Desi Kimchi |desi kdrama fans|

Exploring the Mystery Kdrama Gyeongseong Creature: An In-Depth Urdu Review of the Kdrama

Gyeongseong Creature

یہ دیکھا۔ نیٹ فلیکس پر انگریزی میں دیکھا مزا آیا۔ مگر جہاں پہلا سیزن ختم ہوا سمجھ نہیں آیا کہ اب آگے دوسرا سیزن کیوں کر کیا لیکر آئے گا۔ دس اقساط۔ اور پہلی سات کے بعد باقی تین دیکھنا جتنا مشکل ہوا میرے لیئے اف۔

سو اب اکٹھے تبصرہ پڑھو۔

کہانی ہے انیسویں صدی کی جب کوریا پرجاپانیوں کا قبضہ تھا۔ انہوں نے ظلم و ستم کے پہاڑ کورینوں پر توڑ رکھے تھے۔اور تو اور سائنسی تجربات بھی کرتے تھے ان پر۔ اتنے مظالم کے ساتھ کچھ لوگ تو باغی ہو کر ہماری 1857 کی جنگ کی طرح انکے خلاف معرکہ آرائی کا ارادہ رکھتے تھے تو کچھ تھے ہمارے ہیرو کی طرح جنہوں نے درمیان کا راستہ اپناکر اپنےگزر بسر کیلئے پان شاپ کھول رکھی تھی اور امیر کبیر بن کے ٹھاٹھ سے زندگی گزار رہا تھا کہ ایک جاپانی کمشنر نے اسے اٹھوایا ماراپیٹا اور پوچھا کہ بتائو میری بیوی سے تمہارے تعلقات کس نوعیت کے ہیں جوابا ہیرو نے پوچھا تم نے اصل میں مجھ سے کام کیا لینا یہ بتائو۔ تو کمشنر صاحب بتاتے ہیں کہ انکی محبوبہ انکے ناجائز بچے کی ماں بننے والی ہے اور اچانک غائب ہو گئ ہے۔ تو کہاں گئ کیسی ہے ڈھونڈ کے بتائو۔ ورنہ تمہاری دکان اور اس سے وابستہ عیش و آرام سب غارت کردوں گا ۔۔اب یہ کہاں ہیں؟ یہ ہیں عقوبت خانے میں۔ جاپانیوں نے ایک اسپتال کے تہہ خانے میں عقوبت خانہ بنا رکھا ہے جہاں وہ کورینوں کو قید رکھتے ہیں اور اپنے الٹے سیدھے تجربوں میں استعمال کرتے ہیں۔ انہوں نے یہ لڑکی تو نہیں البتہ دو خواتیں اپنے تجربے کی بھینٹ چڑھائیں اور انکو لگایا ٹیکا۔ ایک تو تڑپ تڑپ کر مر گئ دوسری اپنی ہیئیت بدل کر ایک خوفناک بھیانک بلا میں تبدیل ہوگئ۔

ہیرو کمشنر کی بیوی کا دوست ہے مگر کمشنر کی بیوی بھی بہت تیز اور جی دار عورت ہے۔ اس نے اپنی سوکن کو ٹھیک ٹھاک مشکل وقت دینے کی ٹھان رکھی ہے۔ ہیرو اس کی سوکن کو ڈھونڈنے نکلا ہے۔ وہیں ایک عدد باپ بیٹی ہیرو کو ڈھونڈنے نکلے ہیں کیونکہ انہیں ایک جاپانی مصور اور ایک عورت کی تلاش ہے۔ انکا خیال ہے جاپانی مصور جانتا ہے یہ عورت کہاں ہے۔ یہ عورت ہے اس آدمی کی بیوی اور اس لڑکی کی ماں۔ جی یہ ہیروئن کی کہانی ہے۔ کہانی سے بہت سے سبق ملتے ہیں۔

مصوروں کیلئے۔

جو بنانا ہے اپنے دماغ سے بنائو ورنہ اگر دوسروں کے کہنے پر تصویریں بنائو گے تو الٹیاں کروگے ۔

جاپانی ڈاکٹر کیلئے۔

یہ موصوف تجربہ کار ہیں اور تجربوں کے شوقین بھی۔ جتنا انہوں نے کورینوں کو اپنے تجربوں کی بھینٹ چڑھایا مجھے حیرت ہے آجکل کے کورین اصل کورین نہیں۔ مطلب اتنی منی سی آبادی اتنی بڑی تعداد میں کاٹی گئ تو اب تک انکی نسل چل کیسے رہی ہے؟

