Priest
یہ ہے 2018 کا ڈرامہ۔ سچی بات کئی بار سامنے آیا نہیں دیکھا کیو نکہ ہیرو ہیروئن قطعی انجان ۔ خیر پرسوں جب کچھ نہ ملا تو دیکھنے بیٹھی چار اقساط دیکھ لیں ۔ اور مزید دیکھنے کا ارادہ ہے۔
کہانی شروع ہوتی ہے ایک عدد بچے سے جسکی ماں کو دورہ پڑا ہے عجیب حرکتیں کر رہی ہیں باپ نے ڈاکٹر بلا رکھے ہیں مگر بچہ جانتا ہے اسکی ماں کسی جھپیٹے میں آچکی ہے گرجا جاکر پادری کو بلا کر لاتا ہے۔ اتنے میں ماں دوسری منزل سے کود کر اسکے سامنے تڑپنے لگتی ہے۔ کبھی ماں کبھی کوئی عجیب غیر مرئی مخلوق۔ اور پھر سب ختم۔بات کو بیس سال گزر گئے
اگلے منظر میں ایک عدد بچے کو اسپتال لایا گیا ہے۔ ہیروئن جگرے والی ڈاکٹر ہے۔ بچہ شدید زخمی ہے۔ کسی پادری کے ساتھ کھیل رہا تھا۔ اندازہ ہے اس نے زخمی کیا ہے۔ پادری حراست میں ہے۔ بچےکی غیر معمولی طور پر خراب حالت کے باعث بنا پروٹوکول میں پڑے دیگر ڈاکٹروں کی ہچکچاہٹ کے باوجود ہیروئن نے بچے کا آپریشن کیا اور ۔۔۔ بچہ مر گیا۔
افسوس۔ یہ خبر سنانے باہر آئی پتہ چلا بچہ تو وی وی آئی پی ہے سابق صدر کا پوتا ہے اور ابھی کھل کر خبر سنائی بھی نہ تھی بچہ زندہ ہو بیٹھا۔ اس بات پر ہیروئن کو خوب شاباشیاں ملیں۔ ہیروئن کو بچے سے انسیت محسوس ہوئی اور خیال بھی آیا کہ بچے کے کچھ زخم تو پرانے ہیں۔ جاکر معاملہ اسکی ماں کے سامنے رکھا ماں نے ڈانٹ کر چپ کرادیا۔
ایک پادری بچے پر تشدد کرتا ہے اس بات پر گرجا میں خاصی تشویش پھیلی ہے۔ ایک ادھیڑ عمر پادری اور ایک نوجوان پادری جو وہی بچہ ہے جسکی ماں پر جھپیٹا تھا اب معاملے کی تحقیقات کرتے ہیں۔
پادری بتاتا ہے کسی بد روح کا کہ وہ اس بچے میں ہے۔ پادری خود کشی کر لیتا ہے۔ یہ دونوں بچے کا اتارا کرنے اسپتال جاتے ہیں بچے کو ہیروئن نفسیات دان کو دکھا رہی ہے اس بچے پر غیر معمولی توجہ ہے اسکی۔ پادری اتارا کر رہے ہوتے ہیں یہ بیچ میں دخل اندازی کرتی ہے اور اس ساری کہانی میں ٹانگ اڑا کر پھنستی جا رہی ہے۔
ہیروئن کے والدین نہیں ہیں اور وہ خدا کو بھی نہیں مانتی لیکن ڈاکٹر کیسے بن گئ؟ یہ بات ابھی کھلی نہیں ہے۔
چار قسطوں میں اس بدروح نے نچا کے رکھ دیا ہے کبھی بچے میں گم ہو جاتی ہے کبھی نکل کر ہیروئن کی کولیگ میں آخری قسط میں ہیرو ہیروئن کی کولیگ کے تحت الشعور میں جا کر اس بد روح کو پکڑنے لگتا ہے کہ ہیروئن اسکے لاشعور میں دلہن کے روپ میں آجاتی ہے۔
ہیرو کا دل کھنچ رہا ہے ہیروئن کی طرف اور ہیروئن نا چاہتے بھی اس گربڑ گھوٹالے کا حصہ بن گئ ہے۔ گرجاگھر کی پوری ٹیم ہے جو اتارا کرنے میں ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں۔
ایک چیز عجیب لگی مجھے۔ اگر کوئی عیسائی ہیں اس پیج پر تو بتائیں۔ اتارا کرتے ہوئے بارہا انہوں نے تسلے میں پانی ڈال کر ہیرو اور جس لڑکی پر آسیب تھا اسکے پائوں ڈبوئے ساتھ ہی کراس ( صلیب) بھی اس میں رکھ دی۔ صلیب تو مقدس ہوتئ ہے نا اسکو پائوں میں یوں ڈالنا بے ادبئ نہیں؟
ابھی تک ڈرامہ دلچسپ ہے مکمل ریویو ختم کرنے کے بعد دوں گی۔
Desi kimchi ratings: 4/5
یہ ہیروئن کون ہے بھئ؟ ہیرو تو پہچان لیا۔