Site icon Desi Kimchi |desi kdrama fans|

“Ek Din Movie Review – Sai Pallavi & Junaid Khan’s Heartwarming Story”

ایک دن
ٹھنڈی میٹھی سی آئسکریم جیسی فلم جسے میں نے بہت دلچسپی سے دیکھا( 2×) پر حسب عادت مگر کچھ جگہوں پر سائی پلاوی کی وجہ سے 1×کرکے دوبارہ پیچھے کرکے بھی۔
کہانی ہے ایک آئی ٹی کمپنی کے آئی ٹئ ڈیپارٹمنٹ میں کام کرنے ایک عام سے لڑکے کی۔ جو نا بہت متاثر کن شخصیت رکھتا ہے نہ لڑکیوں میں بہت مشہور ہے کچھ کچھ سادہ سا ممی ڈیڈی سا لڑکا۔ ایسا لڑکا جو آپکے گرد ہو تو آپ کو اسکی موجودگی محسوس نہ ہو اور آپکے گرد نہ ہو تو اسکی غیر موجودگی بھی محسوس نہ ہو۔ لڑکی اس سے بالکل الٹ۔ کھری سی آسانی سے اعتماد سے بات کرنے والی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر گھورنے والی۔ اس لڑکے کو یہ لڑکی پسند مگر اس لڑکی کو اپنا باس پسند جو شادی شدہ ہے طلاق لیکر اس سے شادی کرنے کا وعدہ کرتاہے اور صرف اس لڑکی کی وجہ سے جاپان کی سیر کا منصوبہ بناتا ہے جس میں پانچ دن اسکی کمپنی کے سب ملازمین نے جاپان میں گزارانے اور دو دن اضافی اس نے اس لڑکی کے ساتھ۔ جاپان ہی کیوں؟ جیسے ہم کوریا کے شیدائی ہیں یہ لڑکی جاپانی رواج اور ثقافت کی۔ یہ سب جاپان گئے اور وہاں ایک گھنٹی کے آگےہیرو نےدعا مانگی کہ بس ایک دن کیلئے سہی یہ لڑکی اسکی محبوبہ بن جائے۔ گھنٹی تواتر سے بجی دعا قبول۔۔
باس کی بیوی آگئ اسی ٹرپ پر اور لڑکی کی ایک دن کیلئے یادداشت چلی گئ یہ ایک دن اسکا دوست بن کے رہا اور پھر کیا ہوا۔۔ کیسے ہوا فلم دیکھنا
کہانی سے سبق ملتے ہیں
دفتر ملازمین کو۔۔۔۔
آئی ٹی والے لڑکے گھونچو ہوتے ہیں ان سے اپنے ذاتی لیپ ٹاپ کی بابت سوال کرو تواکیلے میں کرو یہ نہ ہو آپکے لیپ ٹاپ کے راز سب کے سامنے افشا کردے
دفتر میں افواہ پھیلانے والے ملازمین کو۔۔۔
تم لوگ تجزیئے کرکر کے کتنا فائدہ پہنچا سکتے ہو اگر جان لو تو اپنے تجزیوں کی بھی تنخواہ وصولنا شروع کردو خاص کر دفتری جوڑوں کی ہر خبر رکھا کرو کون جانے کب کون بریک اپ کرلے

Office Drama and Love Triangle


بیویوں کو۔۔۔
میاں اکیلے جاپان کوریا امریکہ یورپ برطانیہ کہیں بھی جائے اور ساتھ نہ لے جائے تو اپنا چپکے چپکے وہیں کا ویزا لگوا لو خود بھی اچانک چھاپہ مارو۔ اس کا ایک فائدہ یہ ہوگا کہ ہوسکتا ہے تم پکڑ ہی نہ پائو میاں کی بیوفائی اور خوش خوش سیر کرنے کو مل جائے۔
ایک نقصان بھی ہوسکتا ہے کہ میاں کی بیوفائی پکڑ لو اور دل ٹوٹ جائے اور ایک دن کی بھلکڑ پن کی بیماری تمہیں لگ جائے۔ مگر تم بھی پھر وہی کرنا جو ہیروئن نے کیا۔۔
باس کیلئے۔۔
دفتر میں نین مٹکا کرنا ہو تو شریف لڑکیوں سے کرو زیادہ سے زیادہ استعفئ دے دے گئ پول کھلنے پر۔ بس۔
شریف لڑکیوں کیلئے
بہن صبر کرلو دوسری شادی والے سے شادی مت کرنے کا سوچو۔

Junaid Khan – The Simple Hero

ہیرو کیلئے۔۔
بلکہ ہیرو کیا سب کیلئے۔۔
دعا مانگو قبولیت کی گھنٹیاں بجنے کا کوئی وقت تھوڑی مقرر بس دعا میں مدت کاتعین مت کرو ۔ یہ نہ ہو ہیرو کی طرح گھنٹئ بج گئ مگر تمہارا گھنٹہ کچھ نہ بن سکا فائدہ ؟ سو دعائیں مانگتے وقت اپنی اوقات نہیں اوپر والے کی حیثیت دیکھ کر مانگا کرو اس کے لیئے کچھ ناممکن نہیں