جاپانی جنرلوں کیلئے۔

ایک یہ جنرلوں کو عورتوں اور طاقت کی کیا لت لگی ہوتی ہے ۔کم از کم جاپانی جنرل تو اچھے دکھا دیتے انکی بھی حرکتیں مانوس ہی لگیں۔ عورتوں میں لگے ہوئے۔ کرپشن میں لگے ہوئے عوام پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ رکھے ۔ لیکن بہر حال یہ جاپانی تھے۔ انہوں نے جو کیا کورینوں پر ظلم کیا اپنی عوام کو کم از کم چھوڑ دیا تھا۔ ایک ہم بے چارے ہیں۔۔۔۔

کورین قیدی خواتین کیلئے۔

بہنوں رونا پیٹنا بے کار ہے خاموشی سے ظلم سہو۔ اتنا شور کرتی رہی ہیں کہ سر میں درد ہوگیا یہ نہیں کہ۔خاموشی سے سہہ لو سب ظلم نا جی چیخیں ماریں گی وہ بھی حلق کے بل۔

آزادی کے متوالوں کیلئے۔

بھئ جب کوئی بڑی جنگ جب تک نہ چھڑے تب تک تم بھی نہ چھیڑو کسی کو۔ ناخن کھنچوائے بجلی کے جھٹکے کھائے انسانیت سوز تشدد سہا اور نتیجہ ؟ کوریا آزاد اور خود مختار تو ان بے چاروں کو نصیب نہ ہوسکا۔ مگر چلو انکی اگلی نسل اپنے بڑوں کی قربانیوں پر فلمیں ڈرامے تو بنا رہی ہے ہماری نئی نسل (گالی) تو قائد پر میمز بنا رہی ہے ، تقسیم ہند کا مزاق اڑا رہی ہے اور دوبارہ غلام بن جانے کو مری جارہی ہے۔لعنت ان سب پر جو تقسیم ہند کے خلاف بکواس کرتے ہیں ۔پاکستان زندہ باد

ہیرو کے احباب کیلئے

ہیرو کو دھوکا دو وہ سب داغ دھو دھو کے تمہارے لیئے جان لٹانے آئے گا ۔ کتے والی کرو ہیرو کی وہ کتے کی طرح وفا نبھائے گا۔

ہیروئن کے ابا کیلئے۔

بیوی غائب ہو جائے دس برس بیت جائیں تو دوسری شادی کرلو۔ موصوف نے بیوی کے پیار میں رانجھے مجنوں کی مثالیں پیچھے چھوڑ دیں۔ بیوی کے لیئے مرنے مارنے پر تل گئے اسکے ساتھ خودکشی کا منصوبہ بنا لیا اور بیوی نے جانتے ہیں کیا کیا؟ جی جان بچا کربھاگ گئ۔

کمشنر کی محبوبہ کیلئے۔

بہن نے اپنے ہونے سے جو طوفان مچائے کہانی میں یہ نہ ہوتیں تو راوی چین ہی چین لکھتا۔ موصوفہ حاملہ تھیں اس پر بھی درجن لوگ چٹ کر گئیں کچھ خود کچھ انکو بچانے میں اپنی جان جوکھم میں ڈالتے رہے۔ خیر انہوں نے بخیر و خوبی دنیا کو ایک نیا عجوبہ روزگار دیا جسکی وجہ سے امید کی جاسکتی ہے گیونگسونگ کریچر کا سیزن 2 بھی آسکتا ہے۔

ہیرو کیلئے۔

خود غرض بنو ۔ پیسہ بچائو اور زندگی بھی لڑکیوں کے چکر سے دور رہو۔ موصوف نے تینوں کام نہیں کیئے۔ لڑکی کے پیچھے بے دریغ پیسہ لٹایا خون بہایا اور جام شہادت نوش کیا مگر خام شہادت کی بجائے انکو آب حیات مل گیا پینے کو۔ موصوف ، ناخن کھنچواتے رہے، بجلی کے جھٹکے کھائے پیٹ میں چھرا اور درجن گولیاں لگوا کے جب مجھے یقین ہوگیا کہ اسکو لٹاکر اس میں ہوئے چھیدوں سے اگر چائے چھانی جائے تو پتی بھی ساتھ ہی چائے کے آجائے گی تب بھی یہ انگڑائی لیکر نئے سرے سے ہٹے کٹے ہو کر ہیروئن کے پیچھےکتے والی کروانے نکلتے تو ڈھیٹ سے ذیادہ امر انسان لگتے۔ جو موت سے چھپن چھپائی کھیل سکتا ہے۔

