Desi Kimchi |desi kdrama fans|

How Millennials Are Disrupting Duty After School Kdrama 2023 Urdu Review

Duty After school
یہ ڈرامہ دیکھا نان اسٹاپ دیکھا اور خیال آیا ایسا ہی کچھ تو ہم سب کے ساتھ بھی ہوا ہے۔ آخر کب تک اسکول کے بچوں کے ساتھ دھوکا دہی کی جاتی رہے گی۔ ان معصوموں کے معصوم جزبات کے ساتھ کھیلا جاتا رہے گا۔
کہانی شروع ہوتی ہے غباروں سے۔ ہاں واقعی بڑے بڑے غباروں سے جو کوریا میں 2023 کے اوائل میں آسمان پر نمودار ہوئے ہیں۔ یہ غبارے کیا ہیں کیوں ہیں نہیں پتہ مگر گول رنگین ستاروں سے دمکتے۔۔۔ ہیں پیارے۔دنیا حیران ہے کہ یہ غبارے کیوں کر آئے ہمارے سروں پر سو انکو پھاڑنے کیلئے میزائل داغے گئے اور ہوا کیا یہ غبارے دو حصوں میں تقسیم ہو کر دگنے ہوگئے۔ سو انکو چھوڑا گیا انکے حال پر۔پھر ہوا یہ کہ ہائی اسکول کے بچوں کے جزبات سے کھیلا گیا۔سی سیٹ کا امتحان جو جو بچہ دے گا اسے زبردستی فوجی تربیت دی جائے گی۔ تربیت حاصل کرنے والے طلباء کو ٹھیک ٹھاک فائدہ پہنچے گا انکو مفت میں بندر بانٹ قسم کے مارکس ملیں گے اگر انہوں نے صحیح طرح تربیت حاصل کرلی۔انسان فطرتا لالچی ہے سو بچوں نے جھٹ پٹ حامی بھرلی۔ اب انکو اسکول کی سب کلاسیں لینے کے بعد فوجی تربیت بھی حاصل کرنی ہے۔ ان کمینے بچوں نے وہ وہ کمینگیاں مچائی ہیں کہ دل کرر ہا تھا انکو اٹھا اٹھا کر خلائئ مخلوق کے منہ میں ڈال دوں ۔خیر۔ ہوا کچھ یوں کہ ایک غبارہ آن گرا زمین پر۔ یہ غبارہ نامعلوم وجوہ کی بنا پر آکٹوپس بن گیا گر کر اور نگلا بھی کلاس کے اول آنے والے طالب علم کو۔ بس اب ہے طبل جنگ بچ چکا۔ ان خلائی مخلوقوں کو مار بھگانا ہے اور وہ بھی ہائی اسکولرز کے ذریعے
کہانی سے سبق ملتے ہیں
لائق طلباء کیلئے
غباروں سے دوررہو کوئی غبارہ پھٹ کر زمین پر آگرے تو اس سے ٹیک لگا کر کھڑے نہ ہو۔ یہ آکٹوپس بھی لائق بچوں سے جلتا ہے اور انکو کھا جاتا ہے۔گر آپ کلاس میں ہمیشہ دوئم آتے ہیں تو اول آنے والے کے آکٹوپس کے ڈکار جانے کا انتظار کریں خود بخود اول آجائیں گے
کمینے طلباء کیلئے
یہ دنیا تم لوگوں کے لیئے ہے۔پھر چاہے تم کمینے پن کر کے دوسروں کو خلائی مخلوق کے آگے پھینکو یا دوسروں کو اپنی ڈھال بنا کر پھرو بچ جائوگے۔ ہاں لائق طلباء کو دھمکانا فائدہ مند رہتا ہے وہ آپکو بچانے آتے ہیں
شرارتی طلباء کیلئے۔
ہر پیاری مخلوق کے ساتھ بھی وہی سلوک کرو جو تم انسانوں کے ساتھ کرتے ہو۔زندگئ میں پہلی بار پیارا سمجھ کر انہوں نے خلائی مخلوق کو ہی چمکارا اور مرتے مرتے بچے
اساتذہ کیلئے
مانا بچوں سے پیار ہے مگر ان بچوں کے اپنے ماں باپ بھی ہیں خود کو انکا ابا اماں سمجھنے کی غلطی مت کرو۔ بچے ہاتھ پکڑ کر روک رہے تھے مگر یہ آکٹوپس کا تر نوالہ بن کے رہیں۔
منتظمین کیلئے
جتنے فوجی ان بچوں کو بچانے میں مرے تاکہ ان بچوں کو نیم فوجی بنایا جا سکے اسکی بجائے ان بچوں کو خود پیش کرتے لنچ ڈنر کیلئے تو کوریا کے 80 فیصد فوجئ بچ جاتے۔
