اف یہ ڈرامہ دماغ کو جیسے جھنجھنا کے رکھ دیتا ہے ہر قسط میں کیا بتائوں ٹھیک ٹھاک خرافاتی دماغ ہے اس ڈرامے کو لکھنے والے کا۔ پہلی دو اقساط میں ان تمام سات افراد کا آپس میں جو تعلق بنا ہے وہ اور اب کس طرح یہ سب ایک دوسرے کی وجہ سے ایک دوسرے کے ساتھ پھنستے جا رہے ہیں ماننے والی بات ہے ایک ایک منظر نے کھینچ کر رکھا دلچسپی سے پوری قسط دیکھتے یہ احساس نہ ہوا کہ ایک گھنٹہ سترہ منٹ کی قسط تھی یہ۔ اخیر تجسس اخیر سنسنی۔ اب کیا ہوگا؟
جب اس ڈرامے کا اشتہار اور اسکی نمائشی تصویر دیکھی تو لگا تھا کوئی خود کو بچانے کی مشقت پر مبنی کسی ذومبی یا خلائی مخلوق کا دیو مالائی ڈرامہ ہوگا مگر یہ عام سے ہماری زندگی کے چلتے پھرتے ارد گرد ایک دوسرے پر زندگئ تنگ کرتے لوگوں کی کہانی ہے۔
یہ سات عام سے انسانوں جنکی عام سی زندگی ہے انکی اپنی زندگی کی جنگ لڑنے کی سنسنی خیز کہانی ہے۔
لی دا می ایک ایسی لڑکی ہے جس کے دل میں سوراخ ہے بے حد بیمار ہے لے پالک بچی ہےچار سال کی عمر میں ملی تھی اب اٹھارہ سال کی ہو چکی ہے ۔والدین نے اسکا علاج کروانے کیلئے اپنا سب کچھ گروی رکھ چھوڑا ہے جب اسکی ماں منظر میں نمودار ہوتی ہے یہ ماں بظاہر ایک کامیاب کاروباری خاتون ہے مگر اس بچی کو لانے کے پیچھے ایک مقصد ہے۔
لی دا می نئے شہر میں نئے اسکول میں جاتی ہے جہاں پر اسکی ایک نئی دوست بنتی ہے۔ یہ دوست اسکا بالوں کا انداز کپڑے ہر چیز بالکل اپنے سے مشابہ کرواتی ہے۔یہ دوست مونے جلد ہی اداکاری کا اپنا پیشہ اپنانے والی ہے اور خوب دھماکے دار انداز میں دنیا کے سامنے اپنے آپ کو پیش کرنا چاہتی ہے۔ مگریہ دامی کا حلیہ اپنے جیسا کیوں بنا رہی ہے۔ اسکے پیچھے ایک مقصد ہے۔۔
اس لڑکی کے امیر کبیر دادا کی ایک اپنے سے کئی چھوٹئ عمر کی ڈاکٹرنی معشوقہ ہے جو کسی طور ان دادا جان کو وارث دے کر انکی جائیداد میں حصہ بٹانا چاہتئ ہے۔ یہ دامی اسکی امی کی دشمن ہے مگر کبھی سامنے سے آکر کھلی دشمنی نہیں دکھاتی۔ اسکا بھی اس کہانی کو مزید الجھانے کا ایک مقصد ہے۔
ایک تفریحی صنعت سے وابستہ ایک آدمی اپنے اوپر حملہ کرواتا ہے الزام اپنے مقابلے کی ایجنسی کے مالک پر رکھواتا اس کام کیلئے ایک بندہ رکھتا ہے جو نہایت کھڑ پینچ ہے۔ یہ اسے دھوکا دیتا ہے حسب عادت اور سب الزام اسی پر لگوا کر پکڑوا دیتا ہے۔ یہ سب کرنے کے پیچھے ہاتھ اسکا ہے مگر اس سے یہ سب کروانے والا کوئی اور ہے۔ مونے اور اسکا تعلق کافی گہرا ہے۔ ان دونوں کا اکٹھے مل کر کام کرنے کا ایک مقصد ہے۔
یہ بندہ( لی جون ) سر پھرا نہایت اکھڑ انسان ہے۔ بدلہ لینے میں پاگل ہو کر یہ جیل سے بھاگ بھی چکا ہے اور اب اس آدمی کو اسکے کیئے کا سب صلہ دینے کا ارادہ رکھتا ہے مگر اپنے ساتھ برا ترین سلوک اس کے ہاتھوں کروا لینے کے بعد بھی یہ ایجنسی کا مالک اسکا اعتماد جیتنا چاہتا ہے۔ کیوں ؟ اسکے پیچھے ایک مقصد ہے
ایک عدد اسکول ٹیچر ہیں جو لی دامی کی دشمن بن چکی ہیں کیوں کیسے؟ ڈرامہ دیکھو کہانی بتانے سے مزا نہیں آئے گا
کتنے لوگ ہوگئے؟ چھے ابھئ ایک مزید انسان باقی ہےجنکی بچنے کی کہانی ہے یہ سب کہانی الجھانے والا اصل دماغ تین اقساط کے باوجود ابھی تک آئے نہیں ہیں ڈرامے کی کہانی میں۔ اتنا گڑ بڑ گھوٹالا او رابھی بھی کچھ ہے جو باقی ہے۔ تو کیا خیال ہے شروع کرنا ہے یہ ڈرامہ؟
Desi kimchi ratings: 5/5
ابھی تک پسند کے سب لوگ ہیں اور کہانی میں مزا ہے جبھی۔