Desi Kimchi |desi kdrama fans|

D.P Deserter Pursuit netflix series

DP.
یہ کورین نیٹ فلکس سیریز ہے۔ہے ان بڑی سنجیدگی سے پوسٹر میں گھور رہا تھا تو دیکھنے بیٹھ گئ۔چھے اقساط سوچا تھا دو دو قسطیں کرکے ختم کرلوں گی مگر ایک دفعہ دیکھنے بیٹھی تو چار قسطیں دیکھ ڈالیں اور اگلی رات باقی دو۔ سیریز ختم۔
فوج کی فوجیوں کی کہانی ہےکیسے فوجی اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہیں سویلینز کو کس طرح حقیر سمجھتے ہیں اور چھوٹے رینک کے نئے افسران کو کس طرح ذلیل و خوار کرتے ہیں۔ اس فلم کو دیکھتے احساس ہوتا ہے کہ انسان کسی کا بھی برا چاہ سکتا ہے اسکے ساتھ برا کرسکتا ہے بات موقع یا اختیار ملنے کی ہے۔ فوج کے ادارے کے اندر کی کرپشن کیسے ایک منظم طریقے سے بڑے افسران اپنے اختیارات کے ناجائز استعمال سے دوسروں کیلئے مصیبت بنتے ہیں چاہے وہ فوجی ہوں یا سویلین۔
کہانی کافی مختلف سی ہے ہو سکتا ہے سب کو پسند نہ بھی آئے مگر مجھے کوریا کی یہی بات پسند جس بھئ موضوع کا انتخاب کرتے ہیں اس پر بالتفصیل جزئیات کے ساتھ کہانی تشکیل دیتے ہیں کہ کم ہی کسی تشنگی کا احساس ہوتا ہے۔ خیر کہانی پر آتے ہیں۔
کہانی ہے کورین فوجیوں کی۔ جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں کوریا میں تمام مردوں پر تین سال تقریبا ملٹری سروس لازمی ہے۔ سو ظاہر ہے ہر کوئی ملٹری کی سخت تربیت سہنے کیلئے تیار نہیں ہوتا سب کو ملٹری کی زندگئ میں کوئی رغبت بھئ نہیں ہوتی سو انکے لیئے کیا کیا مسائل منہ کھولے ہوتے ہیں اسکی کہانی ہے۔ شروعات ہے ان سے ہی ہوتی ہے ملٹری میں گیا ہے وہاں اسے اپنے سینئرز کے ہاتھوں شدید قسم کی ہراسگی کا سامنا ہے جس پر وہ چونکہ تھوڑا سا بہادر ہے ڈٹ جایا کرتا ہے تاہم اسے دوسروں کی درگت بنتے دیکھ کر غصہ بھی آتا ہے۔ کہانی میں بہت سے کردار ہیں ذیادہ تر سینئر بدتمیز بددماغ اپنے عہدے اور سینیارٹی کا غلط استعمال کرنے والے ہیں۔ ہے ان ان سب سے نالاں ہے مگر مصلحتا خاموش رہتا ہے۔ ملٹری پولیس کے ایک افسر کو وہ اپنی تابعداری اور حاضر دماغی کی وجہ سے متاثر کر لیتا ہے تو اسے جلد ہی ملٹری پولیس کا حصہ بنادیا جاتا ہے جن کا کام ہے فوج سے بھاگنے والے فوجیوں کو پکڑ پکڑ کر لانا۔ ہر قسط میں یہ ایک فوجی کو پکڑ کر لاتے ہیں جسکی مکمل اپنی دکھ بھری داستان ہے۔
سب اپنی زندگئ میں اچانک اس رکاوٹ یعنی ملٹری سروس کی وجہ سےپریشان ہیں جو انکو اپنی زندگی میں آگے بڑھنے سے روک دیتی ہے اور وہ چاروناچار اپنی زندگی کے قیمتی سال افسران کی جھڑکیاں اپنے سے ایک آدھ رینک آگے والے سینیئرز کا اپنے اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھاتے دیکھنے میں گزار دیتے ہیں۔بیرکوں یونٹوں میں کیسے فوجی افسران ان داتا بن کر زندگیوں سے کھیل جاتے ہیں۔کوریا میں جمہوریت ہے مگر اس ایک فیصلے کی وجہ سے کہ سب مرد ملٹری سروس لازمی کریں کتنا معاشرتی بگاڑ پیدا ہو رہا ہے بہت خوبصورتی سے بیان کیا ہے۔
فوج میں اپنا کیریر بنانا یقینا بہت سے لوگوں کا شوق ہو سکتا ہے او رجن کا شوق ہو وہ کتنی خوشی خوشی یہ تربیت حاصل کرسکتے ہیں انکے لیئے وہاں کا منظم انداز اختیار۔کرنا بہت آسان ہو سکتا ہے بہ نسبت ان عام لوگوں کے جو کبھئ کسی کو تکلیف نہیں دے سکتے خود کو بھی نہیں جنکا خواب ویب ٹون آرٹسٹ بننا ہو سکتا ہے، اچھا پڑھنا ہو سکتاہے، اپنی گرل فرینڈ سے شادی کرنا ، اپنے بزرگوں کی خدمت کرنا مگر انہیں اپنے پہلے پہلے خواب بھول کر یہاں پر انتہائی مشکل زندگئ گزارنئ ہے جو انکو ذہنی جسمانی طور پر مکمل بدل دے گئ کتنا خوفناک تجربہ ہو سکتا ہے اس منی سیریز میں آپ جان سکتے ہیں۔
مجھے یہ مختلف اچھی لگی۔ اس میں وہ سب لوگ جو صحیح راستے پر تھے انہیں سزا ملی۔ جیسا کہ ہوتا آیا ہے۔ جانے کب تک ہوگا۔ ہے ان نہایت زبردست آیا ہے مکمل ایکشن ہیرو اسکے ساتھ ساتھ ایک مکمل جزباتی احمق لڑکا اسکی شخصیت کے دونوں رخ اس کردار کو اتنا حقیقی بنا دیتے ہیں کہ آپ اسکے ساتھ کیا ہوگا سوچتے پوری سیریز دیکھ ڈالتے ہیں۔
سیریز سے یہی سبق ملتا ہے۔ ہر ظلم خاموشی سے سہے جانا سہے جانا ایکدن آپ کو بدتر درندہ بنا چھوڑتا ہے

Exit mobile version