Desi Kimchi |desi kdrama fans|

Crash landing on you kdrama review by ANa Biya

♡Desi Kimchi viewers ki Diary se ♡Review By Page Member 😍

●ANa Biya●

کریش لینڈنگ آن یو

!ویسے تو بچپن سے لے کر اب تک جتنے بھی آرمی والے ڈرامےیا موویز دیکھی ہیں سب ہی اپنے آپ میں ضرور کچھ راز رکھتی ہے چاھے وہ پاکستانی فوج کے حوالے سے ہوں یا بھارتی دیکھتے ہی انسان اپنا پرایا بھول کر ایموشن کے ساتھ جڑ جاتاہے ۔کہتے ہے نا دلوں پر تو حکومت صرف دل والوں کی ہو سکتی ہے۔

یہ ڑرامہ بھی کچھ اسی لائن کے گرد گھومتا ہے۔جنوبی کوریا سے شمالی کوریا بےحد درجہ جہاں نفرت کرتا ہے وہی اس ڈرامے میں دیکھایا گیا ہے کہ وہاں کی عوام کے دلوں میں آج بھی جنوبی کوریا کے لیے محبت ہے۔ڈرامے کی مین فیمیل لیڈ کو جہاں اپنے ملک میں کامیابیاں مل رہی ہیں زندگی آسان چل رہی ہے وہی کچھ اپنے ہی خونی رشتوں کو وہ کھٹکتی ہے۔اور اسی دوران جہاں پیرا گلائڈنگ کے دوران اسکا سامنا ایک بڑے طوفان سے ہوتا ہے اور وہ پہنچ جاتی ہے نارتھ کوریا۔وہیں اسکی ملاقات اسکے ہیرو سے ہوتی ہے۔اور کہانی میں مزے کی بات جو مجھے لگی کے جہاں (اگر ہیرو ایک عام سا نارتھ کوریا کا شہری ہوتا تو وہ اگر ہیروئن کو ملٹری یا پولیس کے حوالے کر دیتا یا پیار میں پڑ بھی جاتا تو بھی چلتا ) لیکن یہاں تو ہیرو سے زیادہ دیکھنے والے سسپنس میں چلے جائیں گے کہ ہیرو ایک آرمی آفیسر ہے وہ اس لڑکی کو بچائے یا اس لڑکی سے اپنے ملک کو۔

خیر لڑکا جہاں ہیروئن کو بچانے کی کوشش کرتا ہے وہی اسکی زندگی کی اک اور ٹینشن آ گھیرتی ہے یعنی کہ اسکی منگیتر۔خیر اس کہانی میں ایک اور کردار بھی ہے اسکو دھوکے باز کہوں یا دل کے ہاتھوں مجبور کو عاشق ۔اسکا کردار میرے نزدیک تو کہانی کا ایک اور موڑ ہے ۔

یا یوں کہہ لیجیے ایک ہی ڑرامے میں دو کہانیاں کیا ہی خوبصورتی سے بیان کی گئی ہے۔ اور کہانی کے اختتام پر جہاں مین لیڈ کو ہیپی اینڈنگ کے ساتھ ناظرین کو خوش کیا وہی سیکنڈ لیڈ کی اینڈنگ کو سٹارٹ ہوتے ہی سیڈ اینڈنگ میں بدل دیا۔

خیر ڈرامے میں جہاں سنجیدگی کو اپنایا ہے وہی مزاح کو بھی اپنے مقام پر رکھتے ہوئے ناظرین کو ہنسایا بھی ہے۔باقی ڈرامہ دیکھ کر آپ لوگ خود بتانا کے کیسا لگا۔

It’s my first review about any kdrama . Like In writing form. Hope you guys like it.

Complete review by Desi Kimchi

Exit mobile version