دنیا کی سب سے فالتو بکواس قسم ہوتی ڈراموں میں روم کوم۔
پیار ہوگیا پیار نہیں ہوا پیار کیوں نہیں ہوا پیار کیوں ہوگیا اچھا چلو پیار سے جان چھڑائو اچھا پیار پر جان لٹائو۔ بس پورا پلاٹ اسی چکر میں سولہ منزلہ عمارت ( اقساط) میں تبدیل ہوجاتا ہے۔
Cinderella at 2 am
پیارے لڑکوں نے مجھے وہ وہ منحوس بکواس ڈرامے دکھوائے ہیں کہ میں کبھی کبھی سوچتی ہوں جو لڑکا پیارالگے اسکے ڈرامے بلیک لسٹ میں ڈال دوں کبھئ کوئی جھلک بھی سامنے آئے تو فورا مارک ایز اسپیم کردوں۔ اب پیارے لڑکے نے مجھے پہلے ویڈنگ امپاسیبل دکھا دیا جسکی نک چڑھی چلتر ہیروئن ہیروئن کے مروجہ معصوم خوبصورت معیار پر بیٹھتی ہی نہیں اب ایک عدد آنٹی کے پیار میں مبتلا ہوگیا ہے یہ پیارا لڑکا۔ پہلے لی دوہیون کو آنٹیوں کے ساتھ ہیرو لیتے رہے کہ میں نے صبر کرلیا اب اس پیارے لڑکے کو بھی دوسری دفعہ آہجومہ کے ساتھ ہیروئن لے لیا۔
کیا؟ ڈرامے پر تبصرہ کدھر؟ روم کوم میں کہانی تو ہے نہیں جو بتائوں انہی فالتو باتوں سے ہی آپ لوگوں کو متوجہ رکھوں گی نا۔ چلو جتنی چٹکی بھر کہانی ہے بتا دیتی ہوں
کہانی شروع ہوتی ہے ایک میچیور عمر کی خاتون جو ایک عدد امیر کبیر بڑھیا کے سامنے بیٹھی یہ وعدہ کر رہی ہے کہ بڑھیا اسے منوں پیسہ دے تو وہ اسکے چوزے نما بیٹے جو اسکا محبوب ہے اس سے تعلق ختم کرلے گی۔ آہجومہ اسکا اکائونٹ نمبر لیتی ہیں او ریہ روتی واپس۔
روتی مطلب دکھی واپس۔
موصوفہ ایک عدد کمپنی میں ٹیم لیڈر ہیں اور لائن کھا رہی ہیں اپنے سب سے جونیئر کم عمر ملازم سے۔ جس کے بارے میں مہینہ بھر پہلے پتہ لگا کہ وہ اس کمپنی کی مالکن کا چھوٹا بیٹا ہے۔
جس سے پہلا شکوہ اس نے یہی کیا کہ تم اتنے امیر کبیر خاندان کے چشم وچراغ اور ہمیشہ کھانے کا بل میں دیتی رہی کیوں؟ حالانکہ میرے نزدیک یہ خاصی برا ماننے والی بات اسے ایسے کنگلے ففٹے سے فوری تعلق ختم کر نا چاہیئے تھا۔ لیکن ایک مہینے بعد کر رہی
اب بندہ پوچھے ایک مہینہ پہلے پتہ لگا تو اب کیوں بریک اپ کر رہی ہے؟ تو جواب ہے اب آہجومہ نے جو کہا ہے آنٹی میرے منے چوزے کا پیچھا چھوڑ دو۔
اب ہیروئن نے بہت حیلے بہانے کیئے غصہ دلانے کیلئے مگر ہیرو فدا ہیں سو ناکام رہی صاف صاف کہنا پڑا ہمارے راستے الگ ہیں۔ ہیرو ایک ہفتہ غائب رہا اور ایک ہفتے بعد کمپنی سنبھالنے منتظم اعلی کے طور پر سامنے آموجود ہوا جسے دیکھ کر اچھی بھلی سیڑھیاں اترتی لڑکھڑا کر گرنے لگی ہیروئن اور ہیرو جو ابھئ لابئ میں ہی تھا بوتل کے جن کی طرح اڑتا ہوا گیا اور اڑتی ہیروئن کیچ کر لی۔
بس ایک قسط میں پیارے لڑکے کے پیچھے اتنا ہی چھچھورپن برداشت کرسکتی تھی۔ اف اس لڑکے کو ڈیوٹی آفٹر اسکول جیسی کسی سروائیول سیریز میں کاسٹ کرو میں اسکے پیچھے بکواس ڈرامے کہاں تک دیکھوں مجھ سے نہیں دیکھے جاتے۔ ایک قسط میں میں د وبار الٹیاں کرچکی ہوں دوسری قسط دیکھنے کا دل کررہا لیکن اپنی طبیعت پتہ نہیں دیکھوں گی جبھی تبصرہ لکھ رہی۔ دیکھو اگر تم لوگوں سے برداشت ہوتا ہو تو۔
Desi Kimchi ratings: 1/5
پیارے لڑکے کے سوا کچھ نہیں دیکھنے لائق ہیروئن جانے کون ہے پیاری ہے اچھی اداکاری کر رہی مگر کوئی کہانی بھی ڈال دیتے ڈرامے میں بے چاری کے مکالمے بھی بکواس لکھے۔