Desi Kimchi |desi kdrama fans|

Exploring the Enchanting World of Lovely Runner Kdrama: A First Impression Urdu Review

lovely runner kdrama, lovely runner kdrama ep 4 eng sub lovely runner kdrama release date, lovely runner kdrama netflix, my lovely runner kdrama, lovely runner kdrama where to watch, lovely runner kdrama release date netflix, lovely runner kdrama trailer, lovely runner kdrama release date netflix trailer lovely runner kdrama ep 1 eng sub, lovely runner kdrama where to watch online, lovely runner kdrama asianwiki, lovely runner kdrama 1.bölüm türkçe altyazılı izle, kdrama run on review kdrama with highest rating, run on kdrama recap, lovely runner kdrama cast, kdrama with 10/10 rating, run on kdrama cast 2020 lovely runner kdrama ep 1, lovely girl kdrama, run on kdrama rating, lovely drama, lovely runner kdrama mydramalist my lovely runner kdrama cast, my lovely runner kdrama release date, loverly runner kdrama mydramalist, my wonderful life kdrama cast, lovely runner kdrama netflix release date, lovely runner kdrama plot pyar ka raaz korean drama, lovely runner kdrama reddit, run on kdrama age rating, lovely runner kdrama story, lovely runner kdrama synopsis, lovely runner kdrama streaming, lovely runner kdrama webtoon lovely runner kdrama where to watch netflix, lovely runner kdrama wiki, 9kdrama,

Lovely Runner

دو اقساط آچکی ہیں لگاتار دیکھ لیں۔ اس ڈرامے کیلئے میں ذیادہ پرجوش نہیں تھی کیونکہ ہیرئون مجھے اپنے پچھلے ایکسٹرا آرڈنری یو والے ڈرامے میں رج کے ذہر لگی تھی۔ اسکی اداکاری بے تحاشا اوور لگی تھی۔ اسکی وجہ سے پیارے اوپا ہونے کے باوجود میں نے وہ والا ڈرامہ نہیں دیکھا۔ خیر یہ والا دیکھنے لگی۔ کہانی شروع ہوتئ ہے بستر پر پڑی لڑکی سے جس کی ماں اسکے پائوں کے ناخن کاٹتے اسکا ناخن ذیادہ کاٹ کر زخمی کردیتی ہے۔ ایسا انجانے میں ہوا خون نکل آیا۔ ماں شرمندہ ہو کر رو پڑی سائیڈ ٹیبل سے ٹکرا کر شیشے کا گلاس توڑ لیا مگرلڑکی ٹس سے مس نہ ہوئی۔ مجھے لگا کوما میں ہے مگر صرف نچلا دھڑ کام نہیں کرتا۔ ماں کمرے سے باہر جاتی ہے صفائی کیلئے کچھ لانے کیلئے لڑکی میں اب حرکت ہوئی۔ اٹھی جھک کر شیشے کا ٹکڑ ااٹھا لیا۔ ۔کمرے میں دوسری مریضہ ریڈیو پر ایک ابھرتے ہوئے کے پاپ بینڈ کا انٹرویو سن رہی ہے جو فون ملا رہے ہیں اپنے کالرز کو۔ لڑکی خودکشی کرنے ہی لگتی ہے کہ اسکا فون بج اٹھتا ہے۔ لڑکی فون اٹھاتئ ہے وہی پروگرام اسے فون ملا چکا ہے۔ یہ سخت سست کہہ کر فون بند کرتی ہے اور اس بینڈ کا رکن جو کہ ہیرو خود ہے لڑکی کو بھاشن سناتا ہے جو کہ فون پٹخنے کے باوجود ریڈیو پر نشر ہونے کی وجہ سے ہیروئن سن لیتی ہے۔ اتنا جوش آتا ہے کہ اگلے دس سال زندہ رہتی ہے۔ ہیرو کے بینڈ کی دل و جان سے پرستار بن چکی ہے مر مٹی ہے اور ہیرو شدید ذہنی خلجان کا شکار ہو کر حوض کےپانی میں کئی منزل اوپر سےکود خود کشی کر لیتا ہے۔

یہ سن کر گھبرائی راستے میں جا رہی ہوتی ہیں۔ نالے کنارے پر ہیرو کی گھڑی چھوٹ کر نالے میں جا گرتی ہے۔