ہیروئن کیلئے۔

بہن بر ڈھونڈنے کی عمر میں اماں ڈھونڈتی پھریں۔ اماں بھی کوئی اسٹار پلس دیکھ کر بڑی ہوئی تھیں۔بچ بچا کے سب سے پہلے اسکے ہی محبوب پر وار کیا۔ اخیر آنٹی تھیں۔سب عقل تھی مگر اتنی عقل نہ تھی کہ داماد کی خاطر مدارت کیسے کرتے۔ اسکے چھیدو چھید جسم میں مزید سوراخ کرنے کی کوشش کرنا اپنے ایمان سے بتانا کیا داماد کی خاطر مدارت میں آتا ہے بھلا؟ انکو پاکستان میں لائو ذرا داماد کے ساتھ حسن سلوک کرنے کی مثالیں دو۔ جہاں داماد بیٹی کو پیٹ کر ہاتھ پائوں بھی توڑ دے تو بیٹی کو اسکے ساتھ دوبارہ بھیجنے سے پہلے دعوت کی جاتی ہے مرغن کھانے کھلا کر پیٹ ٹھونک کر ناکردہ گناہوں کی معافی مانگ کر واپس بیٹی کو سسرال بھیجا جاتا ہے۔ ایک یہ ہیں ہونہہ۔

بلا کیلئے۔

بہن اگر بلا بن ہی گئ ہو تو کم ازکم اپنا اتناماضی تو یاد رکھتیں کہ کورین قیدیوں کی بجائے صرف جاپانی سپاہی کھایا کرتیں۔اس چھوٹی سی حکمت عملی سے کوریا اسی وقت آزاد کر سکتی تھیں مگر خاصی خود غرض آنٹی تھیں یہ۔ بس اپنا خاندان پہچان کر رکھتی تھیں بس انکے سوا سب لوگ انکا ناشتہ تھے بس۔

ذاتی رائے۔

اچھی سیریز ہے دیکھ لو۔ بس ہیرو مجھے اچھا نہیں لگتا اور ہیروئن تو ذہر لگتی ہے۔ ان دونوں وجوہات کے باوجود پوری دیکھ لی تو سوچ لو کچھ ڈھنگ کی ہے یہ سیریز۔ باقی ہان سو ہی اور پارک سیو جون سب لگے ہیرو ہیروئن نہ لگے۔ سیوجون تو پھر کہیں کہیں اس روتی شکل کی محبت میں مبتلا لگا مگر ہان سوہی تو ماشااللہ سے ذرا برابر بھی رومانوی اداکاری کرنے پر یقین نہیں رکھتیں۔ ویسے ایکشن مناظر اسکے بہتر تھے۔ پارک شن اے سے لاکھ درجے بہتر۔

Desi kimchi ratings: 4/5

ایویں کاٹے

سلام دوستو۔کیا آپ سب بھی کورین فین فکشن پڑھنے میں دلچسپی رکھتے ہیں؟ 

کیا خیال ہے اردو فین فکشن پڑھنا چاہیں گے؟ 

آج آپکو بتاتی ہوں پاکستانی فین فکشن کے بارے میں۔ نام ہے  

Desi Kimchi ..

دیسئ کمچی آٹھ لڑکیوں کی کہانی ہے جو کوریا میں تعلیم حاصل کرنے گئیں اور وہاں انہیں ہوا مزیدار تجربہ۔۔کوریا کی ثقافت اور بودوباش کا پاکستانی ماحول سے موازنہ اور کوریا کے سفر کی دلچسپ روداد

پڑھ کر بتائیے گا کیسا لگا۔ اگلی قسط کا لنک ہر قسط کے اختتام میں موجود یے۔۔

“>> » Home » Korean Drama Reviews » Exploring the Mystery Kdrama Gyeongseong Creature: An In-Depth Urdu Review of the Kdrama
Exit mobile version