Death games
یوک سنگ جے اور پارک سو دام کا یہ ڈرامہ میں انتظار کر رہی تھی کہ کب آئے کچھ مختلف انوکھا سا لگ رہا تھا کل چار قسطیں آگئیں سب کی سب دیکھ لیں اور سچی بات ہے ابھی تک انکے زیر اثر ہوں۔ اتنا پر تجسس اتنا مزے کا کہ مزا ہی آگیا ۔
کہانی ہے ایک تیس سالہ لڑکے کی جو زندگی میں ناکام ہے اسکو نوکری نہیں مل رہی اور پیسے پیسے کو محتاج ہوگیا۔ ایک دن نوکری کا انٹرویو اچھا ہوجاتا ہے ابھی خوش بھی نہیں ہوپایا ہوتا کہ پتہ لگتا ہے اسکی کل جمع پونجی آن لائن سرمایہ کاری کے فراڈ کی نذر ہو چکی ہے۔ ٹوٹے دل کے ساتھ اپنی محبوبہ سے ملنے جاتا ہے وہاں ایک وجیہہ شخص اسکو گلدستہ دے کر جا رہا ہوتا ہے ۔ اسکو احساس ہوتا ہےکہ اسکی محبوبہ اسکی وجہ سے خوار ہے اس کو اچھا بر مل سکتا ہے۔ محبوبہ اچھی لڑکی ہے اسکی مشکل کا احساس کرکے پیسے کا لفافہ تھمانے کی کوشش کرتی ہے اور یہ الٹا اتنا شرمندہ ہوتا ہے کہ قطع تعلق کر لیتا ہے۔
واپس گھر آتا ہے تو مالک مکان نے اسکا سارا سامان ٹیرس میں رکھ چھوڑا ہوتا ہے۔ابھی مشکل تمام نہیں ہوئی بارش شروع ہوئی ہے اور اسکا کمپیوٹر قیمتی سامان سب بھیگ چکا ہے۔ جیسے تیسے کرکے رات گزارتا ہے صبح پہلا پیغام ملتا ہے اس اچھے انٹرویو میں بھی ناکام ہوچکا ہے۔ بے بسی کی انتہا اسی وقت چھت سے کود کر مرجاتا ہے۔
کہانی اب یہاں سے دلچسپ موڑ لیتی ہے۔پارک سودام ہے موت۔ پارک سودام اسکے خودکشی کرنے کے فیصلے کے ساتھ ایک اور بڑا گناہ کر دینے کا انکشاف کرکے اسے بتاتی ہے کہ اب سزا کے طور پر اسے 12 دفعہ دنیا میں بھیجا جائے گا اور بارہ دفعہ موت کا ذائقہ چکھے گا۔اگر کسی ایک دفعہ بھی موت سے بچ گیا تو جس جسم میں ہوگا اسی میں اپنی بقیہ زندگی گزار لے گا۔ لیکن اگر کبھی خودکشی کی یا کسی کو قتل کیا تو سزا دگنی ہوجائے گی۔ کسی دفعہ بھی نہ بچ پایا تو سیدھا جہنم میں پھینک دیا جائے گا۔ اب یہ ہردفعہ نئے جسم میں دنیا میں آتا ہے لیکن موت اتنا اچانک آتی ہے کہ اسے بچنا مشکل ہوجاتا ہے۔ کبھی امیر کبیر پیسے والے آدمی کے جسم میں آجاتا ہے کبھی ایک اسکائی ڈائور کے اندر، کبھی ایک غنڈے بدمعاش کے،کبھی چند ماہ کے بچے میں ، کبھی ایک اسکول کے تشدد کا شکار چھوٹے سے ہائی اسکولر میں کبھی جیل میں بند ایک کم عمر مجرم کے طو رپر جاگتا ہے، کبھی ایک خوش شکل ماڈل کے طور پر۔ مگر ہر بار ایک دردناک موت منتظر ہے لیکن ہر موت کے بعد اس پر زندگی کا نیا معنی سمجھ آتا ہے۔اس کو خودکشی نہیں کرنی ہر بار لیکن ہر دفعہ خودکشی کی حد تک بری زندگی ملتی ہے اور آخری دفعہ اتنا برا انکشاف ہوا کہ فیصلہ کرتا ہے کہ اب جائے گا تو قتل کرکے واپس آئے گا۔ یہاں پر اختتام ہوا ہے۔ لیکن کتنا شدید تجسس بھرا انجام ہے کہ اگلے ہفتے کا انتظار مشکل ہے۔
مجھے لگتا ہے کہ پارک سودام جو موت بن کر اسے سزا دے رہی ہے دراصل وہ لڑکی ہے جو اسکی خودکشی کی زد میں آکر جان سے ہاتھ دھو بیٹھی۔ یہ میرا اندازہ ہے جانے کتنا صحیح ہوگا خدا جانے۔ باقی ڈرامے پر بےتحاشہ پیسہ لگا ہوا ہے بہت مشہور اداکاروں نے اس میں دنیاوی زندگی کے کردار نبھائے ہیں ،ایک ایک اتنا منجھا ہوا اداکار اور اتنی اچھی اداکاری کہ بس مسحور ہوکر دیکھا ڈرامہ ۔ لی دوہیون بھی ہے باقیوں کے نام نہیں پتہ لیکن سب اچھے لوگ ہیں لی دوہیون اسکی ان اقساط میں آخری زندگی تھا اور اداکاری میں اس نے وہ کمال کیا ہے کہ بس ۔۔ مزا آگیا۔ تو دیکھو سب دیکھو۔ بہت تفریحی سبق آموز ڈرامہ ہے۔ جس نے لکھا اس نے دل لگا کر لکھا جس نے ہدایات دی ہیں اس نے جان مار کر کام کیا ہے۔ کیمرہ اینگل ، لوکیشنز ، ماحول سب بہترین ۔ بہت بہت اعلی ڈرامہ سب دیکھو۔
Desikimchi ratings: 10/5
ہاں سب اچھے اداکاروں کیلئے پانچ نمبر