ہیروئن اسکی گھڑی کے پیچھے خود بھی نالے میں جا گرتی ہے۔ابھی رو رہی ہوتی ہے تو خبر چلتی ہے ہیرو مر گیا ہیروئن بھی بلک اٹھتی ہے تبھی گھڑی رکتی ہے وقت تھمتا ہے لڑکی کی آنکھ کھلتی ہے تو وہ اپنی اٹھارہ سال کی عمر میں پہنچ چکی ہے جب اسکا حادثے میں نچلا دھڑ بھئ مفلوج نہیں اور وہ اسکول میں میتھ کا مضمون پڑھ رہی ہے۔ یہ خواب سمجھ کر بھاگی جاتی ہے ہیرو کے اسکول جہاں وہ تیراکی کر رہا ہے ۔ لگا نا جھٹکا؟ جب وہ تیراک ہے تو مرا کیسے۔خیر یہ تو بس پہلی قسط ہے دوسری قسط تک ہیرو ہیروئن کو پاگل سمجھ رہا ہے ہیروئن دنیا جہان کی بونگی حرکتیں کر رہی ہے کسی طرح اسے ہیرو کو بچانا ہے مستقبل میں مگر کیسے؟ اور خود اسکا بھی حادثہ ہونا باقی ہے۔ کیا وہ حادثہ ٹال سکے گی؟ کیا خود کو یا ہیرو کو بچا سکے گی یا ٹوئینکلنگ واٹر میلن کی طرح حادثہ ہر قیمت پر رونما ہوگا۔ سب ہوگا اگلی اقساط میں۔ اس ڈرامے میں لڑکی نے پچھلے ڈرامے کی سب اوور اداکاری کے داغ کو اچھی اداکاری سے دھو ڈالا ہے۔ تھوڑا سا بڑی ہوئی ہے اور پیاری بھی۔ سو اس ڈرامے میں زہر نہیں لگی پاس کر دیا میں نے اسے۔ ابھی تک مزے کی لگا شوق سے دیکھا میں نے بنیادی مصالحہ ٹوئنکلنگ واٹر میلن والا ہی ہے مگر مجھے ٹائم ٹریویل ڈرامہ بہت پسند اور حقیقی کہانیوں سے ماورائی کہانیاں ہی پسند ہیں۔ سو میرا اسے دیکھنے کا ارادہ ہے۔ ہیرو پیاراہےاور اسٹرانگ گرل نام سون کا ولن ہے۔ اتنا مشہور ہوا تھا اسے تو پکا یہ ڈرامہ ملنا تھا لیڈ میں سو مبارکاں۔ دوسرا لڑکا دیکھ کر تو مجھے جھٹکا لگا۔ یہ لڑکا مسنگ دا ادر سائیڈ والا ہوٹل کا مالک ہے جو فوجی بنا ہوا تھا جسکی سب سے آخر میں لاش ملی تھی سیزن ون میں اور سیزن 2 شروع اسی سے ہوا تھا۔ ہاں تو پہچان لیا؟ صحیح اسے دیکھ کر جھٹکا مجھے یہ لگا کہ مون بن تو مر چکا بے چارہ خودکشی کرکے یہ کیا سچ مچ 49 دن والا کام ہوگیا کیا کہ واپس آیا اور شوٹ کروا کر چلا جائے گا۔ مگر نہیں مون بن تو کوئی الگ ہی لڑکا تھا بے چارہ یہ وہ نہیں۔ تو بھئی یہ اسی شکل کا کیوں ہے؟ کوریا والوں کی دفعہ خدوخال کیلئے ایک ہی سانچے کا بےدریغ استعمال کیوں کیا آسمانوں پر؟ اتنا مخمصہ اتنا مغالطہ۔۔۔۔۔ کیا یار میں نے تو یقین کر لیا تھا ایک آدھ چانس مجھے بھی مل جائے گا دنیا میں واپس آنے کا جب ان کافروں کو بے دریغ مواقع مل رہے تو مگر حسرت ان غنچوں پر جو بن کھلے مرجھا گئے۔

Desikimchi ratings: 5/5

پیارے لڑکوں کیلئے پورے نمبر

“>> » Home » Korean drama first episode review in urdu » Exploring the Enchanting World of Lovely Runner Kdrama: A First Impression Urdu Review
Desi Kimchi seoul korea based Urdu web travel Novel ALL EPISODES LINKS
Exit mobile version