2023 کے ڈراموں میں اب تک کا ٹھنڈا ترین ڈرامہ۔۔ Doona.اف اتنی ٹھنڈ کہ دیکھتے دانت بجیں۔ سوزی بے کو دیکھتے۔ باجی گرم چھوڑ کپڑے ہی پہننے پر ذیادہ یقین نہیں رکھتی ہیں اور جاڑا ایسا کہ ہر دوسرے منظر میں برفباری ہے ہیرو چھے چیزیں لپیٹ کر گھر سے نکلتا ہے واپس آتا ہے ڈیوڑھی میں یہ باجی بنا موزے باہر بیٹھی برفباری سینک رہی ہوتی ہیں۔ سب سے مزاحیہ منظر وہ والا لگا جب ہیرو اسپتال میں انکے لیئے گرم موزے لاتا ہے اور باجی کراپ ٹاپ پہنے لیٹی ہوتی ہیں۔ ڈرامے کی پہلی قسط ہی دیکھی دوسری کی ابھی تک نوبت نہیں آئی۔ ٹھنڈئ ہی اتنی ہے قسط۔۔کہانی کا مزاحیہ تبصرہ کیا دوں جب کہانی شروع ہی نہیں ہوئی کوئی بس۔ ایک عدد لڑکا نئے گھر آیا ہے سگھڑ بی بیوں کی طرح گھر بسا رہا ہے سجا رہا ہے اور اسکی ہمسائی پڑوسن ہے یہ سوزی بے جنکا نام ڈونا یے۔ بس نام ہی مزے کا ہے۔ یہ گمنام گلوکارہ بن چکی ہیں معروف کے پاپ آئیڈل سے اور ہیرو کے گرد سخت سردی میں کم کپڑوں میں منڈلا رہی ہیں بس۔ اسکو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کوریا میں ہڈیوں میں ٹھنڈ صرف لڑکوں کیلئے اترتی ہے۔کوریا میں لڑکے بے حد شریف ہیں ( پہلی قسط ہے نا)کورین پاپ آئیڈلز اگر اپنی شہرت ختم ہونے سے پہلےخود کشی نہ کریں تو اپنے پڑوسیوں کو خودکشی کے دہانے پر لاکھڑا کرسکتے ہیں۔۔نیٹ فلیکس والے کے ڈراموں کا بھٹہ بٹھا رہے ہیں سچی۔ جانےیہ پلیٹ فارم کہاں سے ایسے روندو تھکے بور پلاٹ اٹھا لاتا ہے کہ کورین ڈراموں کا رومان اور کہانی جس کے ہم گرویدہ ہیں وہی نیٹ فلیکس میں مفقود ہے۔ میرا سنجیدگی سے کورین ڈرامہ لکھاری ہدایت کاروں کو مشورہ ہے ٹی وی این، کے بی ایس ، ایس بی ایس وغیرہ تک ہی خود کو محدود رکھیں پلیز نیٹ فلیکس ہی منحوس ہے سچی