑکی خود ڈھونڈو۔ بڑے بھائیوں کو ویسے ہی مشکل سے ملی ہوتی ہے اس سے اچکنے کی کیا ضرورت۔ پھر ایسا گھامڑ دیکھا جو برطانیہ سے ہاتھ جھلاتا آئے۔ مانا کوئی اتنا پیارا نہیں تھا ہیرو ( ہیرو کہنا نہیں چاہیئے) لیکن برطانیہ میں بھی بد صورت گوریاں ہوتی ہوں گی نا؟ مل جاتی اسے بھی۔

بھاوجوں کیلئے۔

جن کو جیٹھ پسند ہو انکو اسکی بیوی سے پنگا نہیں لینا چاہیئے۔ 

جن کو دیور پسند آجائے انکو یہ نہیں بھولنا چاہیئے جن وجوہات کی بنا پر شوہر پسند نہیں آرہا وہی جملہ خصوصیات اسکے بھائی میں بھی بدرجہ اتم موجود ہوں گی ہی احمق۔

ہیروئن کیلئے 

زندگئ آسان کبھی نہیں ہوتی خاص کر ان لوگوں کی جو دوسروں کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ 

چڑیلوں کیلئے۔

بد اچھا بدنام برا۔ سدھر جائو۔ 

ذاتی رائے۔

مجھے بے حد پسند آئی یہ فلم۔ کہانی میں تجسس رہا چڑیل کی موجودگی غیر موجودگی گائوں کی اموات ایک معصوم بچی سے ٹھاکرائن تک کا سفر حویلی کے راز سب بہت گہرا تاثر چھوڑتے گئے۔ آخر قتل کیوں ہو رہے ہیروئن اتنی پر اسرار کیوں دکھائی دیتی ہے جب اسکی کہانی آہستہ آہستہ کھلتی ہے تو دل ٹوٹ سا جاتا ہے۔ سب غلط ہونا کہاں سے شروع ہوا؟ کس نے غلطی کی کس نے گناہ کیا سب ایک دوسرے کے مجرم تھے سزا کس کو سب سے بڑی ملی؟ بہت خوبصوت فلمایا ہے۔ کچھ اندازہ ہونے لگتا ہے کہانی سے کہ پے در پے قتل کی وجوہات کیا ہیں۔ہیروئن ظالم ہے یا مظلوم مگر فلم آخر تک دیکھنے والی ہے۔ اچھا موضوع سماجی مسلئے کی نشاندہی سب بہت اچھا دکھایا۔ سو دیکھو تم سب بھی۔ 

پورے 5 دے دیتی لیکن ہیرو پیارا نہیں سچ کہوں تو ہیرو بھی نہیں۔۔ 

“>> » Home » Bollywood movies » “Bulbul Bollywood Movie Review: A Genuine and Unbiased Perspective”
Desi Kimchi seoul korea based Urdu web travel Novel ALL EPISODES LINKS
Exit mobile version