Desi Kimchi |desi kdrama fans|

Descendants of the sun intro urdu

ڈیسنڈنٹس آف دا سن آج کل ایل ٹی این نامی چینل سے اردو ڈبنگ کے ساتھ بنام تم ہو ہو نشر کیا جا رہا ہے یہ 2016 کا بے حد مشہور کوریائی ڈرامہ ہے اس ڈرامے کی کہانی ایک ڈاکٹر اور ایک فوجی افسر کے گرد گھومتی ہے جو ایک دوسرے سے محبت میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔ لڑکی شروع میں اس وجہ سے محبت سے دستبردار ہو جاتی ہے کہ فوج میں زندگی و موت کا کوئی بھروسہ نہیں ۔ اسکو کچھ وجوہات کہ بنا پر سی زیک ریپبلک نامی ایک ملک میں جا کر رضاکارانہ خدمات انجام دینی پڑتی ہیں جہاں نہایت بدترین زلزلہ آتا ہے ۔ زندگی و موت کو قریب سے دیکھنے کا اسے موقع ملتا ہے۔ فوجی افسر بھی وہیں تعینات ہوتا ہے اور انکا دوبارہ میل ملاپ زندگی و موت کی کشمکش میں پھنسے لوگوں کی اپنی اپنی زمہ داریاں نبھاتے ہوئے مدد کرتے ہوئے بڑھتا ہے۔ کہانی میں ایک اور جوڑا بھی ہے ایک عام سے فوجی افسر پر مر مٹنے والی ایک چنچل آرمی ڈاکٹر نی ۔ ان چاروں کا آپس میں کہانی کے اتار چڑھائو کے ساتھ تعلق بن جاتا ہے آخر تک چاروں ایک دوسرے کی زندگی کا یاد گار حصہ بن جاتے ہیں۔

Exit mobile version