Desi Kimchi |desi kdrama fans|

Fix you korean drama urdu review

Fix you..
2020 کا ایک اور کم توجہ پانے والا ڈرامہ فکس یو ۔
جس میں شن ہے کیون اور جھنگ سو من ہیرو ہیروئن ہیں۔ جھنگ سو من مجھے پلے فل کس میں اپنے کردار کی وجہ سے ذہر لگی تھی میں نے ایک دو قسطوں کے بعد ڈرامہ ہی دیکھنا چھوڑ دیا اسکے بعد میں نے دیکھا فادر از اسٹرینج اورپھر بی کاز دس از مائی فرسٹ لائف دونوں ڈراموں میں اس نے اتنی شاندار اداکاری کی ہے گو دونوں میں کردار ایک جیسے ہی تھے تقریبا مگر اس نے میرا دل موہ لیا ۔ اب یہ تیسرا ڈرامہ دیکھ رہی ہوں وقت کے ساتھ یہ کافی پیاری ہوتی گئ ہے اور اداکاری میں نکھار بھی آیا ہے۔ خیر جھنگ سومن کی بہت بات ہوگئ بات ہو رہی تھی ڈرامے کی۔
فکس یو کی کہانی ایک ادھیڑ عمر نفسیات دان کی ہے جو اپنے پیشے کا ماہر ہے مریضوں سے محبت کرتا ہے انکے علاج کے روائتی طریقوں کی بجائے کسی بھی حد تک جا کر انکی مدد کرتا ہےاور دوسروں کی نظر میں کھسکا ہوا ٹھہرتا ہے۔ اگر ڈرامے میں روائتی کے ڈرامے کے تفریحی عنصر تلاشیں تو انکا فقدان ہے۔ ڈاکٹر ہیرو نہیں لگتا کافی بڑ اہے ہیروئن سے سائیڈ ہیرو اور دیگر معاون اداکار بھی شکل اور عمر کے لحاظ دیگر ڈراموں کی نسبت مار کھاتے ہیں۔مگر ڈرامہ ہے اچھا۔ اچھا اس طرح کہ اسکا اسکرپٹ مضبوط ہے۔ بہت معلوماتی ہے۔ جو نفسیاتی الجھنوں کا شکار لوگ اس ڈرامے میں ہیں وہ آپکو اپنے ارد گرد بکثرت نظر آئیں گے چھوٹی الجھنوں کا بات چیت کے ذریعے حل نکالنا سکھاتے ہیں ہیروئن کا کردار ایک نیک دل ہمدرد لڑکی کا ہے جس کو اپنے غصے پر قابو نہیں ۔ اپنی تمام خوبیوں کے باوجود وہ محض اپنے غصے کے باعث لوگوں میں ناپسندیدہ ٹھہرتی ہے خود سے کبھی کبھی نفرت کرتی ہے اور یقین جانیئے اس کو ہمیشہ جائز بات پر غصہ آیا ہے۔ ہم یقینا ان لوگوں میں سے ہیں جو اپنے گرد لوگوں کا جانے انجانے دل دکھا جاتے انکو کچھ بھی کہہ کر یہ سوچے بنا کہ ہمارے الفاظ کسی کی زندگی بدل سکتے ہیں ۔اس ڈرامے میں اس سب کی اچھی عکاسی کی گئ ہے۔ ڈاکٹر اپنے کردار کی وجہ سے اچھا لگنے لگا ہے۔ اگر یہ ہیرو بھی ہو اس ڈرامے کا ہیروئن مر مٹے اس پر تو عجیب نہیں لگے گا اس ڈرامے میں جھنگ سو من اور شن ہے کیون نے اپنی بہترین اداکاری کی ہے۔ سو اسکو دیکھیئے گا اور بتایئے کہ کوئی اس ڈرامے کا نفسیاتی الجھن کا کردار آپکے گرد ہے یا نہیں اگر ہے تو آپ کا شمار کس طرح کے لوگوں میں اس کردار کی مدد کرنے والوں میں یا۔۔۔۔۔

Exit mobile version