دیسی کے ڈرامہ فینز کی خصوصی صحت آپکی مددگار مرحلے میں خوش آمدید۔۔
اردو میں ہدایات کیلئے اس مراسلے کو پڑھتے جائیں۔۔
For services in english please sabar…
mjhe itni agraizi nahin aati…
اوپا بخار کی علامات اور انکا علاج۔۔
اگر آپ اوپا پہچاننے سے قاصر بیماری میں مبتلا ہیں تو۔۔
یقینا کے ڈرامہ دیکھتے زیادہ وقت نہیں گزرا ہے۔۔
جس اوپا کی شکل آپکو زہن نشین نہیں اسکے زیادہ سے زیادہ ڈرامے دیکھیں۔۔ اگر ڈرامے ڈھنگ کے نہ ملیں ( جیسے اگر آپکو ہیونگ سک نس ہے میری طرح تو ڈھنگ کے ڈرامے نہیں ملیں گے )
تو جو ڈرامہ پسند ہو اسی کے پس پردہ مناظر یو ٹیوب پر ڈھونڈ لیں ڈھیر ساری چندی آنکھوں میں کم از کم دو چندی آنکھوں کی پہچان ہو جائے گئ۔۔
اگر ایک ہی وقت میں کئی اوپا پسند آرہے۔۔
تو پریشان ہرگز نہ ہوں یہ کے ڈرامہ نشے کی پہلی قسم ہے اس سے نجات تو ممکن نہیں مگر آپ قابو پا سکتی ہیں تھوڑی سی احتیاط کر کے۔۔
جو جو اوپا پسند انکے وال پیپرز اکٹھے کریں۔ انکے پرستاری صفحے پسند کریں انسٹا گرام پر پیروی کریں زیادہ سے زیادہ یو ٹیوب پر انکی ویڈیوز سرچ کریں آپکی بے چین طبیعت کو آرام آجائے گا۔۔
بہت سارے اوپا کے ساتھ ایک مخصوص اوپا بہت پسند آجائے۔۔ اٹھتے بیٹھتے اسکی تصویر نگاہوں میں گھومے اسکے بور ترین ڈرامے جیسے ہیلر ( معزرت) تھوڑا زاتیات پر حملہ ہو گیا۔۔ دیکھ چکی ہوں۔۔ دیگر اوپا کے خلاف بات سن سکتی ہوں مگر ایک اوپا کے خلاف ایک لفظ سننا گوارا نہ ہوں۔۔
کسی دوسری فین سے اس بات پر لڑائی ہو جاتی ہو کہ اوپا پر بری نظر کیوں ڈالی تو جناب یہ کے ڈرامہ بخار کی آخری اسٹیج ہے اسکے بعد آپ کہنے سننے سے عاری صرف اوپا کے خواب میں مگن ہو جاتی ہیں اوپا کے خواب تک بھی دیکھ ڈالتی ہیں۔۔ ایسا کوئی بھی مریض ہو آپکے گرد تو اسکے ساتھ محبت سے پیش آئیں۔۔ تحمل سے انکا فین ڈم برداشت کریں اگر کسی گروہ میں وہ قصدا سو سو تصویریں بھی کسی ایک اداکار کی شئیر کریں تو خندہ پیشانی سے برداشت کریں ان سے عبرت پکڑ کر اپنے اپنے فین ڈم کی علامات دیکھیں اور خود کو ابھی ہی قابو کریں ورنہ معاملات ہاتھوں سے نکل جائیں گے۔۔ ایسی ہی اگر کوئی مریضہ پڑھ رہی تو آپ مایوس نہ ہوں۔۔ خدا سے اچھی امید رکھیں۔۔ ایسے مریض اوپا کے ملٹری انلسٹ منٹ میں نام آجانے پر ہوش میں آجاتے ہیں ۔۔ تو امید کیجئے جلد ہی آپکے اوپا ملٹری چلے جائیں گے
پھر بخار کی شدت دم توڑ دے گی اگر پھر بھی افاقہ نہ ہو تو اپنے حق میں دعا کریں۔ دعا سب سے اچھی چیز ہے خداآپ سب کو تعمیری فین ڈم دےآمین۔