Desi Kimchi |desi kdrama fans|

Exo Next door urdu review

آج کا ڈرامہ ہے ایکسو نیکسٹ ڈور

ایک تو اسکو ہمیشہ ایگزو پڑھا ۔۔ خبردار جو کسی نے میری جہالت کا مزاق اڑایا ۔۔ میں اب اپنی درستگی کر چکی ہوں ہاں تو بات ہو رہی تھی اس ڈرامے کی۔۔
یہ ڈرامہ تھا؟ مطلب سنجیدگی سے بتائو واقعی۔۔
اتنے سارے پارے پارے گڈے دیکھ کر جھٹ میں نے یہ ڈرامہ کھولا پہلی قسط میری زندگی کے ساتھ اتنا بڑا مزاق۔۔ مطلب ایک گوبلن کی کہانی جسکو بس مرنا تھا ایک گھنٹے کی ایک قسط پوری سولا قسطیں ایک جل پری جس نے بس دو بار دنیا میں آنا جانا تھا لیجنڈ آف بلو سی والی ہار ایک گھنٹے کی ایک قسط بیس قسطیں اور اتنے سارے پارے پارے گڈوں کا ڈرامہ بس پندرہ منٹ بیس منٹ کی ایک قسط کیا کیا ارمان نہ تھے میرے سب مٹی ہوئے۔۔ ۔کہانی اس ڈرامے کی بس اتنی ہے ایکسو گھر بدل کر کہیں اور منتقل ہو گئے۔۔
بس۔۔
مطلب اس ڈرامے کے اسکرپٹ سے زیادہ تو میں نے یہاں یہ لکھ ڈالا ہےیار۔۔
کہانی ہے ایک بونگی لڑکی کی جس کا بات بات پر منہ سرخ ہوجاتا اور اتنا ہوتا دل کرتا ایک لگا ہی دوں منہ سرخ ہونے کی وجہ تو بنے۔۔
اسکے گھر کے سامنے ایکسو منتقل ہو گئے اور اسکو خبر نہیں مطلب عجب عالم بے خبری رہی اوپر سے اسکی اماں اسی کو انکی ملازمہ بنا کر انکے گھر بھیجتی ہیں۔۔
لڑکیوں کیلیئے۔۔ بھئی اڑوس پڑوس کی خبر رکھا کرو کھڑکی والا کمرہ لو تانک جھانک کی عادت ڈالو ورنہ کنواری مروگی۔۔
لڑکوں کیلئے۔۔
بھئ اگر مشہور ہونے کا ارادہ تو بچپن کی سہیلیوں کو نظروں میں ابھی سے رکھ لو بعد میں تو بس شہرت سے متاثر لڑکیاں ملیں گی یا تو اتنی لڑکیاں پیچھے پڑی ہونگی یا تم اتنے ترسوگے کہ ایک معمولی گائوں کی پینڈو جھنڈولے بالوں والی لڑکی جھاڑو بھی لگا رہی ہوگی مر مٹو گے
دوستوں کیلیئے۔۔ زیادہ سنجیدہ اور شریف بننے کی ضرورت نہیں اور لڑکیوں سے دوستی کرنے کا شوق تو ہرگز نہ پالو لڑکی نے جھٹ سے فرینڈ زون کر دینا پھر ساری عمر دوستی کا راگ الاپتے رہنا۔۔
سہیلیوں کیلیئے۔۔ کبھی اپنی سہیلی کو بونگا معصوم مت سمجھنا۔۔ ایک سے ایک لڑکا پٹا کر بیٹھی ہونگی اور ابھی اگر اکیلی دکھائی بھی دے رہی ہیں تو دیکھنا بچپن کا کوئی دوست پھنسا رکھا ہوگا گھنی میسنی کہیں کی
اپنے ایمان سے بتانا یہ لڑکی دیکھو کہاں ایکسو کے شہزادے دیکھو اوپر سے سب کے سب مر مٹیں گے اس پر ہمارے ساتھ تو ایسا کبھی نہ ہوا۔۔ ہونہہ۔۔
میرا مطلب دیکھا ہیروئن کتنی گھنی میسنی تھی۔۔
ویسے اس میں ایک ایک میمبر اتنا پارو آیا ہے۔۔ اور اتنا پارو کہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہیروئن وہی کھوتے دماغ والی زہنیت ایکسو کا جھنڈولے بالوں والا میمبر مانا پارو ہے اٹھتے بیٹھتے زلیل کر رہا اور دوسرا معصوم پارو سا آنسو پونچھ رہا مگر نہیں مر مٹیں گی اسی پر جس ناک میں دم کیاہوا۔۔ یار قسم سے اسیسے ڈرامے دیکھ کر میرا بھی دل کر جاتا ڈرامے لکھوں پھر جب سوچتی ہوں کہ یہاں ہیرو لی جانگ سوک، کم سوہ ین اور پارک ہیونگ سک کی بجائے ہیرو کے نام پر فیصل قریشی انکل ، سمیع خان تھوڑے سے انکل اور احسن خان مخمصے میں ڈال دینے والے بھائی ہیں کہ انکل ہیرو کاسٹ ہونگے تو ارادہ بدل لیتی ہوں

Exit mobile version