Desi Kimchi |desi kdrama fans|

Fake love bts urdu review

Fake love bts…
حلال بی ٹی ایس حرکی تصویر دیکھنے کے بعد۔۔
1: بہت لکڑی ضائع کی ہے بھئ سیٹ کے نام پر سب کچھ توڑ بھی ڈالا اچھی بات نہیں درخت قیمتی ہوتے ہیں یار۔۔
2: پانی کا زیاں ۔۔ اتنا ذیادہ مطلب ایک طرف ہم ہیں سالانہ زیر زمیں پانی کی سطح کم ہو رہی ہے ادھر یہ ہیں ایک معمولی حرکی تصویر میں بہا دیا میٹھا پانی
3: جنگ کوک کو قمیض کے نیچے قمیض پہنا چھوڑی ہے اگر اوپر والی پھٹی نہ ہوتی تو اندر والی قمیض خیرات کرکے ثواب کما لیتا
4: آگ سے کھیل رہے ہیں بے وقوف مطلب بچپن میں امیاں سکھاتی تھیں بیٹا آگ سے دور رہنا انکو انکی امائوں نے اتنا نہ بتایا آگ کی لپٹیں اٹھ رہی ہیں یہ مزے سے بیٹھے دیکھ رہے۔۔
5: پورا گھر مسمار کر رہے ایسا کسی غریب کو دے دیتے مہینوں سائے میں رہتا دعائین دیتا
6: اتنا سنگھار ان لڑکوں کی شکل پر۔۔ ارے لڑکے کی شکل کون دیکھتا۔۔ ہآ آہاں ہم دیکھتے ہیں مگر ایویں اتنا سنگھار کیا ہمارا تو ویسے بھی رمضان چل رہا توبہ توبہ کرتے دیکھی حرکی تصویر
7: اتنا زیور پہنایا ہوا تھا ان لڑکوں کو حد کر دی۔۔ اب لڑکوں کو بھی زیور کا شوق چڑھ گیا تو۔۔ آگے کاروبار کی نیت سے بیوی کا زیور مانگتے تھے اب کہا کریں گے دوست نے ترقی کی خوشی میں دعوت دی ہے مجھے اپنا سونے کا سیٹ دینا پہن کر جائوں گا تاکہ اسے یہ نہ لگے میں جل گیا
8: بگ ہٹ کو یقین ہے جس جس نے ویڈیو دیکھی حلال طریقے سے دیکھی؟ مطلب آواز بند کر کے۔۔ مجھے تو صیہونی سازش لگ رہی عین رمضان میں شائع کی ہے حرکی تصویر تاکہ سب مسلمانوں کا روزہ مکروہ ہو توبہ توبہ خود تو نماز روزہ رکھتے نہیں ہمارا برباد کر رہے شیطان
9: ایک لڑکی نہ تھی ویڈیو میں ارے کس کے غم میں دیوانے ہوئے پڑے ہیں یہ لڑکے۔۔ ناچ ناچ کر سر گھوما دیا اور وہ جن من یار اسی سے لڑکی کا حصہ گنگنوا لیتے۔۔۔ اچھی آواز ہے اسکی مجھے پسند ۔۔ ارے توبہ توبہ ابھی کی بات نہیں کر رہی اسکا ہوارنگ والا گانا یاد آگیا
دیکھو میرے روزے پر شک نہ کرو ابھی تمام خاکوں میں یہی سمجھا رہی تھی۔ بری بات۔۔
10: یار ویسے دسواں اعتراض اس حرکی تصویر سے متعلق نہیں مگر چلو۔۔
تم لوگ خالی خولی پیروی ( فالو) کر کے چھوڑ دیتے یا ہو جاتا بہن / بھائی صفحے کو پسند کر لیا کرو ہزار پسندیدگیاں ہو جائیں اس صفحے کی کتنا شوق ہے مجھے۔۔ مہربانی۔۔

Exit mobile version