Desi Kimchi |desi kdrama fans|

Father is strange kdrama urdu review

ابا عجیب سے ہیں

جی یہ ڈرامہ بھی دیکھ ڈالا کئی مرتبہ اسکے ٹوٹے دیکھنے کے باوجود اسکی 53 قسطوں سے ڈر کر لگا کر بند کیا۔ مگر اس بار جی۔کڑا کر کے دیکھ ڈالا۔
ابا اس میں عجیب نہیں عجیب ترین ہیں۔ ایسا ابا پاکستانیوں کو کبھئ نہ لبا۔
اس ڈرامے میں ابا شریف ہیں سچ مچ ۔ اور انکی شرافت کا انکی اولادوں نے جو ناجائز فائدے اٹھائے ہیں کہ دل کیا ان ابا کو درآمد کر لوں پھر اپنے ابا یاد آئے اور چونکہ وہ ہرگز بھی ان والے ابا جتنے سادہ معصوم رحم

دل نہیں ہیں سو ارادہ ترک کرنا پڑا۔
ہاں تو کہانی ہے ابا کی اور انکی فتنی بیوی اور فتنی ترین اولادوں کی فتنی بیوی نے پہلی قسط سے جو فساد ڈالنے شروع کیئے۔ الامان۔ موصوفہ ہتھ چھٹ لڑاکا بد مزاج غصہ ور کیا کیا نہیں ہیں شوہر کی کتے والی کر رکھی ہے مالک مکان سے جھگڑے لگ کرتی پھرتی ہیں۔ اوپر ۔ماشا اللہ سے انکا ایک بیٹا اور تین بیٹیاں ہیں اور کیا لاتوں کی بھوت اولادیں ہیں ماں باپ کو ناکوں چنے چبوائے سب نے ۔ پہلوٹھی کا بیٹا نہ کمانا نا دھمانا الٹا گرل فرینڈ بنا رکھی اس سے باپ بھی بننے والا ایسی صورت میں ابا کو کیا کرنا چاہیئے تھا؟ پاکستانی ابا تو لات مار کر گھر سے نکالتے رہتا مرتا اسی کلمونہی کے ساتھ مگر یہ عجیب ابا اسکی گرل فرینڈ کو گھر میں لا بساتے ہیں دھوم دھام سے شادی کرواتے ہیں
پھر ہیں جی بڑی بیٹی صاحبہ۔ وکیل بن گئیں رٹے مار مار کر اور دماغ پہنچا انکا ساتویں آسمان پر۔ اپنے 8 سال پرانے سابقہ بوائے فرینڈ سے مل کر نہ صرف دوبارہ تعلقات قائم کرتی ہیں بلکہ ابا اماں سے جھوٹ بول کر رہنے بھی لگتی ہیں اسکے ساتھ۔

I found this great deal on Daraz! Check it out! Product Name: Sunaina Textile Unstitched 3 Piece Suit For Women and Girls – Collection: Banarsi Silk Collection

– Designcode: BSC-24-314

Product Price: Rs.799Discount Price: Rs.779

https://s.daraz.pk/s.bp1A?cc


تیسری خدا خدا کر کرکے نوکری کرتی ہیں تو ہائی اسکول کے زمانے میں جس لڑکی نے انکو چھیڑا مزاق بنایا اس کے ڈر سے ادھ موئی ہوئی پھرتی ہیں۔ سب میں سب سے بہتر اولاد ہیں کوئی چاند نہیں چڑھائے مگر کوئی کسر بھی نہ چھوڑی۔ معصوم چہرہ بنائے شاطر چالیں چلنے والی میسنی ہیں یہ۔
سب سے چھوٹی انسان ہے بس نارمل سی لڑکی سب کر کرا کر نہ صرف معصوم بن جاتی بلکہ لاڈ بھی اٹھواتی۔
اس کہانی سے صرف ایک سبق ملتا ہے۔ بیٹا ایسے ابا ملیں تو جو جی میں آئے کروں اگر نہیں تو اپنی کھال میں رہو۔۔

