Desi Kimchi |desi kdrama fans|

Forest Grump urdu review

Forest Grump
فارسٹ گرمپ دیکھی۔ کیوں یہ بور ترین مووی دیکھی ایک دکھ بھری داستان ہے۔مگر چونکہ دیکھ ہی لی ہے
تو سوچا اس پر تبصرہ بھی لکھ دوں۔
بس اسٹاپ سے شروع ہوتی ہے فلم ایک غبی بونگا آدمی بنچ پر بیٹھا ہے جو پاس آکے بیٹھے اس کا دماغ کھا رہا ہے۔ اپنی فالتو سی کہانی سنا کر۔کہانی کیا ہے اتنی فالتو کہ کیا کہوں۔
ہاں تو کہانی ہے ایک عدد غبی بچے کی جو نامعلوم وجوہ کہ بنا پر چلتا پھرتا نہیں ہے اسکی اماں نے لوہے کی بیساکھیاں گھنٹوں سے ٹخنوں تک بندھوا دی ہیں اور وہ نئے اسکول جا رہا ہے۔بس میں اسکی ہونق شکل اور بیساکھیاں دیکھ کر کوئی بچہ پاس بٹھانے کو تیار نہیں۔ ایک نرم دل بچی نے پاس بٹھا کر بات چیت بھی کر لی اور ساری زندگی کیلئے ایک فارسٹ گرمپ نامی بونگا بچہ اپنے متھے مار لیا۔
موصوف اتنے غبی احمق ہیں کہ ہر اہم معاملے کی عقل نہیں مگر کچھ معاملوں میں خوب عقل ہے۔ ایکدن دونوں بچہ بچی ساتھ گھر جا رہے ہوتے ہیں کہ کچھ بچے تنگ کرتے ہیں بچی کہتی ہے بھاگو فارسٹ ۔ فارسٹ بھاگا تیز بھاگا اتنا تیز کہ بڑا ہوگیا بیساکھیاں بھی چھوٹ گئیں اور کالج سے ڈگری بھی مل گئ اور لڑکی؟ بھئ لڑکی غبی تھوڑی تھی اس نے بنا یا اپنا الگ بوائے فرینڈ اور فارسٹ نے اسکو جا پیٹا کہ میری گرل فرینڈ کو چھیڑتا ہے۔ لو جی نئی کہانی ڈل گئ۔ماشا اللہ سے کہانی بس اتنی ڈالی اتنی ہی بڑھی بس باقی پوری فلم جس طرح سسک سسک کر رینگی ہے خون کے آنسو رلائے اس فلم نے ختم ہوتے تک۔
کہانی سے سبق بھی بڑے بڑے ملتے ہیں۔
ہیرو کے دوست کیلئے۔
بھئ اگر خود غبی ہو تو کم از کم دوست ہی عقل مند بنا لو۔ غبی دوست بنا لیا جو جنگ میں بھی بھاگ گیااور ایک ایک زخمی کتا بلا ( محاورتا) کہا جنگل سے بچا لایا سوائے تمہارے۔مگر خیر ہو تو تم بھی غبی جبھی تو۔
جنگ کے زخمی کیلئے ۔
یہ جانے کیوں سبق ملا مگر مل ہی گیا۔ بھئ آگے پیچھے گولا باری ہو رہی ہو آگ خون بارود ٹانگ پر بھی کوئی توپ کا گولا کھا کے بیٹھے ہوتو کم از کم منہ ہی بند رکھویہ نہ ہو پتہ کوئی غبی سن لے۔ اور بچانے پہنچ جائے۔جی ہیرو انکو انکی نا نا کے باوجود کندھوں پر اٹھا کے بچا لائے نتیجہ دونوں ٹانگیں کٹ گئیں۔ اب اٹھتے بیٹھتے غبی کو کوستے ہیں کہ معزور زندگی بخش دی۔ ویسے وہاں اس منظر میں آپکو بھی گالی ہی دینے کا دل کرے گا مگر غبی ہیرو کو نہیں اس ناہنجار کو۔ ایک تو بے چارہ بچا رہا تھا اوپر سے پٹ رہا تھا اسکے ہاتھوں اور تو اور گالیاں بھی کھا رہا۔ نیکی کر اور جسکے ساتھ نیکی کر اس سے گالیاں کھا۔ واہ
ہیرو کی اماں کیلیئے
آنکا کام غبی بیٹے کو پالنا تھا اور اس میں کامیاب ہوئیں مگر ایسی نکمی اماں کہ رو پیٹ کے پروفیسروں کی زندگی جہنم بنا کر اگر ڈگری دلوادی تھی تو سسرال میں اپنی نند وند کی کسی لڑکی سے بیاہ بھی کرا دیتیں۔ مگر نہ جی پوتے کی شکل بھی دیکھنے کو نہ ملی مر گئیں۔ جانے قبر میں کیسی لوٹیاں کھا رہی ہوں گی۔
