No Gain No Love review in english
I wonder who those people are who make a decision and always stick to it. I can’t even convince myself, . Every time I decide not to watch dramas with cute boys, I end up watching them. And now, I’ve started this one.
Kim Young-dae grew his hair out, and I started watching his drama. It’s a rom-com.
The story is just like any other rom-com, without much sense to reality . The heroine works in a business institution for psychiatric patients. It’s not the institute for psychiatric patients, but the head of the institution suffers from psychological disorders. The aunt is like a fan of Salar Sikandar( umera ahmad novel idealistic hero), always suspicious of her husband. She just reads cheap romance novels. Her husband is just like those who end up with such women, a flirt. And their son is psychologically averse to marriage. Now, his mother has imposed a rule that unmarried people cannot hold high positions in their company. The son must always have a male secretary, and the husband must be kept on a tight leash.
Now, the psychiatric heroine working in such an institution is extremely selfish, with a “skin goes, money stays” nature. On top of that, her parents pick up children from the streets and raise them. She hates kindness so much that she has treated her ex lovers like dogs. She gave 300,000 won at the last one’s wedding, only to find out that he was cheating with her and now married to his current wife. In a good romantic mood, she mentioned her new office proposal to him, and he stole the idea. Now, they fought, and the heroine decided to get married within a month. The lucky draw fell on a cute oppa working at a convenience store who has decided to play the role of an angel in his free time. As harsh and money-worshiping as the heroine is, he is equally gentle, generous, and considers money as dirt.
He agreed, and now the wedding preparations are underway. There are some extra characters in between, like the heroine’s mother’s foster daughters and a cat that the hero has adopted.
The drama has as many useless reasons for the heroine to get married quickly as it has great thoughts that made me a fan of it. All the girls who are getting married or are about to get married should definitely watch this drama. Those who are already married should honestly tell if the heroine is right or not?
The heroine’s only goal for marriage is to find a guy who won’t be remembered by four people. Neither highly educated nor handsome. (Look at the luck, she got both qualities because she didn’t search for them). Secondly, in wedding preparations, she only kept one thing in mind: the hall that could be booked on the desired date, the catering company that could handle the date, the wedding dress that costs the least, the wedding invitation that costs the least, the groom’s attire that could be rented. So many invitations that as many people as possible come and give money. The only purpose of the wedding is to soar high in her career. Everything else is secondary.
By not worrying about these things, not only is her mind at peace, but she is not wasting money or energy in trying to look the best. She bought and liked the dress herself, why should she care about anyone’s objections? Now, those who are already married, tell me honestly how much your heart burned during the wedding days, how everything went, and what importance those days hold for you now in which your family spent their years of savings.
Those who are about to get married, tell me how much worry you have taken on about all this, that you don’t even give yourself a chance to think about what will happen after the wedding. Those who are getting married, tell me if everything went well, did it guarantee you the happiness of life?
Everyone’s answer is no. So, engage yourself in productive activities. If you have to prepare for the wedding, prepare your personality on how to live in a different house, in a different environment, with a different kind of person, and how not to let them dominate you or get bored by being overbearing. After four days, everyone forgets what was eaten, how much was eaten, why it was eaten, and how much was given at whose wedding.
