Desi Kimchi |desi kdrama fans|

Doctor G Indian movie urdu review

Dr G
اس فلم کا جب اشتہار دیکھا تھا تب ہی فیصلہ کیا تھا اسکو دیکھنا ہے۔ ڈھیر سارے ممی ڈیڈی ہیرو ہیروئن بالی ووڈ کے ایک طرف اور آیوشمان کھرانہ اور دوسرا راج کمار رائو۔ نا شکل و صورت میں کوئی غیر معمولی نا جسامت میں مگر انکی فلم ہوگی الگ۔ مختلف اور چونکا دینے والی۔ اور میں نے اسی تجسس میں دیکھی ہے آج ڈاکٹر جی۔ آجکا تبصرہ تھوڑا سا مختلف ہوگا۔
کہانی ہے ایک میڈیکل کے طالب علم کی جسے آرتھو کی سیٹ نہیں مل سکی اس وجہ سے کہ پڑھائی کے دوران ایک عدد محبوبہ تھیں انکی جن کے اپنے گریڈز دن بہ دن بہتر ہو تے گئے اور انکے اپنی محبوبہ کے پیچھے گریڈ ہوئے برباد۔ اور موصوفہ نے ایک عد داچھا دوست بنایا اور ان سے تعلق ختم کرلیا۔ اب یہ دکھی ہیں اور انکو مل رہی ہے گائنی کی نشست۔ گائنا کالوجسٹ وہ بھی مرد؟؟؟ عجیب بات اب ہوا اسکے ساتھ ہر طرح کا تجربہ۔ اتنی ساری لڑکیوں کے بیچ رہنا پڑا کچھ سے پنگے ہوئے کچھ سے دوستی ایک چیز ان لڑکیوں نے اس لڑکے کی ختم کر دی۔ وہ تھی انا۔ اس لڑکے کی انا۔ یہاں ملی اسے ایک اور لڑکی فاطمہ جس کے ساتھ مزہب وزہب کا سب فرق چھوڑ کر انکا دل کیا تعلق بنانے کا۔ انکی والدہ نہایت ذمہ دار چنچل سی خاتون ہیں جو نئے زمانے کے ساتھ چلنے کی کوشش کرتی ہیں۔ایک دوست ہے جو انکو ہر معاملے میں اپنی طرف سے بہترین مشورہ دیتا ہے ایک کزن ہے جو کہ ان سے عمر میں کافی بڑا ہے ڈاکٹر ہے جسے دیکھ کر انکو خود ڈاکٹر بننے کا شوق ہوا اور اس ڈاکٹر کی ہے ایک عدد بمشکل اٹھارہ بلکہ شائد اس سے بھی کم عمر محبوبہ۔ یہ کہانی کا اہم کردار ہیں انہوں نے ہیرو کو انسان بنادیا کیسے؟
کہانی سے اسباق
امیوں کیلئے۔
اپنی زندگی کو اپنی اولاد پر وار دینے والی خواتین کو دنیا سے سب ملتا ہے داد و تحسین ستائش مگر کیا کبھی سوچا کہ اس ایک پوری زندگی کو جینے والی اس عورت کو کیا ملا؟ کوئی ایک پل کی خوشی؟
لڑکیوں کیلئے
چاہے کتنا بھئ اچھا دوست بنا لو تم دوست سمجھو مگر لڑکا کبھی دوست نہیں سمجھ سکتا یہ اس کے بس میں ہی نہیں۔
لڑکوں کیلئے
انسان ایک مخلوق کا نام ہے جس میں مرد بھی ہوتے ہیں اور عورتیں بھی۔ اس مخلوق کو اللہ نے زمین پر رہنے کیلیئے بنایا ہے۔ تو جب آسمان میں اڑتا محسوس کرو تو جان لو عورتیں زمین پر ہی پائی جاتی ہیں خود ہی زمین پر پہنچ جائو گے آسانی سے۔
ذاتی رائے۔
مزاق ایک طرف مگر یہ فلم برصغیر پاک و ہند کے مردانہ سوچ والے معاشرتی نظام پر ایک طمانچہ ہے۔ سوچ کے حیرت ہوتی ہے ایک لڑکا ایک مرد جو چاروں طرف سے خواتین میں گھرا ہوتا ہے چاہے ماں ہو بہن ہو راہ چلتی خاتون ہو محبوبہ ہو کوئی بھی اسکے لیئے خواتین مریخ کے سیارے کی مخلوق جتنی انجان مخلوق ہیں کیوں ؟؟؟ پہلے منظر سے آخری منظر تک جس طرح ہیرو ایک خالص روائتی مرد سے ایک خیال رکھنے والا سمجھدار ذمہ دار مرد میں ڈھلا اسکے تجربات اسکے احساسات کو کیسے بدلتے گئے یقینا بہترین عکاسی کی گئ ہے۔ ایک ایسے انسان سے جسے لڑکیوں کی بات سمجھ نہیں آتی سے ہیرو ایسا لڑکا بنا جس نے ایک انجان لڑکی کیلئے اپنا کیئرئر دائو پر لگایا اپنی سر دھڑ کی بازی لگا دی اور سیکھا کہ جس طرح زمین پر آپکو درخت پودے بلیاں کتے نظر آتے ہیں اسی طرح اسے اپنے جیسی مگر تھوڑی سی مختلف ایک اور مخلوق بھی چلتی پھرتی کھاتی پیتی اپنے کام کرتی نظر آسکتی ہے۔اور اس مخلوق کو نام دیا گیا ہے عورت۔
کیونکہ زمین کسی کے باپ کی جاگیر نہیں۔
Desi kimchi ratings : 5/5
ہو سکے تو سب مردوزن دیکھیں اسے مزا آئے گا۔۔

Exit mobile version