Desi Kimchi |desi kdrama fans|

The Ultimate Delivery Man Kdrama Urdu Review

ڈیلیوری مین۔
یہ ڈرامہ لگایا we are all dead والے ہیرو کے پیچھے۔ اس ڈرامے میں تو پارک سولومون کی وجہ سے یہ اچھا نہیں لگ رہا تھا پارک سولومون سے ذیادہ فوٹیج کھا رہا تھا ہیرو پن دکھا رہا تھا مگر بعد میں دل کو بھایا یہ۔خیر مزاحیہ ڈرامہ ہے ڈرائونا اور مزاحیہ۔
کہانی شروع ہوتی ہے ایک نوجوان با صلاحیت لڑکے سے جو ٹیکسی چلاتا ہے اور اپنی دادی کا خیال رکھتا ہے۔ موصوف پر قرضے کا بار ہے والدہ حال ہی میں جاں بحق ہوئئ ہیں ایک ٹریفک حادثے میں اور یہ انکو بہت یاد کرتے ہیں۔ ایک دن پانچ سو وون کا سکہ ڈھونڈتے انکو گاڑی کی سیٹ کے نیچے سے موبائل پڑا ملتا ہے۔ یہ اٹھاتے ہیں موبائل کو آن کرتے ہیں کرنٹ لگتا ہے اور بس۔ سامنے ایک عدد انکل انکو اپنے گھر کا کرایہ وقت پر جمع کرانے کی تاکید کرتے نظر آتے ہیں۔ خیر بات آئی گئ ہوگی۔ رات کو سنسان سڑک پر جاتے ہوئے انکو اپنی گاڑی کی پچھلی سیٹ پر خاتون بیٹھی نظر آتئ ہیں۔ یہ عزت سے انکو گاڑی سے جانے کا کہتے ہیں کہ آپکی سہیلیاں جا چکی ہیں آپ بھی جائیں۔ یہ خاتون بھی جانے لگتی ہیں ۔ دروازہ کھولے بغیر نکلتی ہیں گاڑی سے کچھ دور چل کر آگے بھی بڑھ جاتی ہیں وہاں سے انکو کوئی غیر مرئی قوت کھینچ کر ہیرو کے پاس لا بٹھاتی ہے۔ اب ہیرو کا بے ہوش ہونا بنتا تھا۔ صبح اٹھا تو سامنا سب سے پہلے اسی بھوتنی سے ہوا۔بھاگا بھوتنی بھاگئ مگر ایک مخصوص فاصلے کے بعد واپس ٹیکسی میں ۔ اب مسلئہ سمجھ آیا یہ خاتون ٹیکسی سے بندھ چکی ہیں۔ کیوں کیسے اسی پر اگلی دس پندرہ قسطیں چلیں گی نا۔ ہیرو کی ٹیکسی میں بھوتنی جو بیٹھتا ہے ٹیکسی میں اسکے رونگھٹے کھڑے ہو جاتے ہیں سر میں درد الٹی آنے لگتی ہے۔ سو ہیرو کا دھندا بند ہونے کو ہے وہ چڑتا ہے اس لڑکی سے جان چھڑانا چاہتا ہے ۔ مگر اب ہوا یہ کہ چونکہ وہ بھوت دیکھ سکتا ہے تو اب مزید بھوت اس سے رابطے کر رہے ہیں۔ اور تو اور اسکو پیسوں کا لالچ بھی دے رہے ہیں۔ ہیرو ہیروئن کا معاملہ جاننے کے ساتھ ساتھ دیگر بھوتوں کے مسلئے حل کیا کرے گا۔
سوائے ٹیکسی سے آبندھنے کے کہانی مکمل طور پر پرانی ہے مگر مزے کا ہیرو پیاری ہیروئن دو قسطیں اکٹھے دیکھ لیں شائد تیسری بھی دیکھوں۔ بس یہ ہیرو کو ڈرنے کی اداکاری کرتے وقت جو پیٹ میں درد والے تاثرات چہرے پر لانے کی عادت ہے یہ پسند نہیں آئی مگر پیارا لڑکا ہو تو اتنا چلتا ہے۔
Desi kimchi ratings ⅘
اب پیارے لڑکے کو دو پوائنٹ نہ دیتی میں؟

Exit mobile version