**Desikimchi Ratings: 3/5**
Because the guy is cute 🤩
—
“نو گین نو لو” کے جامع جائزے ایک کے-ڈراما جو محبت اور امنگوں کو خوبصورتی سے جوڑتا ہے۔ دل کو چھو لینے والی کہانیوں کے شائقین کے لیے بہترین!
No gain No love review in urdu
جانے وہ کون سے لوگ ہوتے ہیں جو ایک فیصلہ کرتے ہیں اور ہمیشہ اس پر قائم رہتے ہیں۔ میں تو خود سے کوئی بات نہیں منوا سکتی بھئی کسی اور کو کیا کہوں۔ ہر بار فیصلہ کرتی ہوں پیارے لڑکوں کے پیچھے کوئی ڈرامہ نہیں لگائوں گی پھر لگا لیتی ہوں۔ اب یہ لگا لیا۔
کم یونگ دے نے بال بڑھائے اور میں نے اسکا یہ ڈرامہ لگا لیا۔ وہ بھی روم کوم۔
کہانی ماشااللہ سے ویسی ہی ہے جیسی روم کوم کی ہوتی بنا سر پیر کی۔
ہیروئن ایک نفسیاتی مریضوں کے کاروباری ادارے میں کام کرتی ہے۔ نفسیاتی مریض کا ادارہ نہیں ہے اسکے منتظم اعلی نفسیاتی امراض کا شکار ہیں۔ آنٹی شوہر پر شک کرنے والی سالار سکندر کی فین جیسی خاتون ہیں۔ بس ناول پڑھوالو وہ بھی سستے رومان والے۔ انکے میاں ویسے ہی جیسے ایسی خواتین کو ملتے۔ دل پھینک۔ اور بیٹا نفسیاتی شادی سے بھاگنے والا ۔ اب انکی اماں نے پابندئ عائد کر رکھی ہے کہ انکی کمپنی میں غیر شادی شدہ لوگ اونچے عہدوں پر نہیں جاسکتے۔ بیٹے کیلئے ہمیشہ مرد سیکٹری رکھا جائےاو رمیاں کو کھینچ کر رکھا جائے۔
اب ایسے ادارے میں کام کرنے والی نفسیاتی ہیروئن رج کے خودغرض چمڑی جائے دمڑی نہ جائے والی فطرت اوپر سے اماں ابا راہ چلتے بچے اٹھا کر گھر لا کر پالنے والے۔ اسکو رحم دلی سے اتنی نفرت ہے کہ اپنے محبوبوں کی کتے والی کرکے رکھی آخرئ والے کی شادی میں 300000 وون دیئے تو پتہ چلا موصوف اسکے ساتھ اپنی موجودہ بیوی سے بھی عشق بگھار رہے تھے۔ اس کے ساتھ اچھے رومانوی موڈ میں موصوفہ نے اپنے نئے آفس پرپوزل کا ذکر ان سے کردیا انہوں نے وہ خیال بھی چرا لیا۔ اب ان کی لڑائی ہوئی اور فیصلہ کیا ہیروئن نے کہ وہ ایک مہینے میں شادی کرلے گی۔ قرعہ فعال نکلا ایک عدد کنوئینس اسٹور میں کام کرنے والے پیارے اوپا کے نام جنہوں نے فارغ وقت میں فرشتے کا کردار ادا کرنے کی ٹھانی ہے۔ جتنی ہیروئن سخت مزاج پیسے کی پجاری اور خود غرض ہے اتنے ہی یہ حلیم الطبع فراخ دل اور پیسے کو ہاتھ کا میل سمجھنے والے۔
انہوں نے ہاں کردی ہے اب شادی کی تیاری ہورہی ہے۔ بیچ میں کچھ فالتو کردار بھی ہیں ہیروئن کی والدہ کی پے پالک بیٹیاں اور ایک عدد بلی جو ہیرو کی لے پالک ہے۔
ڈرامے میں جتنی بےکار وجوہات ہیں ہیروئن کے جلد شادی کرلینے کی اتنی ہی عظیم سوچ جس نے مجھے اسکاگرویدہ کرلیا۔ وہ تمام لڑکیاں جنکی شادی ہو رہی ہے ہونے والی ہے یہ ڈرامہ ضرور دیکھیں جنکی ہو چکی وہ خود اپنے ایمان سے بتائیں کیا ہیروئن درست نہیں؟
ہیروئن کا شادی کابس ایک مقصد ایسا لڑکا جو چار لوگوں کو یاد بھی نہ رہے۔ نا بہت اعلی تعلیم یافتہ چاہیئے نہ وجیہہ۔ ( قسمت دیکھو دونوں خوبیاں مل گئیں کیونکہ تلاش نہیں کیں) دوسرا شادی کی تیاری میں صرف ایک چیز مدنظر رکھی۔ وہ ہال جس کی تاریخ مل سکے، وہ کھانے بنانے والی کمپنی جو مقررہ تاریخ پر سنبھال سکے، وہ شادی کا جوڑا جس پر کم سے کم پیسے لگیں، وہ شادی کا دعوت نامہ جس میں سب سے کم خرچ آئے، وہ دلہا کا لباس جسے کرائے پر لیا جا سکے۔ اتنے سارے دعوت نامے کہ ذیادہ سے زیادہ لوگ آکر پیسے دے کرجائیں۔ شادی کا واحد مقصد اپنے کیئریر میں اونچی اڑان بھرنا۔ باقی سب ثانوی چیزیں۔
صرف ان چیزوں کی پریشانی نا اٹھا کر نا صرف اسکا ذہن پرسکون ہے بلکہ سب سے اچھا لگنے سب سے بہتر سب ہو اس چکر میں نا پیسہ جھونک رہی نا ہی توانائیاں۔ جوڑا خود خریدا خود پسند کیا کسی کے اعتراض کی پروا کیوں ہونی؟ اب جنکی شادی ہو چکی وہ بتائیں ایمان سے کتنا دل جلایا شادئ کے دنوں ، سب کیسا رہا اور اب ان سب دنوں کی کیا اہمیت رہ گئ ہے آپکی نظرمیں جن میں آپکے گھر والوں نے اپنی برسوں کی کمائئ جھونکی۔
جن کی ہونے والی وہ بتائیں اس سب کی کتنی پریشانی اٹھا رکھی کہ شادی کے بعد کیا ہوگا اسکو سوچنے کا موقع ہی نہیں دے رہیں خود کو۔ جن کی ہورہی ہے وہ بتائیں سب اچھا ہوگیا سب ٹھیک ہوگیا کیا اس سے انکو زندگی کی خوشیوں کی ضمانت مل گئ؟
سب کا جواب نہیں میں ہے۔ سو خود کو پیداوارئ کاموں میں لگائیں شادی کی تیاری کرنی تو اپنی شخصیت تیار کریں ایک الگ گھر میں الگ ماحول میں الگ طرح کے انسان سے کیسے گزارا کرنا ہے اور کیسے اسکو خود پر حاوی نہیں ہونے دینانہ اسکے سر پر چڑھ کر بیزار کرنا ہے ۔ باقی چار دن بعد کس کی شادی میں کیا کھایا کتنا کھایا کیوں کھایا کتنا دیا سب بھول جاتے۔
Desikimchi ratings; 3/5
کیونکہ لڑکا پیارا ہے