فارسٹ گرمپ کیلئے۔
او بھائی۔ اتنے غبی کیسے ہوئے۔ اور چلو ہو بھی گئے تو باقی ہر معاملے کی عقل کونسے دماغ کے غاروں میں ڈال رکھی تھی جو دنیا کا ہر کام کر بھی لیا او رکامیاب بھی ہوئے مگر رہے غبی کے غبی۔
موصوف نے ڈگری لی فوج میں بھرتی ہوئے ویتنام جنگ لڑی وہاں گالیاں کوسنے کھائے ایک کیپٹن کی زندگی بچانے پر، پھر اسی کمینے سے دوستی کی کاروبار کیا لکھ پتی بنے واہ اور پھر ہیروئن بھی نا معلوم وجوہ کی بنا پر زندگئ میں آتی جاتی رہی اور انکو ابا تک بنا گئ مطلب ایسا لکھ پتہ غبی کہاں ملتا ہے۔تم سب اچھی شکل کے لڑکو ڈوب مرو ایسا غبی انسان تم سب سے ذیادہ زندگی کے مزے اڑاتا رہا ہے۔ ویسے ایک بات ہے یار۔ شکل کا پیارا تھا۔ ہو سکتا ہے دو چار اور بھی ایسے غبی ہوں دنیا میں امیر لوگوں کی کمی تھوڑی۔میں تو سوچ رہی اخبار میں اشتہار لگا دوں ایک عدد فارسٹ گرمپ جیسا غبی درکار ہے مستقل بنیادوں پر اسے غبی ہی بنائے رکھنا ہے میر امطلب ہے ہب۔۔ اچھا چھوڑو جانے دو۔۔
ہیروئن کیلئے۔
کبھی بچپن میں کسی بچے پر ترس کھا کر اسکو ساتھ نہ بٹھائو بچپن بڑا خطرناک ہوتا ہے پس پردہ یہ گانا چل پڑتا ہےفلم میں نہ سہی دماغ میں تو
رم جھم رم جھم پڑے پھوار تیرا میرا نت کا پیار گانا میڈم نور جہاں نے گایا تو کسی اور کیلئے مگر فٹ ان باجی پر بیٹھتا ہے۔ بس میں ازراہ ہمدردری ایک غبی کو جگہ دی پھر دل میں بھی جگہ دی۔ پھر پچھتائی مگر یہ فارسٹ گرمپ ایسا منحوس ثابت ہوا کہ زندگی بھر بیچاری کو نہ ڈھنگ کے بوائے فرینڈ ملے نا زندگی ہی ملی۔ پوری فلم جس طرح اس نے آنیاں جانیاں لگائی ہیں فارسٹ گرمپ غبی نہ ہوتا ایک کان کے نیچے لگاتا۔ آدھئ فلم میں تو ایک بار میرا بھی دل کیا کہ دونوں کو پکڑ کر راکھی سے باندھ دوں مسلئہ ہی ختم ہو۔ موصوفہ لمبے خط لکھتی ہیں بار بار ملنے آتی ہیں غبی بھی سمجھتی ہیں اور پھر پچھتا کر نئے بوائے فرینڈ کی تلاش میں بھی نکل جاتی ہیں۔ ایسی پھرکی چلتر ہیروئن نہ دیکھی نہ سنی۔ اوپر سے اس غبی کو اولاد کا تحفہ دے کر مر بھی گئ کم از کم زندہ رہ کر بچہ تو پال لیتی ایک غبی کے پاس چھوڑ دیا۔
ذاتی رائے۔
زندگی میں 3 گھنٹے اتنے فالتو ہوں کہ کچھ کرنے کو نہ ہو تو آنکھیں بند کرکے سوجائو اپنے بریک اپ کو یاد کرلو بچپن میں کھائی کسی ٹیچر کی مار یاد کرکے اس پر نفرین بھیج لو کے ٹو سر کرنے کا ارادہ باندھ لو ان سب میں سے کسی کام کو کرنے کا کوئی فائدہ ہو جائگا اس فلم کو دیکھنے کا نہ ہوگا۔اب پوچھوگے میں نے کیوں دیکھی۔ دکھ بھری کہانی ہے اس کہانی سے جڑی ہے ایک اور معلومات کہ یہ فلم غبیوں کے نزدیک بڑی کوئی اعلی پائے کی مووی ہے سو غبیوں سے ذرا بچ کر ۔ آخر میں تم سب کیلئے دعا جب دیکھو کچھ ڈھنگ کا ہی دیکھو آمین۔۔
Desi kimchi ratings: 0.0000001 /5

Exit mobile version