یہ ڈرامہ دیکھنا تھا بڑا دل تھا دیکھا تو 6 قسطیں آچکی تھیں۔مطلب واہ ایسی بے خبری رہی۔ خیر دیکھنا شروع کیا۔۔ دیکھتی گئ دیکھتی چلی گئ چار قسطیں دیکھ لیں۔ اور اب چھوٹا ہے تو چھوٹا ہی رہے۔ مطلب اخیر حد ہے۔۔ کہانی ہے جی ایک عدد خانسامے کی جو ایک دن بیٹھے بٹھائے پکاتے پکاتے خود بھننا شروع ہوگیا۔ رونا شروع کردیا سلاد سالن سب میں آنسو ٹپکا دیئے چکراتا پھرا۔ اور بس۔ اب انکی دکھ بھری داستان شروع ہوئی کہ جب کسی اہم موقع پر یہ کچھ کرنے لگیں گے الٹ جزبہ ان پر حاوی ہوگا یعنی جہاں ہنسنا ہوگا وہاں پھوٹ پھوٹ کر رو دیں گے تسلی دلاسے کے مقام پر ہنس ہنس کر پاگل ہوں گے اور آپ حیران ہوں گے یہ اس بات پر حیران کیوں نہیں ہوتے تو اسکی وجہ ہے ان انکل ( پتہ نہیں اس بے چارے کی انکل والی لک کیوں آتی ہے)ہاں تو ان انکل کو پتہ ہے انکے ساتھ ایسا کیوں ہوتا۔ وجہ ہے انکے جزبات بنا تاروں کے بھی اپنی بہن سے جڑے ہوتے تھے۔ بہن روتی تھی یہ روتے تھے بہن خوش ہوتی یہ خوش ہوجاتے اور وہ بہن انکی غلطی کی وجہ سے کھو گئ اور مر گئ یہ سب انہوں نے محسوس کیا تھا مگر اب دوبارہ محسوس کر رہے تو گمان غالب ہے بہن ذندہ ہے اور ہیروئن ہی بہن ہے مگر نہیں ذرا ٹھہریئے۔نہایت اول جلول پلک متنی ( جو ہر وقت روتی رہے) جزباتی خرافاتی شخصیت کی جیسے کہ ہر کے ہیروئن ہوتی ہے یہ موصوفہ ہیں۔ ٹکریں انہیں انکو سمجھیں اپنا تعاقب کار لڑیں ذلیل بھی کروایا محلے بھر میں۔ ہوا یوں کہ موصوف اپنے عجیب و غریب برتائو کے سبب ذلیل و خوار ہوئے اور اپنا ریستوران کھولنے جا بسے ہیروئن کے آبائی گھر کے علاقے میں عین ہیروئن کے ریستوران کے سامنے والے ریستوران میں۔ اب ہیروئن کا حال سنو۔ موصوفہ کو انکا اپنا ہی کولیگ سٹالکتا تھا۔ اور یہ اتنی بڑی ہیروئن ہیں کہ اسکو پہلی فرصت میں قتل کیا اور فریج میں چھپا دیا۔ فریج ہیرو اپنے ریستوران لے گیا۔ کیا ہیروئن کا بھانڈا پھوٹ جائے گا؟کیا ہیروئن واقعی قاتلہ ہے؟ کیا سائیڈ ہیرو مر گیا؟ کیا ہیرو صبح ناشتے کیلئے فریج سے انڈا نکالنے جائے گا؟کیا ہیروئن واقعی ہیرو کی بہن ہے ؟ ان سب کا جواب ہے نہیں۔ کیونکہ اگلوں نے 16 قسطیں پوری کرنی ہیں مزاق تھوڑی۔ اب میرا تجزیہ سنو ۔۔ نہایت مریل کیچوے کچھوے اور گھونگھے کی رفتار سے ڈرامہ چل رہا ہے۔ مطلب آگے کر کر کے قسطیں دیکھیں اور چار قسطوں میں پوری کہانی نمٹ بھی گئ مگر ڈرامہ چلے جا رہا ہے اب آگے نیا یہ ہی کچھ ڈال سکتے کہ اچانک ہیرو پر آسیب حملہ کردے اور وہ چاند پر پانی تلاش کرنے والے مشن کا حصہ بنے اور ہیروئن اسی راکٹ میں پولیس سے چھپنے کو فیول ٹینک میں جا چھپے ۔اسے بچانے کو راکٹ لانچ ہونے پر ہیرو کو ہیرو پن دکھاتے ہوئے پورے ہوش و حواس والی ہیروئن کو Piggy back رائڈ دینی پڑے۔ اگرسچوایشن یہ نہیں ڈالی تو کہانی وہی ہے جو آپ سمجھ گئےSpoiler alertہیروئن ہیرو کی بہن نہیں ہے ہیرو اپنی بہن کے جزبات سنتا ہی نہیں تھا ہمیشہ سے وہ ہیروئن کے جزبات تھے ہیروئن ہیرو کی بہن کے ساتھ گھومتی پھرتی تھی سو اسے لگتا تھا کہ بہن کے جزبات پڑھ لیتا یے وہ۔ ہیرو کی بہن لگتا یے پولیس والی ہے مگر نہیں اصل میں وہ اسی سائیڈ ہیرو جسکو ہیروئن نے فریج میں بند کر دیا تھا اور ہیرو نے فریج چالو کردیا تھا اور سائیڈ ہیرو دانت بجاتا تڑپ کر ٹھٹھرکر جاگا اور فریج سے باہر نکل آیا تھا اسی کو پوچھنے آنے والے جھنڈولے بالوں والی لڑکی جو سائیڈ ہیرو کی بڑی بہن ہے مگر دراصل اسی علاقے میں کسی خاص مقصد سے آئی ہے تو یقینا وہی ہیرو کی اصل بہن نکلے گی۔ اور اگر نہیں بھی نکلی میری پیشن گوئی غلط ثابت ہوگئ تو تم لوگ کونسا میرا کچھ اکھاڑ لو گے۔