نیم فوجی بچوں کیلئے
کم بختو تم لوگوں کو بچانے کی تربیت دی گئ ہےالٹا تم سب منحوسوں کو بچانے میں تربیت یافتہ فوجی کتے کی موت مر رہے۔ جتنا کمینہ پن ان بچوں نے مچایا بات نہ سن کے احتجاج کر کرکے اور بیچ میدان میں آکر ہلہ مچانے کے ہر بچے کے آکٹوپس کے منہ میں جانے کا منظر دیکھ کر پہلا خیال یہی آتا تھاصحیح ہے کچھ شر پسند کم ہوئے
لڑکیوں کیلئے
کسی بھئ قسم کی ہنگامی صورتحال میں چاہے ذومبی حملہ کریں یا خلائی مخلوق کوئی سیریل کلر ہو یا کوئی وبائئ مرض لڑکی بنو۔سب تمہیں بچانے میں مرتے رہیں گے تم آرام سے آخری قسط تک فوٹیج کھائو۔مشہور ہوجائو۔ ٹرو بیوٹئ ، آل آف اس آر ڈیڈاور ویک ہیرو کلاس ون کے ہائی اسکولرز اس میں جابجا دیکھ کر یہی خیال آیا کہ ایک ہی اسکول ہے کوریا میں ہر ڈرامے میں نام بدل دیا جاتا ہے بس۔
لڑکوں کیلئے۔
کسی بھی ہنگامی صورتحال میں لڑکیوں سے دور رہو۔ منحوس لڑکیاں خود تو سوائے چیخیں مارنے کے کچھ نہیں کرتیں الٹا تم لوگ انکو بچانے کے چکر میں جان گنواتے رہے۔ سب سے ذیادہ غصہ تو تب آیا جب لڑکے کی گردن آکٹوپس نے پکڑ لی اگلے کا دم گھٹ رہا ساتھی موصوفہ چیخیں مارتی رہیں اسکو بازو سے پکڑ کر کھینچ لیامطلب اتنی عقل نہیں کہ گردن کھنچ رہی ہے لمبی ہوجائے گی اچھا بھلا لڑکا زرافہ بن جائے گا مگر نہیں چیخیں مارتی رہیں بس۔ دوسری باجی گھٹنے میں خراش آئی تو لڑکے کی سواری کرکے گھاٹی سے عارضی سرائے تک پہنچیں۔لڑکا نہ ہوگیا گدھا ہوگیا۔ لڑکوں پر اتنے ظلم ہوئے ہیں اس ڈرامے میں کہ میں نے فیصلہ کیا ہے کبھی کسی ڈرامے میں لڑکے کا کردار ملا بھی تو میں نے نہیں کرنا۔ویسے لڑکے کا کردار کوئئ احمق ہی دے گا مجھے۔
خیر
فوجی افسر کیلئے
فوجی اصول توڑو۔بار بار توڑو۔ کورٹ مارشل ہونے لگے گا تو قربانی دے لینا۔ موصوف نے پورا ڈرامہ ایسے سنبھالاہر مشکل صورتحال کو کہ مجھے شک گزرا جس طرح یہ ان سب کو پکڑ پکڑ کرآکٹوپسوں کی شکل والی خلائی مخلوق کے جھنڈ میں لیکر جاتا رہا ہے یقینا یہ بھی انکا ساتھی ہی ہے۔
آکٹوپسوں کیلئے۔
انسان کمینے ہیں۔ بچ کر رہو ان سے۔جس جس طرح ان بےچاروں کو تباہ و برباد کرتے رہے ہیں یہ مخلوق جانے کس مجبوری میں دنیا میں آئی ہوگی بھوکی ہوگی چھے ارب لوگوں میں سے کچھ کھالے گی تو کیا بگڑ جائے گا؟ خیر انکو عقل ہو تو باقی غبارے لیکر دوسرے کسی سیارے کا رخ کریں مریخ ہی چلے جائیں سنا ہے زمین جیسا ہے کافی حد تک مگر پرامن ہے وہاں انسان جو نہیں
ذاتی رائے
بہت مزے کا ڈرامہ ہے۔ دیکھ لو۔ میری طرف سے اجازت ہے ویسے بھی میں تم لوگوں پر پابندیاں لگاتی ہی نہیں ہوں۔ جو مرضی آئے دیکھو۔ بس روزے کے دوران نہ دیکھنا روزے مکمل اور اچھے رکھو اللہ قبول کرے تم سب کی عبادتیں اور نیک راہ بھی دکھائے۔
ہاں اس ڈرامے میں تم لوگوں کے خیال میں کون ہیرو کون ہیروئن ہے بتانا مجھے ؟ مجھے تو پتہ نہیں لگا 🤣
Desi kimchi ratings : 5.5/5
ہائے بہت پیارے لڑکے ہیں اسمیں۔

Exit mobile version