۔
Sai Pallavi – A Living Character

ہیروئن کیلئے
دفتر میں باس کی منظور نظر ہونے سے ذیادہ اچھا کیا ہوسکتا مگر باس کے قرب و جوار کی بھی خبر رکھو خاص کر شادی شدہ باس کی عموما انکا اپنی بیویوں کو چھوڑنے کا ارادہ نہیں ہوتا۔ اور پھر ضروری بھی نہیں کہ سب کے باس کا پول بھی کھلے۔ ہاں آئی ٹئ ڈیپارٹمنٹ سے دور رہنا وہاں سے کول نہیں جھڑوس ہی ملتے ہیں ۔یہ الگ بات کہ جھڑوس ہی پسند ہو تمہیں ۔۔۔۔
ہاں ری سائکل بن اپنے فون کا آن رکھو تاکہ ڈیلیٹ ہوا مواد بھی موجود رہے فون میں۔ ویسے میرے پاس آئی فون نہیں مگر کیا آئی فون کا اپنا میموری نہیں ہوتا؟ لیپ ٹاپ سے آپ اپنے فون کا سب ڈیٹا دیکھ سکتے؟ جانے یہ بات مجھے پتہ نہیں یا ہیروئن بھی انجان تھی۔

Strong Script, Real Emotions

Clean Romance, No Vulgarity

Final Verdict

ذاتی رائے
ہلکی پھلکی سی سادہ سی فلم جس کا اسکرپٹ مضبوط تھا کہانی دلچسپ پیرائے میں بڑھی خاص کر چند چھوٹی موٹی تفصیلات جیسے ہیرو کا ہر بات کو تفصیل سے بیان کرنا اسکے ذہین ہونے کی نشانی اور لڑکی کا صاف دل کا ہونا اتنا کہ نہ بریک اپ پر باس کو گالیاں دیں نہ اسکی بیوی کو سب بتا کر تماشا لگایا خود کو خود سنبھالنے والی مضبوط لڑکی۔ سب سے بڑھ کر سائی پلوی کی اداکاری اف یہ بندی کیا چیز ہے۔ مجھے یہ باربی ڈول ٹائپ بالی ووڈ اداکارائوں سے چڑ ہونے لگی ہے جن کے چہرے ایک جیسے تاثرات ایک جیسے ثبت رہتے ہیں ۔یہ دیپیکا ، قطرینہ ، کرتی سنن سوکھے ماریاں ہاتھ پیر تک نزاکت سے ہلاتئ ہیں وہیں سائی پلاوی ایک جیتی جاگتی لڑکی نظر آئی ہیروئن کے طور پر اسکے مجھے دو جگہ تاثرات اتنے پسند آئے کہ میں نے منظر دوبارہ پیچھے کرکے دیکھا جب وہ ہیرو کو کہتی ہے جاپان میں کہ مجھے پرپوز کرو میں مان جائوں گی سے لیکر اسکے پرپوز کرنے تک اسکی جسمانی حرکات سے لیکر چہرے کے تاثرات تک ہر چیز جملے کے ساتھ بدلی اور جب وہ جاپانی فیسٹیول میں لوگوں کے ساتھ ناچ رہی تھی اچانک اسٹیج پر موجود لوگوں نے اسکو اپنے ساتھ ناچنے کہ دعوت دی واقعی وہ بہت اچھے طریقے سے انکئ طرح ناچ رہی تھی پھر ایکدم یوں حیران اور خوش ہوئئ اس دعوت پر کہ بس۔ مجھے اتنا مزا آیا کہ کیا بتائوں۔ پوری فلم میں اس نے کرینہ کرتی سینن دیپیکا قطرینہ کے پورے کیرئر سے ذیادہ کپڑے پہنے ذیادہ تاثرات دیئے ذیادہ اچھی اداکاری کرڈالی جہاں ان سب اداکارائوں کو دیکھ کر آپکو لگتا یہ اچھی اداکاری کررہی ہیں وہیں سائی پلوی کو دیکھ کر آپ سائی کو نہیں اس کردار کو جیتے دیکھتے ہیں جو وہ ادا کررہی تھی۔
جنید خان نے بھی کمال کیا ہے واقعی وہ ایک سادہ بونگا سا لڑکا ہی لگا۔ جس طرح اس نے اپنے آپ کو مکمل اس کردار میں ڈھالا قابل تعریف ہے۔ دونوں نے کمال اداکاری کی ہے اور شائد یہ اسکرپٹ ان دونوں کی اداکاری کی وجہ سے ذیادہ بہتر لگا ورنہ کہانی بہت الگ خاص نہیں گانے بھی بہت اچھے نہیں مگر یہ دونوں آپکو باندھ کر رکھتے ہیں پوری فلم۔۔


صاف ستھری سادی سی فلم ہونے کی وجہ سے نہ پھکڑ رومانس نہ لچر پن۔ سائی پلوی کی شائد پہلی فلم دیکھی ہے میں نے لیکن ماننے والئ بات ہے سائوتھ کے تمام اداکار تمام اداکارائیں کمال کی اداکاری کرتے ہیں اور کردار کے مطابق ڈھل جاتے ہیں یہ نہیں کہ بالی ووڈ کی طرح ہیئر اسٹائل تک بدلنے کی توفیق نہیں ہوتی ہیروئن کو

> » Home » Bollywood movies » “Ek Din Movie Review – Sai Pallavi & Junaid Khan’s Heartwarming Story”
Exit mobile version