Family by choice
جیسا کہ میں نے پہلے بتایا تھا کہ چینی ڈرامہ گو آہیڈ دیکھتے دس قسطوں میں میرا فشار خون اس قدر بڑھا کہ میں نے ڈرامہ چھوڑ دیا اور جب کوریا نے اس ڈرامے کو دوبارہ بنانے کااعادہ کیا تو میں نے ٹھان لی اب کورین ہی دیکھوں گی یہ بھول گئ کہ کہانی تو وہی ہوگی۔ کورین ڈرامے میں ہیرو دونوں پسند ہیں ایک ٹرو بیوٹی سے دوسرا مریکل برادرز سے تو ہیروئن کو دیکھ کر جو تھوڑی بہت مایوسی ہوئی اسے خود کو تسلی دے کر ٹال دیا کہ ہو سکتا ہے تھوڑی بہت کہانی بدلی ہو سو دیکھنا شروع کیا دو قسطیں آئی ہیں دونوں دیکھ لیں۔ اب تبصرہ حاضر ہے۔
کہانی ہے ایک رنڈوے آدمی کی جس کی سات سالہ بیٹی کو بھائی پالنے کا شوق ہے مگر بنا امی پالے۔ خاصا عجیب شوق ہے ۔ انکے پڑوس میں ایک نیا خاندان آباد ہوتا جن کا ایک عدد بیٹا اس نے بچپن سے تاڑ لیا ہے ۔ اس خاندان میں ماں باپ جھگڑتے رہتے وجہ ہے انکا بیٹا جسکی غفلت کے باعث اسکی چھوٹی بہن مرگئ ماں اب بیٹے کو ذمہ دار مان کر نفرت کرتی ہے۔ یہ بچہ معصوم مظلوم سا ہے۔ رنڈوے آدمی کی ایک خاتون ایک اور خاتون سے ملاقات کرواتی ہیں شادی کی نیت سے ان خاتون کا ایک بیٹا ہے۔ یہ خاتون اور پڑوسی خاتون اپنے اپنے بچے غیر منطقی وجہ کی بنا پر رنڈوے آدمی کے سہارے چھوڑ کر بھاگ جاتی ہیں۔ چینی ڈرامے میں۔ لیکن کورین ڈرامے میں یقینا اسکرپٹ پر تھوڑا کام کرتے ہوئے خاصا حقیقت کے قریب منظر نامہ دکھایا کہ پڑوسی خاتون ڈپریشن یعنی پژمردگئ کی بیماری میں مبتلا ہو کر گھر چھوڑ کر دوسری شادئ کرلیتی ہیں جبکہ رنڈوے آدمی کو ویسے ہی ان خاتون کے بچے پر ترس آجاتا ہےکہ ان خاتون نے اپنی لاپروا بہن کے یہاں بچہ چھوڑ کر سیول کا رخ کرلیا ہے سو وہ اس بچے کو اپنا بیٹا بنا کر گھر لے آتا ہے۔
یہ تینوں بچےجن کی نا ماں ایک نا باپ ایک لیکن یہ سب ایک خاندان بن کر اوپر نیچے فلیٹ میں رہ رہے ہیں۔ کہانی تو وہی ہے ہاں تھوڑا سا اسکول کے ذمانے کی کہانی ڈالی ہے چینی ڈرامے میں لڑکی رج کے کمینی دکھائی جو اپنے باپ کے لے پالک بیٹے کو ذلیل و خوار کرکے رکھتی ہے لیکن کورین ڈرامے میں کم کمینی دکھائی ہے اور جو ہیروئن رکھ لی وہ دیکھنے میں آدھی سے بھئ کم کمینی لگ رہی ۔ بس ایک فائدہ ہوا ہے اس ڈرامے کا جو کچھ چینی ڈرامے میں بیس قسطوں میں ہوا وہ دو قسطوں میں ہو گیا ہے۔
ہیروئن رج کے ماڑی رکھ لی ہے اس پر تو یہ کردار جچ ہی نہیں رہا۔ نا شرارتی لگ رہی نا کمینی۔ حالانکہ کردار کے مطابق اسے ایسا لگنا چاہیئے تھا۔ لڑکے دونوں اپنے اپنے کردار میں گھل مل گئے ہیں۔ ڈرامے میں مزاحیہ پن کی شدید کمی ہے۔ بالکل سادہ سا سنجیدہ سا ڈرامہ ہے۔ نا بہت ڈرامائی موڑ نا بہت دلچسپ کہانی۔ سب سے بڑھ کر ہیروئن کے مناظر میں اسکے بیبے بچوں والی شکل پر نا معصومیت پھوٹ رہی نا کمینگی۔ سو اس کاسٹنگ نے ٹھیک ٹھاک مایوس کیا ہے مجھے باقی اسکرپٹ میں ہیروئن کو جو پاگل دکھائی دینے کا شوق دکھانے میں کیچڑ میں غوطہ دلوانے اور ہیروئن سے معزرت پر اصرار کرنے پر ہیرو کی ڈرامائی اینٹری سب بکواس لگی ایکدم بے کار کوئی اچھی صورت حال ڈالتے تو بہتر رہتا مزا نہیں آیا ۔
Desi kimchi ratings: 4/5
صرف پیارے لڑکوں اور انکی اچھی اداکاری نے بچایا ہے اس ڈرامے کو۔