ابھی تک کہانی کے ہیرو کا ذکر نہیں وہ انکی منہ بولی اولاد ہے مطلب ایسی اولادوں کے بعد تو توبہ کر لینی چاہیئے تھی الٹا دوست کا بیٹا آیا اسے بھی گود لے لیابیٹا بنا لیا اولاد کی طرح اسکے ہاتھوں بھی کتے والی کروائی اپنی اور وہ اولاد بھی بالکل باقی چاروں جیسی ہی اولاد ہے
اسباق ابا کیلئے۔۔
بھئ اولادوں کو سر پر چڑھائو۔ انکی من مانیاں برداشت کرو اور بیوی سے دب کر رہو تو جواب میں سب بچوں کی اچھی جگہ شادیاں ہو جائیں گی اور سب ہنسی خوشی رہنے لگیں گے
اماں کیلئے۔۔ بھئ اولادوں کو شیر کی نگاہ سے دیکھو تو بھی فائدہ ککھ نہیں ہونا۔ جس نکمی اولاد نے جو چاند چڑھانے چڑھا کر رہے گی ۔
بڑے بھائ کیلئے۔
بھئ نوکری نہیں مل رہی تو نوکری کرنے والی لڑکی پٹائو ۔۔ سب سیٹ ہے پھر
بڑی بہن کیلئے۔
جو مرضی آئے کرتی پھرو کوئی نہیں روکنے ٹوکنے والا۔ بس زبان دراز بنو زندگی آسان۔ ایک۔کے بدلے دس کہو اتنی سنائو آگے اماں ابا ہوں یا ساس سسر سب کے کان پھاڑ دو اتنا بولو کہ آگے سے سب چپ ہو جائیں
منجھلی بہن کیلئے۔۔
بھئ تم وہی جو جو سب منجھلے ہوتے۔ جی ہیں تو پر کسی گنتی میں نہیں آتے۔ سو معصوم شکل بنا کر نوکری کرو کوئی نہ کوئی مرمٹے گا تم پر اور ہائی اسکول میں اگر موٹی تھیں تو وزن کم کر لو اب تک بہت عمر ہوگئ ۔
سب سے چھوٹی کیلئے۔۔
بھئ تم نے پیدا ہو کر تیر مار لیا جو مارنا تھا عیش کرو بوائے فرنڈز بدلو بڑے بہن بھائوں کے راز کے بدلے نفع لو اور پھر انکے رازوں کو بیچ چوراہے پر عیاں کر کے معصوم شکل بنائو۔
ہیرو کیلئے۔
اول تو تمہارا جتنا کردار تھا ہیرو کہنا مناسب نہیں ۔ مگر چلو اس منجھلی کو پٹا کر کچھ کہانی میں جان ڈالی۔ بھئ اگر آپکے ابا گم ہوں نہ ملتے ہوں تو کم از کم اماں سے انکی تصویر لیکر ڈھونڈو۔ خود ہی مہم سر کی ابا ڈھونڈے بہن بھائی جمع کر لیئے اوپر سے سوتیلی بہن سے محبت بھی کر لی خود کو پاگل سمجھ کر نفسیات دان کے پاس چلا گیا دنیا جہان کی مظلومیت طاری کر لی خود پر اس دنت بوڑئ کے پیچھے اور اماں نے ابا کی شکل دیکھتے ہی صاف کہہ دیا ان انکل کو تو میں جانتی نہیں۔ مطلب اتنا احمق اور بائولا ہیرو آج تک نہ دیکھا۔۔

ذاتی رائے
بھئ دیکھ لو فیملی ڈرامہ ہے پچیس تیس قسطیں تو آگے کیا ہوگا کے چکر میں گزر جائیں گی اس سے اگلی قسطیں آخر ہو کیوں نہیں چک رہا کے چکر میں دیکھ لو گے۔ اینڈ ہیپی ہے اس کی اس سے اس کی اس سے اس کی اس سے اور اسکی اس سے شادی ہوگئ اور اسکی شادی ہوئی وی تھی تو اسکے بچے ہونے والے ہیں
ڈرامے کا دوسرا نام شادی خانہ بھی ہو سکتا تھا جس حساب سے سب کی شادیاں ہوئی ہیں۔ مطلب خالص پاکستانی معاشرے کی عکاسی کی گئ ہے جہاں بڑا ہونے کے بعد سب سے بڑا مسلئہ شادی نہ ہوسکنا ہوتا ہے اور شادی ہوجانا اس سے بھی بڑا مسلئہ۔۔ ہوتا ہے۔
عجیب والدین انکی عجیب ترین اولادیں آخر میں ناچ ناچ کر جب ختم شد کا اعلان کرتی ہیں تو آپکا بھی دل کرنے لگتا ہے کہ۔۔۔انکے ساتھ انکی شادی میں شریک ہو کر مفت کھانا ہی کھا آئیں۔۔۔
سو دیکھو تم سب بھی اور پورا دیکھنا سمجھے۔۔

DESIKIMCHI RATINGS : 5/5

Love Reset urdu review
**Korean Urdu Fan Fiction: A Novel by vaiza zaidi**What happens when eight Pakistani girls go to South Korea for studying? They discover a whole new world of korean culture, lifestyle, and daily life. They face cultural shocks, make new friends, fall in love, and have unforgettable adventures. They also learn more about themselves and their dreams.This is a light rom com novel that features Seoul, Korea as the backdrop. It is inspired by the popular kdramas that the girls love to watch. It is a fun, fresh, and relatable story that will make you laugh, cry, and swoon.If you are a fan of urdu novels, kdrama urdu, or trending urdu novels, you will love this korean urdu fan fiction. It is a trendy urdu novel by pakistan based urdu writer vaiza zaidi , available on urduz web digest the leading platform for urdu content. Don’t miss this amazing novel that will take you on a journey to the land of k-pop, k-beauty, and k-drama.
Exit mobile version