Site icon Desi Kimchi |desi kdrama fans|

“Dynamite kiss and its uncanny resemblance with popular Kdramas,Honest Review 2025 Desi Kimchi Ratings & Tropes”

یہ دیکھا دو اقساط ایک ساتھ ۔دیکھ کر حسب معمول دو چار ڈرامے اکٹھے یاد آگئے کمنٹس میں بتانا کہانی سن کے کہ تم لوگوں کو کون کونسے ڈرامے یاد آئے۔
کہانی پر آتے ہیں۔
ایک عدد اٹھائیس تیس سال کی لڑکی کی کہانی ہے جس نے سرکاری نوکری کیلئے امتحان پاس کرنا ہےاور وہ مسلسل کئی سالوں سے ناکام ہے نہ نوکری ہے نا چھوکرا اسکے سابق محبوب نے کافی بےعزت کرکے اس سے تعلق توڑا اسکا بس نہیں کچا چبا لے اسے ۔ اسکی چھوٹی بہن کی شادی ہونے والی ہے اور اس نے عین اپنی شادی کے دنوں کیلئے اسکا جیجو جزیرے پر سیر و تفریح کا ایک منصوبہ بنا کے دیا اسے بمہ مکمل خرچ وہ چار دن کیلئے جیجو جزیرے پر جائے تاکہ بہن کی شادی میں شریک نہ ہوسکے۔وجہ، بہن نے اپنے سسرال میں اپنی بڑی نکمی بے روزگار بہن کے بارے میں کہہ رکھا تھا کہ وہ امریکہ میں نوکری کرتی ہے۔ بیوہ ماں اسے لتاڑتی ہے مگر ہیروئن بڑے پن کا مظاہرہ کرتے بہن سے ٹکٹ لیکر جیجو آئی لینڈ چلی جاتی ہے۔
ہیرو ایک کنسلٹنٹ کمپنی چلاتا ہے ایک بڑے معاہدے کیلئے کمپنی کا مالک اپنی پسند کا بندہ نوکری پر رکھنے کو کہتا ہے وہ بندہ ہیروئن کا ایکس ہی ہے اب ہیرو اس بندے کے پیچھے جیجو جزیرے پر آئے ہیں۔ ہیروئن آ تو گئ ہے مگر اکیلے گھومتے پھرتے تھک بھی رہی بور بھی ہو رہی اسے اپنی سابقہ ہم جماعت راہ چلتے ملی جسکا موجودہ دوست وہی ایکس ہے ساتھ ہیرو سے ہیروئن کی مڈبھیڑ ہوتی ہے ہیروئن سمجھتی ہیرو خود کشی کرنے لگا ہے اسے بچانے کی کوشش کرتی ہے دونوں ٹکرا کر گرتے ہیں ہیرو کو چوٹ لگ جاتی۔ ہیروئن بیہوش ۔ اب اسپتال لیکر گیا اسے وہاں اپنا بل بھی ہیروئن پر چھوڑ کر بھاگ گیا ہیروئن غصے میں ہوتی ہے اگلے دن ہیرو ملتا ہے اس سے پیسوں کی واپسی کا تقاضا کرتی ہے تب ہی سابقہ ہم جماعت اپنے محبوب دوست کے ہمراہ آجاتی ہے دونوں ایکدم اپنے اپنے مفاد کیلئے محبوب محبوبہ بننے کا ناٹک کرتے ہیں۔
دوسری جانب ہیروئن کی بہن بہنوئی فراڈ کرکے بھاگ چکے ہیں ماں کو دل کا دورہ پڑا اور ایک عدد ہیروئن کا دوست پڑوسی ہے جس کا چھے سال کا بیٹا ہے
یہ معلومات یوں دی کہ اب ہیروئن ہیرو کے ساتھ دوستی کرچکی ہے وقت گزار چکی ہے اور ماں کی بیماری کا سن کر بنا بتائے بھاگ کے واپس آچکی ہے یہاں آکر اسکے لیئے پیسوں کا انتظام مشکل ہے وہ ایک نوکری کیلئے درخواست دیتی ہے جسکی شرائط میں شادی شدہ ہونا بچے کی ماں ہونا شامل ہے اور یہاں وہی غیر ضروری کردار اپنے بچے کےساتھ ہیروئن کو نظر آتا ہے اور وہ اس بچے کی ماں بن کر نوکری حاصل کرنے کا ارادہ کرتی ہے۔
انٹرویو میں ملتا ہے اسے اپنا نیا محبوب۔ جو ناگزیر وجوہات کی بنا پر اپنی کمپنی چھوڑ کر باپ کا کاروبار سنبھال رہا ہے۔
مجھے سب سے پہلے تو مماثلت لو اسٹرک ان دا سٹی کی آئی ، دوسری مائی سیکرٹ رومانس کی، کہانی تو بالکل ان دونوں کاگڑبڑ گھوٹالا ہے۔ پھر ،امیر اچھا لڑکا غریب محنتی لڑکی پر پہلے ہی دو درجن سے زائد کے ڈرامہ موجود ہیں،پھر ورک پلیس پر ہیرو ہیروئن کی آپس کی چپقلش، پھر ہیروئن پر غموں کے پہاڑوں کا ٹوٹنا ہیرو کا غلط فہمی میں مبتلا ہونا سب مصالحوں کا تڑکا نئے ہیرو ہیروئن

Jang Ki Yong, Ahn Eun Jin)

ہیں اور سچ پوچھیں یہ والی ہیروئن پہلی دفعہ پیاری لگی اس ڈرامے میں ورنہ موٹی بھی لگتی تھی اور چھوٹے بال ذرا نہیں جچتے اس پر۔
مگر دونوں آئے پیارے۔ ایسا متنجن اگر پیاری صورتوں کے ساتھ پیش کیا جائے تو بندہ دیکھ ہی لیتا ہے۔ کبھی میں کبھی

تم ہی دیکھ لو کہانی میں ککھ کچھ دم نہیں تھا مگر کیسا ہٹ ہوا۔


صرف ہیرو ہیروئن کی وجہ سے دیئے ورنہ بنتا تو یہ تھا کہ ایک نمبر ہی دیتی۔ 2025 میں کے ڈراموں پر کیا آفت آئی ہے ایک سے ایک تھکڑ بنارہے۔

KdramaReview

> » Home » Korean drama first episode review in urdu » “Dynamite kiss and its uncanny resemblance with popular Kdramas,Honest Review 2025 Desi Kimchi Ratings & Tropes”

“آپ کو یہ کہانی کس ڈرامے کی یاد دلاتی ہے؟”

Exit mobile version